bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Joshua 12
Joshua 12
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 13 →
1
یردنؔ کے مشرق میں ارنُونؔ کی وادی سے لے کر حرمُونؔ کے پہاڑ تک عراباہؔ کے مشرق کے علاقہ سمیت جِن ممالک کے بادشاہوں کو اِسرائیلیوں نے شِکست دی اَور اُن کے ممالک پر قبضہ کر لیا اُن کی فہرست یہ ہے،
2
امُوریوں کا بادشاہ سیحونؔ، جو حِشبونؔ میں حُکمران تھا۔ جو ارنُونؔ کی وادی کے کنارے کے عروعؔر سے لے کر یعنی وادی کے بیچ سے یبّوقؔ ندی تک جو عمُّونیوں کی سرحد ہے حُکومت کرتا تھا۔ اُس میں آدھا گِلعادؔ شامل ہے
3
اَور وہ عراباہؔ کے مشرقی علاقہ پر بحرِ کِنّریتؔ سے لے کر عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک اَور بیت یسیموتؔ تک اَور پھر جُنوب کی جانِب پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نِچلے حِصّہ پر حُکومت کرتا تھا۔
4
اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی سلطنت جو رفائیمؔ کی بقیّہ نَسل سے تھا اَور عستاراتؔ اَور ادرعیؔ میں حُکومت کرتا تھا۔
5
اَور وہ کوہِ حرمُونؔ سَلِکہؔ اَور سارے باشانؔ میں گیشُوریوں اَور معکاتیوں کی سرحد تک اَور حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کی سرحد تک آدھے گِلعادؔ میں حُکومت کرتا تھا۔
6
یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے اُن پر فتح پائی اَور یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے بنی رُوبِنؔ بنی گادؔ اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ کو اُن کا مُلک مِیراث میں دیا۔
7
اَور یردنؔ کے مغرب کی جانِب لبانونؔ کی وادی کے بَعل گادؔ سے سِعِیؔر کی چڑھائی کے کوہِ خلقؔ تک کے جِن ممالک کے بادشاہوں کو یہوشُعؔ اَور بنی اِسرائیل نے تسخیر کیا (اَور جِن کے مُلک کو یہوشُعؔ نے بنی اِسرائیل کے قبیلوں کو اُن کی تعداد کے مُطابق تقسیم کرکے مِیراث کے طور پر دیا یہ ہیں۔
8
کوہستانی مُلک مغربی پہاڑوں کے دامن کا علاقہ عراباہؔ پہاڑیوں کا نشینی علاقہ بیابان اَور جُنوبی علاقہ۔ یہ حِتّیوں امُوریوں کنعانیوں پَرزّیوں حِوّیوں اَور یبُوسیوں کے علاقے تھے)۔ یہ بادشاہ تھے،
9
یریحوؔ کا ایک بادشاہ۔ بیت ایل کے نزدیک عَیؔ کا ایک بادشاہ۔
10
یروشلیمؔ کا ایک بادشاہ۔ حِبرونؔ کا ایک بادشاہ۔
11
یرموتؔ کا ایک بادشاہ۔ لاکیشؔ کا ایک بادشاہ۔
12
عِگلونؔ کا ایک بادشاہ۔ گِزرؔ کا ایک بادشاہ
13
دبیرؔ کا ایک بادشاہ۔ گِدیر کا ایک بادشاہ۔
14
حُرمہؔ کا ایک بادشاہ۔ عَرادؔ کا ایک بادشاہ۔
15
لِبناہؔ کا ایک بادشاہ۔ عدُلّامؔ کا ایک بادشاہ۔
16
مقّیدہؔ کا ایک بادشاہ۔ بیت ایل کا ایک بادشاہ۔
17
تپُّوحؔ کا ایک بادشاہ۔ حِفرؔ کا ایک بادشاہ۔
18
افیقؔ کا ایک بادشاہ۔ لشرُونؔ یعنی شارونؔ کا ایک بادشاہ۔
19
مدُونؔ کا ایک بادشاہ۔ حَصورؔ کا ایک بادشاہ۔
20
شِمرون مرونؔ کا ایک بادشاہ۔ اکشافؔ کا ایک بادشاہ۔
21
تعناکؔ کا ایک بادشاہ۔ مگِدّوؔ کا ایک بادشاہ۔
22
قِدِشؔ کا ایک بادشاہ۔ کرمِلؔ کے یُقنِعامؔ کا ایک بادشاہ۔
23
نافوت دورؔ میں دورؔ کا ایک بادشاہ۔ گِلگالؔ کے گوئیِمؔ کا ایک بادشاہ۔
24
اَور تِرضاؔہ کا ایک بادشاہ۔ یہ کُل اِکتیس بادشاہ تھے۔
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 13 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
Recommended Reading
Commentary
Joshua Commentaries
→
Devotional
Joshua Devotional Guide
→
Get This Bible
UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ) Study Bible
→