bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Micah 3
Micah 3
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 2
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 4 →
1
تَب مَیں نے کہا، یعقوب کے سردارو، سُنو، اِسرائیل کے گھرانے کے حاکمو، سُنو! کیا تُمہیں عدالت سے واقف نہیں ہونا چاہئے؟
2
تُم جو نیکی سے نفرت کرتے ہو اَور بدی سے مَحَبّت رکھتے ہو؛ اَور لوگوں کی کھال اُتار لیتے ہو اَور اُن کی ہڈّیوں سے گوشت نوچتے ہو۔
3
اَور میرے لوگوں کا گوشت کھاتے ہو، اُن کی کھال اُتارتے ہو اُن کی ہڈّیوں کو توڑتے ہو؛ اَور اُنہیں ہانڈی اَور دیگ کے گوشت کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہو۔
4
تَب وہ یَاہوِہ کو پُکاریں گے، لیکن وہ نہ سُنے گا۔ اُن کے بُرے اعمال کے سبب سے وہ اُن سے اَپنا مُنہ پھیر لے گا۔
5
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اُن نبیوں کے لیٔے جو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں، اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو دیتاہے، تو وہ سلامتی ’سلامتی‘ پُکارتے ہیں؛ لیکن اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو نہ دے، تو وہ اُس سے لڑنے کو تیّار ہو جاتے ہیں۔
6
اِس لیٔے اَب تمہارے اُوپر رات ہو جائے گی جِس میں رُویا نہ دیکھوگے، تاریکی چھا جائے گی اَور تُم غیب بینی نہ کروگے۔ نبیوں کے اُوپر سُورج غروب ہو جائے گا، اَور دِن اَندھیرا ہو جائے گا۔
7
رَوشن ضمیر شرمندہ ہوں گے اَور غیب بین بے عزّت ہوں گے۔ وہ اَپنا مُنہ چھُپا لیں گے کیونکہ خُدا کی طرف سے کویٔی جَواب نہ ہوگا۔“
8
لیکن مَیں یَاہوِہ کی رُوح کی قُوّت سے بھر گیا ہُوں، اَور اِنصاف اَور طاقت سے معموُر ہُوں، تاکہ یعقوب کو اُس کی سرکشی، اَور اِسرائیل کو اُس کے گُناہ بتاؤں۔
9
اَے یعقوب کے گھرانے کے سردارو، سُنو، اَور اِسرائیل کے گھرانے، تُم جو اِنصاف کے خِلاف کرتے ہو اَور راستی کو مروڑتے ہو، سُنو؛
10
تُم جو صِیّونؔ کو خُونریزی سے، اَور یروشلیمؔ کو شرارت سے تعمیر کرتے ہو۔
11
اُس کے سردار رشوت لے کر اِنصاف کرتے ہیں، اُس کے کاہِنؔ قیمت لے کر تعلیم دیتے ہیں، اَور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر قِسمت بتاتے ہیں۔ پھر بھی وہ یَاہوِہ کی طرف متوجّہ ہوتے ہیں، ”اَور کہتے ہیں، کیا یَاہوِہ ہمارے درمیان نہیں ہے؟ ہمارے اُوپر کویٔی بُلا نہیں آئے گی۔“
12
اِس لیٔے صِیّونؔ تمہاری وجہ سے کھیت کی طرح ہل سے جوتا جائے گا، یروشلیمؔ کھنڈر ہو جائے گا، ہیکل کا پہاڑ جھاڑیوں سے ڈھکا ہُوا ٹیلہ بَن جائے گا۔
← Chapter 2
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 4 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7