Isaiah 22:11 — Compare Translations
5 translations compared side by side
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
تم نے اُن متعدد دراڑوں کا جائزہ لیا جو داؤد کے شہر کی فصیل میں پڑ گئی تھیں۔ اُسے مضبوط کرنے کے لئے تم نے یروشلم کے مکانوں کو گن کر اُن میں سے کچھ گرا دیئے۔ ساتھ ساتھ تم نے نچلے تالاب کا پانی جمع کیا۔ اوپر کے پرانے تالاب سے نکلنے والا پانی جمع کرنے کے لئے تم نے اندرونی اور بیرونی فصیل کے درمیان ایک اَور تالاب بنا لیا۔ لیکن افسوس، تم اُس کی پروا نہیں کرتے جو یہ سارا سلسلہ عمل میں لایا۔ اُس پر تم توجہ ہی نہیں دیتے جس نے بڑی دیر پہلے اِسے تشکیل دیا تھا۔
Urdu IRV (इंडियन रिवाइज्ड वर्जन (IRV) उर्दू - 2019)
और तुम ने पुराने हौज़ के पानी के लिए दोनों दीवारों के बीच एक और हौज़ बनाया; लेकिन तुम ने उसके पानी पर निगाह न की और उसकी तरफ़ जिसने पहले से उसकी तदबीर की मुतवज्जह न हुए।
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
تُم نے دو دیواروں کے درمیان میں ایک حوض بنایا تاکہ پُرانے حوض کا پانی اُس میں جمع کر سکو، لیکن تُم نے اُن کی طرف نگاہ نہ کی جنہوں نے اُسے بنایا، نہ اُس کا لحاظ کیا جنہوں نے کافی عرصہ پہلے اُن کا منصُوبہ بنایا۔
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
اور تُم نے پُرانے حَوض کے پانی کے لِئے دونوں دِیواروں کے درمِیان ایک اَور حَوض بنایا لیکن تُم نے اُس کے پانی پر نِگاہ نہ کی اور اُس کی طرف جِس نے قدِیم سے اُس کی تدبِیر کی مُتوجِّہ نہ ہُوئے۔
Urdu URDR55 (Kitáb i Muqaddas 1955 (Tauret, Zabúr, Ambiyá ke Sahífa, aur Injíl))
Aur tum ne puráne hauz ke pání ke liye donoṉ díwároṉ ke darmiyán ek âur hauz banáyá: lekin tum ne us ke pání par nigáh na kí, aur us kí taraf jis ne qadím se us kí tadbír kí, mutawajjih na húe.