Leviticus 11:26 — Compare Translations
5 translations compared side by side
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
جو بھی ذیل کے جانوروں کی لاشیں چھوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا: (۱لف) کُھر رکھنے والے تمام جانور سوائے اُن کے جن کے کُھر یا پاؤں پورے طور پر چرے ہوئے ہیں اور جو جگالی کرتے ہیں، (ب) تمام جانور جو اپنے چار پنجوں پر چلتے ہیں۔ یہ جانور تمہارے لئے ناپاک ہیں، اور جو بھی اُن کی لاشیں اُٹھائے یا چھوئے لازم ہے کہ وہ اپنے کپڑے دھو لے۔ اِس کے باوجود بھی وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Urdu IRV (इंडियन रिवाइज्ड वर्जन (IRV) उर्दू - 2019)
और सब चारपाए जिनके पाँव अलग हैं लेकिन वह चिरे हुए नहीं और न वह जुगाली करते हैं, वह तुम्हारे लिए नापाक हैं; जो कोई उन को छुए वह नापाक ठहरेगा।
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
” ’ہر ایک جانور جِس کا کھُر پھٹا ہو لیکن پُوری طرح دو حِصّہ میں الگ نہ ہو، مگر وہ جُگالی نہیں کرتا ہو، وہ تمہارے لیٔے ناپاک ہے؛ اَورجو کویٔی اُن کی لاش کو چھُوئے گا تو وہ ناپاک ہو جائے گا۔
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
اور سب چارپائے جِن کے پاؤں الگ ہیں پر وہ چِرے ہُوئے نہیں اور نہ وہ جُگالی کرتے ہیں وہ تُمہارے لِئے ناپاک ہیں۔ جو کوئی اُن کو چُھوئے وہ ناپاک ٹھہرے گا۔
Urdu URDR55 (Kitáb i Muqaddas 1955 (Tauret, Zabúr, Ambiyá ke Sahífa, aur Injíl))
Aur sab chárpáye, jin ke páṉw alag haiṉ, par wuh chire húe nahíṉ, aur na wuh jugálí karte haiṉ, wuh tumháre liye nápák haiṉ. Jo koí un ko chhúe, wuh nápák ṭhahregá.