bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
/
Joshua 15
Joshua 15
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
← Chapter 14
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 16 →
1
جب اسرائیلیوں نے قرعہ ڈال کر ملک کو تقسیم کیا تو یہوداہ کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق کنعان کا جنوبی حصہ مل گیا۔ اِس علاقے کی سرحد ملکِ ادوم اور انتہائی جنوب میں صین کا ریگستان تھا۔
2
یہوداہ کی جنوبی سرحد بحیرۂ مُردار کے جنوبی سرے سے شروع ہو کر
3
جنوب کی طرف چلتی چلتی درۂ عقربیم پہنچ گئی۔ وہاں سے وہ صین کی طرف جاری ہوئی اور قادس برنیع کے جنوب میں سے آگے نکل کر حصرون تک پہنچ گئی۔ حصرون سے وہ ادار کی طرف چڑھ گئی اور پھر قرقع کی طرف مُڑی۔
4
اِس کے بعد وہ عضمون سے ہو کر مصر کی سرحد پر واقع وادئی مصر تک پہنچ گئی جس کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی وہ سمندر پر ختم ہوئی۔ یہ یہوداہ کی جنوبی سرحد تھی۔
5
مشرق میں اُس کی سرحد بحیرۂ مُردار کے ساتھ ساتھ چل کر وہاں ختم ہوئی جہاں دریائے یردن بحیرۂ مُردار میں بہتا ہے۔ یہوداہ کی شمالی سرحد یہیں سے شروع ہو کر
6
بیت حُجلاہ کی طرف چڑھ گئی، پھر بیت عرابہ کے شمال میں سے گزر کر روبن کے بیٹے بوہن کے پتھر تک پہنچ گئی۔
7
وہاں سے سرحد وادیِ عکور میں اُتر گئی اور پھر دوبارہ دبیر کی طرف چڑھ گئی۔ دبیر سے وہ شمال یعنی جِلجال کی طرف جو درۂ ادُمیم کے مقابل ہے مُڑ گئی (یہ درہ وادی کے جنوب میں ہے)۔ یوں وہ چلتی چلتی شمالی سرحد عین شمس اور عین راجل تک پہنچ گئی۔
8
وہاں سے وہ وادیِ بن ہنوم میں سے گزرتی ہوئی یبوسیوں کے شہر یروشلم کے جنوب میں سے آگے نکل گئی اور پھر اُس پہاڑ پر چڑھ گئی جو وادیِ بن ہنوم کے مغرب اور میدانِ رفائیم کے شمالی کنارے پر ہے۔
9
وہاں سرحد مُڑ کر چشمہ بنام نفتوح کی طرف بڑھ گئی اور پھر پہاڑی علاقے عفرون کے شہروں کے پاس سے گزر کر بعلہ یعنی قرِیَت یعریم تک پہنچ گئی۔
10
بعلہ سے مُڑ کر یہوداہ کی یہ سرحد مغرب میں سعیر کے پہاڑی علاقے کی طرف بڑھ گئی اور یعریم پہاڑ یعنی کسلون کے شمالی دامن کے ساتھ ساتھ چل کر بیت شمس کی طرف اُتر کر تِمنت پہنچ گئی۔
11
وہاں سے وہ عقرون کے شمال میں سے گزر گئی اور پھر مُڑ کر سِکرون اور بعلہ پہاڑ کی طرف بڑھ کر یبنئیل پہنچ گئی۔ وہاں یہ شمالی سرحد سمندر پر ختم ہوئی۔
12
سمندر ملکِ یہوداہ کی مغربی سرحد تھی۔ یہی وہ علاقہ تھا جو یہوداہ کے قبیلے کو اُس کے خاندانوں کے مطابق مل گیا۔
13
رب کے حکم کے مطابق یشوع نے کالب بن یفُنّہ کو اُس کا حصہ یہوداہ میں دے دیا۔ وہاں اُسے حبرون شہر مل گیا۔ اُس وقت اُس کا نام قِریَت اربع تھا (اربع عناق کا باپ تھا)۔
14
حبرون میں تین عناقی بنام سیسی، اخی مان اور تلمی اپنے گھرانوں سمیت رہتے تھے۔ کالب نے تینوں کو حبرون سے نکال دیا۔
15
پھر وہ آگے دبیر کے باشندوں سے لڑنے چلا گیا۔ دبیر کا پرانا نام قِریَت سِفر تھا۔
16
کالب نے کہا، "جو قِریَت سِفر پر فتح پا کر قبضہ کرے گا اُس کے ساتھ مَیں اپنی بیٹی عکسہ کا رشتہ باندھوں گا۔"
17
کالب کے بھائی غُتنی ایل بن قنز نے شہر پر قبضہ کر لیا۔ چنانچہ کالب نے اُس کے ساتھ اپنی بیٹی عکسہ کی شادی کر دی۔
18
جب عکسہ غُتنیایل کے ہاں جا رہی تھی تو اُس نے اُسے اُبھارا کہ وہ کالب سے کوئی کھیت پانے کی درخواست کرے۔ اچانک وہ گدھے سے اُتر گئی۔ کالب نے پوچھا، "کیا بات ہے؟"
19
عکسہ نے جواب دیا، "جہیز کے لئے مجھے ایک چیز سے نوازیں۔ آپ نے مجھے دشتِ نجب میں زمین دے دی ہے۔ اب مجھے چشمے بھی دے دیجئے۔" چنانچہ کالب نے اُسے اپنی ملکیت میں سے اوپر اور نیچے والے چشمے بھی دے دیئے۔
20
جو موروثی زمین یہوداہ کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق ملی
