bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Hebrews 1
Hebrews 1
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 2 →
1
گزرے زمانہ میں خُدا نے ہمارے آباؤاَجداد سے کیٔی مَوقعوں پر اَور مُختلف طریقوں سے نبیوں کی مَعرفت کلام کیا۔
2
لیکن اِن آخِری دِنوں میں خُدا نے ہم سے اَپنے بیٹے کی مَعرفت کلام کیا، جسے اُس نے سَب چیزوں کا وارِث مُقرّر کیا اَور جِس کے وسیلہ سے اُس نے کایِٔنات کو بھی خلق کیا۔
3
بیٹا خُدا کے جلال کا عکس اَور اُس کی ذات کا عَین نقش ہے، اَور اَپنے قُدرتی کلام سے پُوری کایِٔنات کو سَنبھالتا ہے۔ اَور وہ گُناہوں سے پاک کرنے کے بعد، عالمِ بالا پر جا کر خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔
4
چنانچہ وہ فرشتوں سے اُتنا ہی عظیم ٹھہرا جِتنا اُس نے اُن سے مِیراث میں افضل نام پایاتھا۔
5
کیونکہ فرشتوں میں سے خُدا نے کب کسی سے کبھی کہا، ”تُو میرا بیٹا ہے؛ آج سے میں تیرا باپ بَن گیا ہُوں؟“ اَور پھر یہ، مَیں اُس کا باپ ہوں گا، اَور وہ میرا بیٹا ہوگا؟
6
اَور پھر جَب خُدا اَپنے اَبدی پہلوٹھے بیٹے کو دُنیا میں بھیجتا ہے تو فرماتے ہیں، ”خُدا کے سَب فرشتے اُسے سَجدہ کریں۔“
7
اَور فرشتوں کے بارے میں وہ فرماتے ہیں، ”وہ اَپنے فرشتوں کو ہَوایٔیں، اَور اَپنے خادِموں کو گویا آگ کے شُعلوں کی مانند بناتا ہے۔“
8
مگر بیٹے کے بارے میں فرماتا ہے، ”اَے خُدا! تیرا تخت ابدُالآباد تک قائِم رہے گا؛ تیری بادشاہی کا عصا اِنصاف کا عصا ہوگا۔
9
تُونے راستبازی سے مَحَبّت اَور بدکاری سے نفرت رکھی؛ اِس لیٔے خُدا، یعنی تیرے خُدا نے تُجھے شادمانی کے تیل سے مَسح کرکے تیرے ساتھیوں کی نِسبت تُمہیں زِیادہ سرفراز کیا۔“
10
وہ یہ بھی فرماتے ہیں، ”اَے خُداوؔند! تُونے اِبتدا میں زمین کی بُنیاد رکھی، اَور آسمان تیرے ہی ہاتھوں کی کاریگری ہے۔
11
وہ نِیست ہو جایٔیں گے مگر تُو قائِم رہے گا؛ وہ سَب پوشاک کی مانند پُرانے ہو جایٔیں گے۔
12
تُو اُنہیں لباس کی مانند لپیٹےگا؛ اَور وہ پوشاک کی طرح بدل دئیے جایٔیں گے۔ لیکن خُداوؔند ہمیشہ سے لاتبدیل ہے، اَور خُداوؔند کی زندگی کے سال کبھی ختم نہ ہوں گے۔“
13
لیکن خُداتعالیٰ نے فرشتوں میں سے کِس سے کبھی فرمایا، ”میری داہنی طرف بیٹھو، جَب تک مَیں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں؟“
14
کیا وہ تمام فرشتے خدمت گزار رُوحیں نہیں جو نَجات پانے والوں کی خدمت کے لیٔے بھیجی جاتی ہیں؟
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 2 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13