bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Amos 7
Amos 7
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 6
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 8 →
1
خُداوند خُدا نے مُجھے رویا دِکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ اُس نے زراعت کی آخِری روئِیدگی کی اِبتدا میں ٹِڈّیاں پَیدا کِیں اور دیکھو یہ شاہی کٹائی کے بعد آخِری روئِیدگی تھی۔
2
اور جب وہ زمِین کی گھاس کو بِالکُل کھا چُکِیں تو مَیں نے عرض کی کہ اَے خُداوند خُدا مِہربانی سے مُعاف فرما۔ یعقُوبؔ کی کیا حقِیقت ہے کہ وہ قائِم رہ سکے؟ کیونکہ وہ چھوٹا ہے۔
3
خُداوند اِس سے باز آیا اور اُس نے فرمایا کہ یُوں نہ ہو گا۔
4
پِھر خُداوند خُدا نے مُجھے رویا دِکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ خُداوند خُدا نے آگ کو بُلایا کہ مُقابلہ کرے اور وہ بحرِ عمِیق کو نِگل گئی اور نزدِیک تھا کہ زمِین کو کھا جائے۔
5
تب مَیں نے عرض کی کہ اَے خُداوند خُدا مِہربانی سے باز آ! یعقُوبؔ کی کیا حقِیقت ہے کہ وہ قائِم رہ سکے کیونکہ وہ چھوٹا ہے۔
6
خُداوند اِس سے باز آیا اور خُداوند خُدا نے فرمایا کہ یُوں بھی نہ ہو گا۔
7
پِھر اُس نے مُجھے رویا دِکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ خُداوند ایک دِیوار پر جو ساہُول سے بنائی گئی تھی کھڑا ہے اور ساہُول اُس کے ہاتھ میں ہے۔
8
اور خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اَے عامُوؔس تُو کیا دیکھتا ہے؟ مَیں نے عرض کی کہ ساہُول۔ تب خُداوند نے فرمایا دیکھ مَیں اپنی قَوم اِسرائیل میں ساہُول لٹکاؤُں گا اور مَیں پِھر اُن سے درگُذر نہ کرُوں گا۔
9
اور اِضحاق کے اُونچے مقام برباد ہوں گے اور اِسرائیل کے مَقدِس وِیران ہو جائیں گے اور مَیں یُربعاؔم کے گھرانے کے خِلاف تلوار لے کر اُٹُھوں گا۔
10
تب بَیت ایل کے کاہِن امِصیاؔہ نے شاہِ اِسرائیل یُربعاؔم کو کہلا بھیجا کہ عامُوؔس نے تیرے خِلاف بنی اِسرائیل میں فِتنہ برپا کِیا ہے اور مُلک میں اُس کی باتوں کی برداشت نہیں۔
11
کیونکہ عامُوؔس یُوں کہتا ہے کہ یُربعاؔم تلوار سے مارا جائے گا اور اِسرائیل یقِیناً اپنے وطن سے اسِیر ہو کر جائے گا۔
12
اور امِصیاؔہ نے عامُوؔس سے کہا اَے غَیب گو تُو یہُوداؔہ کے مُلک کو بھاگ جا۔ وہِیں کھا پی اور نبُوّت کر۔
13
پر بَیت ایل میں پِھر کبھی نبُوّت نہ کرنا کیونکہ یہ بادشاہ کا مَقدِس اور شاہی محلّ ہے۔
14
تب عامُوؔس نے امِصیاؔہ کو جواب دِیا کہ مَیں نہ نبی ہُوں نہ نبی کا بیٹا بلکہ چرواہا اور گُولر کا پَھل بٹورنے والا ہُوں۔
15
اور جب مَیں گلّہ کے پِیچھے پِیچھے جاتا تھا تو خُداوند نے مُجھے لِیا اور فرمایا کہ جا میری قَوم اِسرائیل سے نبُوّت کر۔
16
پس اب تُو خُداوند کا کلام سُن۔ تُو کہتا ہے کہ اِسرائیل کے خِلاف نبُوّت اور اِضحاق کے گھرانے کے خِلاف کلام نہ کر۔
17
اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تیری بِیوی شہر میں کسبی بنے گی اور تیرے بیٹے اور تیری بیٹیاں تلوار سے مارے جائیں گے اور تیری زمِین جرِیب سے تقسِیم کی جائے گی اور تُو ایک ناپاک مُلک میں مَرے گا اور اِسرائیل یقِیناً اپنے وطن سے اسِیر ہو کر جائے گا۔
← Chapter 6
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 8 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9