1 Samuel 9:13 — Compare Translations
5 translations compared side by side
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
لڑکیوں نے جواب دیا، "جی، وہ ابھی ابھی پہنچا ہے، کیونکہ شہر کے لوگ آج پہاڑی پر قربانیاں چڑھا کر عید منا رہے ہیں۔ اگر جلدی کریں تو پہاڑی پر چڑھنے سے پہلے اُس سے ملاقات ہو جائے گی۔ اُس وقت تک ضیافت شروع نہیں ہو گی جب تک غیب بین پہنچ نہ جائے۔ کیونکہ اُسے پہلے کھانے کو برکت دینا ہے، پھر ہی مہمانوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہے۔ اب جائیں، کیونکہ اِسی وقت آپ اُس سے بات کر سکتے ہیں۔"
Urdu IRV (इंडियन रिवाइज्ड वर्जन (IRV) उर्दू - 2019)
जैसे ही तुम शहर में दाख़िल होगे, वह तुमको पहले उससे कि वह ऊँचे मक़ाम में खाना खाने जाए मिलेगा, क्यूँकि जब तक वह न पहुँचे लोग खाना नहीं खायेंगे, इसलिए कि वह क़ुर्बानी को बरकत देता है, उसके बाद मेहमान खाते हैं, इसलिए अब तुम चढ़ जाओ, क्यूँकि इस वक़्त वह तुमको मिल जाएगा।”
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
اَور جوں ہی تُم قصبے میں داخل ہو تو اُس سے پہلے کہ وہ اُونچے مقام پر کھانا کھانے کے لیٔے جائیں تُم اُن سے مِل سکوگے۔ لوگ اُن کے آنے تک کھانا نہیں کھایٔیں گے کیونکہ اُن کا قُربانی کو برکت دینا ضروُری ہے۔ اُس کے بعد بُلائے ہُوئے مہمان کھایٔیں گے۔ اَب جاؤ، یہی وقت ہے کہ تُم اُن سے مِل سکوگے۔“
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
جُوں ہی تُم شہر میں داخِل ہو گے وہ تُم کو پیشتر اُس سے کہ وہ اُونچے مقام میں کھانا کھانے جائے مِلے گا کیونکہ جب تک وہ نہ پُہنچے لوگ کھانا نہیں کھائیں گے اِس لِئے کہ وہ قُربانی کو برکت دیتا ہے۔ اُس کے بعد مِہمان کھاتے ہیں۔ سو اب تُم چڑھ جاؤ کیونکہ اِس وقت وہ تُم کو مِل جائے گا۔
Urdu URDR55 (Kitáb i Muqaddas 1955 (Tauret, Zabúr, Ambiyá ke Sahífa, aur Injíl))
Júṉhí tum shahr meṉ dáḳhil hoge, wuh tum ko, peshtar us se ki wuh úṉche maqám meṉ kháná kháne jáe, milegá: kyúṉki jab tak wuh na pahuṉche, log kháná nahíṉ kháeṉge, is liye ki wuh qurbání ko barakat detá hai; us ke ba‘d mihmán kháte haiṉ. So ab tum chaṛh jáo, kyúṉki is waqt wuh tum ko mil jáegá.