bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Deuteronomy 27
Deuteronomy 27
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 28 →
1
پِھر مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کے بزُرگوں کے ساتھ ہو کر لوگوں سے کہا کہ جِتنے حُکم آج کے دِن مَیں تُم کو دیتا ہُوں اُن سب کو ماننا۔
2
اور جِس دِن تُم یَردن پار ہو کر اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے پُہنچو تو تُو بڑے بڑے پتّھر کھڑے کر کے اُن پر چُونے کی استرکاری کرنا۔
3
اور پار ہو جانے کے بعد اِس شرِیعت کی سب باتیں اُن پر لِکھنا تاکہ اُس وعدہ کے مُطابِق جو خُداوند تیرے باپ دادا کے خُدا نے تُجھ سے کِیا اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے یعنی اُس مُلک میں جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے تُو پُہنچ جائے۔
4
سو تُم یَردن کے پار ہو کر اُن پتّھروں کو جِن کی بابت مَیں تُم کو آج کے دِن حُکم دیتا ہُوں کوہِ عیباؔل پر نصب کر کے اُن پر چُونے کی استرکاری کرنا۔
5
اور وہِیں تُو خُداوند اپنے خُدا کے لِئے پتّھروں کا ایک مذبح بنانا اور لوہے کا کوئی اَوزار اُن پر نہ لگانا۔
6
اور تُو خُداوند اپنے خُدا کا مذبح بے تراشے پتھّروں سے بنانا اور اُس پر خُداوند اپنے خُدا کے لِئے سوختنی قُربانِیاں گُذراننا۔
7
اور وہِیں سلامتی کی قُربانِیاں چڑھانا اور اُن کو کھانا اور خُداوند اپنے خُدا کے حضُور خُوشی منانا۔
8
اور اُن پتھّروں پر اِس شرِیعت کی سب باتیں صاف صاف لکھنا۔
9
پِھر مُوسیٰ اور لاوی کاہِنوں نے سب بنی اِسرائیل سے کہا اَے اِسرائیلؔ! خاموش ہو جا اور سُن۔ تُو آج کے دِن خُداوند اپنے خُدا کی قَوم بن گیا ہے۔
10
سو تُو خُداوند اپنے خُدا کی بات سُننا اور اُس کے سب آئِین اور احکام پر جو آج کے دِن مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں عمل کرنا۔
11
اور مُوسیٰ نے اُسی دِن لوگوں سے تاکید کر کے کہا کہ
12
جب تُم یَردن پار ہو جاؤ تو کوہِ گرزیم پر شمعُوؔن اور لاوی اور یہُوداؔہ اور اِشکار اور یُوسفؔ اور بِنیمِین کھڑے ہوں اور لوگوں کو برکت سُنائیں۔
13
اور رُوبِن اور جد اور آشر اور زبُولُون اور دان اور نفتالی کوہِ عیباؔل پر کھڑے ہو کر لَعنت سُنائیں۔
14
اور لاوؔی بُلند آواز سے سب اِسرائیلی آدمِیوں سے کہیں کہ
15
لَعنت اُس آدمی پر جو کارِیگری کی صنعت کی طرح کھودی ہُوئی یا ڈھالی ہُوئی مُورت بنا کر جو خُداوند کے نزدِیک مکرُوہ ہے اُس کو کِسی پوشِیدہ جگہ میں نصب کرے اور سب لوگ جواب دیں اور کہیں آمِین۔
16
لَعنت اُس پر جو اپنے باپ یا ماں کو حقِیر جانے اور سب لوگ کہیں آمِین۔
17
لَعنت اُس پر جو اپنے پڑوسی کی حد کے نِشان کو ہٹائے اور سب لوگ کہیں آمِین۔
18
لَعنت اُس پر جو اندھے کو راستہ سے گُمراہ کرے اور سب لوگ کہیں آمِین۔
19
لَعنت اُس پر جو پردیسی اور یتِیم اور بیوہ کے مُقدّمہ کو بِگاڑے اور سب لوگ کہیں آمِین۔
20
لَعنت اُس پر جو اپنے باپ کی بِیوی سے مُباشرت کرے کیونکہ وہ اپنے باپ کے دامن کو بے پردہ کرتا ہے اور سب لوگ کہیں آمِین۔
21
لَعنت اُس پر جو کِسی چَوپائے کے ساتھ جماع کرے اور سب لوگ کہیں آمِین۔
22
لَعنت اُس پر جو اپنی بہن سے مُباشرت کرے خواہ وہ اُس کے باپ کی بیٹی ہو خواہ ماں کی اور سب لوگ کہیں آمِین۔
23
لَعنت اُس پر جو اپنی ساس سے مُباشرت کرے اور سب لوگ کہیں آمِین۔
24
لَعنت اُس پر جو اپنے ہمسایہ کو پوشِیدگی میں مارے اور سب لوگ کہیں آمِین۔
25
لَعنت اُس پر جو بے گُناہ کو قتل کرنے کے لِئے اِنعام لے اور سب لوگ کہیں آمِین۔
26
لَعنت اُس پر جو اِس شرِیعت کی باتوں پر عمل کرنے کے لِئے اُن پر قائِم نہ رہے اور سب لوگ کہیں آمِین۔
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 28 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34