bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Judges 10
Judges 10
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 11 →
1
اَبی ملیخ کے بعد تولعؔ نام کا ایک شخص جو یِسَّکاؔر کے قبیلہ کا تھا اِسرائیل کی چھُڑوتی کے لیٔے اُٹھا۔ وہ دُودؔو کا پوتا اَور پُوعہؔ کا بیٹا تھا۔ وہ اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک شمیرؔ میں رہتا تھا۔
2
وہ تئیس بَرس تک اِسرائیل کا قاضی رہا اَور اَپنی موت کے بعد شمیرؔ میں دفن کیا گیا۔
3
اُس کے بعد گِلعادی یائیرؔ اُٹھا جو بائیس بَرس تک اِسرائیل کا قاضی رہا۔
4
اُس کے تیس بیٹے تھے جو تیس گدھوں پر سوار ہُوا کرتے تھے۔ گِلعادؔ میں تیس شہر اُن کے اِختیار میں تھے جو آج کے دِن تک حوّوت یائیرؔ کہلاتےہیں۔
5
جَب یائیرؔ نے وفات پائی تو وہ قامونؔ میں دفن کیا گیا۔
6
بنی اِسرائیل نے پھر یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی اَور بَعل، عستوریتؔ اَور ارام کے معبُودوں، صیدونؔ کے معبُودوں، مُوآب کے معبُودوں، بنی عمُّون کے معبُودوں اَور فلسطینیوں کے معبُودوں کی پرستش کرنے لگے۔ چونکہ بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا تھا اَور اُس کی عبادت نہ کرتے تھے
7
اِس لیٔے یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے خفا ہو گئے اَور اُنہُوں نے اُنہیں فلسطینیوں اَور بنی عمُّون کے ہاتھ بیچ دیا۔
8
جنہوں نے اُس سال بنی اِسرائیل کو خُوب ستایا اَور اُنہیں کُچل ڈالا اَور وہ اٹھّارہ بَرس تک یردنؔ کے مشرق میں امُوریوں کے مُلک گِلعادؔ میں بسے ہُوئے تمام بنی اِسرائیلیوں پر ظُلم ڈھاتے رہے۔
9
بنی عمُّون بھی یردنؔ پار کرکے یہُوداہؔ، بِنیامین اَور اِفرائیمؔ کے خاندان سے لڑنے آ جاتے تھے۔ چنانچہ اِسرائیلی بڑی مُشکل میں پڑ گیٔے تھے۔
10
تَب بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی، ”ہم نے تیرے خِلاف گُناہ کیا اَور اَپنے خُدا کو ترک کرکے بَعل معبُودوں کی پرستش کی۔“
11
یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو جَواب دیا، ”جَب مِصریوں، امُوریوں، بنی عمُّون، فلسطینیوں،
12
صیدونیوں، عمالیقیوں اَور معونیوں نے تُم پر ظُلم ڈھائے اَور تُم نے اِمداد کے لیٔے مُجھ سے فریاد کی، تَب کیا مَیں نے تُمہیں اُن کے ہاتھ سے رِہائی نہیں بخشی؟
13
لیکن تُم نے مُجھے ترک کرکے اَور معبُودوں کی پرستش کی اِس لیٔے اَب مَیں تُمہیں رِہائی نہ دُوں گا۔
14
جاؤ اَور اُن معبُودوں کے سامنے آہ و زاری کرو جنہیں تُم نے اَپنا لیا ہے۔ وُہی تمہاری مُصیبت کے وقت تُمہیں چھُڑائیں۔“
15
لیکن بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے کہا، ”ہم نے گُناہ کیا ہے اِس لیٔے ہمارے ساتھ وُہی کیجئے جو آپ بہتر سمجھتے ہیں۔ لیکن اَب ہمیں چھُڑا لیں۔“
16
تَب اُنہُوں نے غَیر معبُودوں کو اَپنے درمیان سے دُور کر دیا اَور وہ یَاہوِہ کی عبادت کرنے لگے اَور خُدا اِسرائیل کی پریشانی کو اَور زِیادہ برداشت نہ کر سکے۔
17
جَب بنی عمُّون مُسلّح ہوکر گِلعادؔ میں کھڑی کر دی تو اِسرائیلی اِکٹھّے ہوکر مِصفاہؔ میں کی۔
18
تَب گِلعادؔ کے لوگوں کے سردار، ایک دُوسرے سے کہنے لگے، ”جو کویٔی بنی عمُّون پر حملہ کا آغاز کرےگا وُہی گِلعادؔ کے سَب باشِندوں کا سردار ہوگا۔“
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 11 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21