Joshua 14:4 — Compare Translations
5 translations compared side by side
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
موسیٰ اڑھائی قبیلوں کو اُن کی موروثی زمین دریائے یردن کے مشرق میں دے چکا تھا، کیونکہ یوسف کی اولاد کے دو قبیلے منسّی اور افرائیم وجود میں آئے تھے۔ لیکن لاویوں کو اُن کے درمیان زمین نہ مل گئی۔ اسرائیلیوں نے لاویوں کو زمین نہ دی بلکہ اُنہیں صرف رہائش کے لئے شہر اور ریوڑوں کے لئے چراگاہیں دیں۔
Urdu IRV (इंडियन रिवाइज्ड वर्जन (IRV) उर्दू - 2019)
क्यूँकि बनी यूसुफ़ के दो क़बीले थे, मनस्सी और इफ़्राईम, इसलिए लावियों को उस मुल्क में कुछ हिस्सा न मिला सिवा शहरों के जो उनके रहने के लिए थे और उनकी नवाही के जो उनके चौपायों और माल के लिए थी।
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
کیونکہ یُوسیفؔ کی نَسل سے دو قبیلے وُجُود میں آ چُکے تھے منشّہ اَور اِفرائیمؔ۔ لیویوں کو مُلک کا کویٔی حِصّہ نہ مِلا سِوائے اُن شہروں کے جو اُن کے رہنے کے لیٔے تھے اَور بعض چراگاہیں جو اُن کے گلّوں اَور ریوڑوں کے لیٔے تھیں اُن کے حِصّے میں آئیں۔
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
کیونکہ بنی یُوسفؔ کے دو قبِیلے تھے منسّی اور اِفراؔئِیم۔ سو لاویوں کو اُس مُلک میں کُچھ حِصّہ نہ مِلا سِوا شہروں کے جو اُن کے رہنے کے لِئے تھے اور اُن کی نواحی کے جو اُن کے چَوپایوں اور مال کے لِئے تھی۔
Urdu URDR55 (Kitáb i Muqaddas 1955 (Tauret, Zabúr, Ambiyá ke Sahífa, aur Injíl))
Kyúṉki baní Yúsuf ke do qabíle the, Munassí aur Ifráím: so Láwíoṉ ko us mulk meṉ kuchh hissa na milá, siwá shahroṉ ke jo un ke rahne ke liye the, aur un kí nawáhí ke jo un ke chaupáyoṉ aur mál ke liye thí.