bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Revelation 5
Revelation 5
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 4
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 6 →
1
پھر مَیں نے اُس تخت نشین کے داہنے ہاتھ میں ایک کِتاب دیکھی جو اَندر اَور باہر دونوں طرف سے لکھی ہُوئی تھی اَور اُسے سات مُہریں لگا کر بند کیا گیا تھا۔
2
پھر مَیں نے ایک قوی فرشتہ کو دیکھا جو بُلند آواز سے یہ اعلان کر رہاتھا، ”کون اِس کِتاب کو کھولنے اَور اِس کی مُہریں توڑنے کے لائق ہے؟“
3
مگر آسمان یا زمین پر یا زمین کے نیچے کویٔی شخص اُس کِتاب کو کھولنے اَور اُس پر نظر ڈالنے کے قابل نہ تھا۔
4
میں زار زار رونے لگا کیونکہ کویٔی بھی اِس لائق نہ نِکلا، جو اُس کِتاب کو کھول سکے یا اُس پر نظر ڈال سکے۔
5
تَب اُن بُزرگوں میں سے ایک نے مُجھ سے کہا، ”مت رو، دیکھ، یہُوداہؔ کے قبیلہ کا شیرببر جو حضرت داویؔد کی اصل ہے، وُہی اُس کِتاب اَور اُس کی ساتوں مُہروں کو کھولنے کے لائق ہے اَور غالب آیا ہے۔“
6
تَب مَیں نے اُس تختِ الٰہی اَور اُن چاروں جانداروں اَور اُن بُزرگوں کے درمیان گویا ایک ذبح کیا ہُوا برّہ کھڑا دیکھا۔ اُس کے سات سینگ اَور سات آنکھیں تھیں؛ یہ خُدا کی سات رُوحیں یعنی پاک رُوح ہے جو تمام روئے زمین پر بھیجی گئی ہیں۔
7
اُس برّہ نے آگے بڑھ کر، اُس تخت نشین کے داہنے ہاتھ سے وہ کِتاب لے لی۔
8
اَور جَب اُس نے وہ کِتاب لی تو چاروں جاندار اَور چوبیس بُزرگ حُکمراں اُس برّہ کے سامنے سَجدہ میں گِر پڑے۔ اُن میں سے ہر ایک کے پاس بربط اَور بخُور سے بھرے ہویٔے سونے کے پیالے تھے۔ یہ مُقدّسین کی دعائیں ہیں۔
9
اَور وہ یہ نیا نغمہ گاَنے لگے، ”تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اَور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائق ہے، کیونکہ تُونے ذبح ہوکر، اَپنے خُون سے ہر قبیلہ، اَور اہلِ زبان، ہر اُمّت اَور ہر قوم سے لوگوں کو خُدا کے واسطے خرید لیا ہے۔
10
اَور اُنہیں ہمارے خُدا کے لیٔے شاہی کاہِنوں کی جماعت بنا دیا، اَور وہ زمین پر حُکمرانی کریں گے۔“
11
پھر مَیں نے نگاہ کی تو اُس تختِ الٰہی اَور اُن جانداروں اَور بُزرگوں کے اِردگرد مَوجُود لاکھوں اَور کروڑوں فرشتوں کی آواز سُنی۔
12
اَور اُنہُوں نے بُلند آواز سے یہ نغمہ گایا: ”ذبح کیا ہُوا برّہ ہی، قُدرت، دولت، حِکمت، طاقت عزّت، تمجید اَور حَمد کے لائق ہے!“
13
پھر مَیں نے آسمان اَور زمین اَور زمین کے نیچے اَور سمُندر کی ساری مخلُوقات کو اَورجو کچھ اُن میں ہیں یہ نغمہ گاتے سُنا: ”جو تخت نشین ہے اُس کی اَور برّہ کی حَمد اَور عزّت اَور جلال اَور قُدرت، ابدُالآباد ہوتی رہے۔“
14
اَور پھر چاروں جانداروں نے، ”آمین“ کہا اَور بُزرگوں نے گِر کر سَجدہ کیا۔
← Chapter 4
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 6 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22