21
اُس میں ذیل کے شہر شامل تھے۔ جنوب میں ملکِ ادوم کی سرحد کی طرف یہ شہر تھے: قبضئیل، عِدر، یجور،
22
قینہ، دیمونہ، عدعدہ،
23
قادِس، حصور، اِتنان،
24
زیف، طِلِم، بعلوت،
25
حصور حدتہ، قِریَت حصرون یعنی حصور،
26
اَمام، سمع، مولادہ،
27
حصار جدہ، حشمون، بیت فلط،
28
حصار سوعال، بیرسبع، بِزیوتیاہ،
29
بعلہ، عیّیم، عضم،
30
اِلتولد، کسیل، حُرمہ،
31
صِقلاج، مدمنّہ، سنسناّہ،
32
لباؤت، سِلحیم، عین اور رِمّون۔ اِن شہروں کی تعداد 29 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
33
مغرب کے نشیبی پہاڑی علاقے میں یہ شہر تھے: اِستال، صُرعہ، اسنا،
34
زنوح، عین جنیم، تفّوح، عینام،
35
یرموت، عدُلام، سوکہ، عزیقہ،
36
شعریم، عدِتیم اور جدیرہ یعنی جدیرتیم۔ اِن شہروں کی تعداد 14 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
37
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: ضِنان، حداشہ، مِجدل جد،
38
دلعان، مِصفاہ، یُقتئیل،
39
لکیس، بُصقت، عجلون،
40
کبّون، لحماس، کِتلیس،
41
جدیروت، بیت دجون، نعمہ اور مقیدہ۔ اِن شہروں کی تعداد 16 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
42
اِس علاقے میں یہ شہر بھی تھے: لِبناہ، عتر، عسن،
43
یفتاح، اسنہ، نصیب،
44
قعیلہ، اکزیب اور مریسہ۔ اِن شہروں کی تعداد 9 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
45
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: عقرون اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں اور دیہات سمیت،
46
پھر عقرون سے لے کر مغرب کی طرف اشدود تک تمام قصبے اور آبادیاں۔
47
اشدود خود بھی اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں اور دیہات سمیت اِس میں شمال تھا اور اِسی طرح غزہ اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں اور دیہات سمیت یعنی تمام آبادیاں مصر کی سرحد پر واقع وادئی مصر اور سمندر کے ساحل تک۔
48
پہاڑی علاقے کے یہ شہر یہوداہ کے قبیلے کے تھے: سمیر، یتیر، سوکہ،
49
دناہ، قِریَت سنّہ یعنی دبیر،
50
عناب، اِستموہ، عنیم،
51
جُشن، حولون اور جِلوہ۔ اِن شہروں کی تعداد 11 تھی، اور اُن کے گرد و نواح کی آبادیاں بھی اُن کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
52
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: اراب، دُومہ، اِشعان،
53
ینوم، بیت تفّوح، افیقہ،
54
حُمطہ، قِریَت اربع یعنی حبرون اور صیعور۔ اِن شہروں کی تعداد 9 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس میں گنی جاتی تھیں۔
55
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: معون، کرمل، زیف، یوطہ،
56
یزرعیل، یُقدعام، زنوح،
57
قَین، جِبعہ اور تِمنت۔ اِن شہروں کی تعداد 10 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
58
اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: حلحول، بیت صور، جدور،
59
معرات، بیت عنوت اور اِلتقون۔ اِن شہروں کی تعداد 6 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
60
پھر قِریَت بعل یعنی قِریَت یعریم اور ربّہ بھی یہوداہ کے پہاڑی علاقے میں شامل تھے۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
61
ریگستان میں یہ شہر یہوداہ کے قبیلے کے تھے: بیت عرابہ، مدّین، سکاکہ،
62
نبسان، نمک کا شہر اور عین جدی۔ اِن شہروں کی تعداد 6 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
63
لیکن یہوداہ کا قبیلہ یبوسیوں کو یروشلم سے نکالنے میں ناکام رہا۔ اِس لئے اُن کی اولاد آج تک یہوداہ کے قبیلے کے درمیان رہتی ہے۔
← Chapter 14
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 16 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24