bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Leviticus 2
Leviticus 2
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 3 →
1
اور اگر کوئی خُداوند کے لِئے نذر کی قُربانی کا چڑھاوا لائے تو اپنے چڑھاوے کے لِئے مَیدہ لے اور اُس میں تیل ڈال کر اُس کے اُوپر لُبان رکھّے۔
2
اور وہ اُسے ہارُونؔ کے بیٹوں کے پاس جو کاہِن ہیں لائے اور تیل مِلے ہُوئے مَیدہ میں سے اِس طرح اپنی مُٹّھی بھر کر نِکالے کہ سب لُبان اُس میں آ جائے۔ تب کاہِن اُسے نذر کی قُربانی کی یادگاری کے طَور پر مذبح کے اُوپر جلائے۔ یہ خُداوند کے لِئے راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ہو گی۔
3
اور جو کُچھ اُس نذر کی قُربانی میں سے باقی رہ جائے وہ ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کا ہو گا۔ یہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں پاکترین چِیز ہے۔
4
اور جب تُو تنُور کا پکا ہُؤا نذر کی قُربانی کا چڑھاوا لائے تو وہ تیل مِلے ہُوئے مَیدہ کے بے خمِیری گِردے یا تیل چُپڑی ہُوئی بے خمِیری چپاتیاں ہوں۔
5
اور اگر تیری نذر کی قُربانی کا چڑھاوا توے کا پکا ہُؤا ہو تو وہ تیل مِلے ہُوئے بے خمِیری مَیدہ کا ہو۔
6
اُس کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر کے اُس پر تیل ڈالنا تو وہ نذر کی قُربانی ہو گی۔
7
اور اگر تیری نذر کی قُربانی کا چڑھاوا کڑاہی کا تلا ہُؤا ہو تو وہ مَیدہ سے تیل میں بنایا جائے۔
8
تُو اِن چِیزوں کی نذر کی قُربانی کا چڑھاوا خُداوند کے پاس لانا۔ وہ کاہِن کو دِیا جائے اور وہ اُسے مذبح کے پاس لائے۔
9
اور کاہِن اُس نذر کی قُربانی میں سے اُس کی یادگاری کا حِصّہ اُٹھا کر مذبح پر جلائے۔ یہ خُداوند کے لِئے راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ہو گی۔
10
اور جو کُچھ اُس نذر کی قُربانی میں سے بچ رہے وہ ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کا ہو گا۔ یہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں پاکترین چِیز ہے۔
11
کوئی نذر کی قُربانی جو تُم خُداوند کے حضُور چڑھاؤ وہ خمِیر مِلا کر نہ بنائی جائے۔ تُم کبھی آتِشِین قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور خمِیر یا شہد نہ جلانا۔
12
تُم اِن کو پہلے پَھلوں کے چڑھاوے کے طَور پر خُداوند کے حضُور لانا۔ پر راحت انگیز خُوشبُو کے لِئے وہ مذبح پر نہ چڑھائے جائیں۔
13
اور تُو اپنی نذر کی قُربانی کے ہر چڑھاوے کو نمکین بنانا اور اپنی کِسی نذر کی قُربانی کو اپنے خُدا کے عہد کے نمک بغَیر نہ رہنے دینا۔ اپنے سب چڑھاووں کے ساتھ نمک بھی چڑھانا۔
14
اور اگر تُو پہلے پَھلوں کی نذر کا چڑھاوا خُداوند کے حضُور چڑھائے تو اپنے پہلے پَھلوں کی نذر کے چڑھاوے کے لِئے اناج کی بُھنی ہُوئی بالیں یعنی ہری ہری بالوں میں سے ہاتھ سے مَل کر نِکالے ہُوئے اناج کو چڑھانا۔
15
اور اُس میں تیل ڈالنا اور اُس کے اُوپر لُبان رکھنا تو وہ نذر کی قُربانی ہو گی۔
16
اور کاہِن اُس کی یادگاری کے حِصّہ کو یعنی تھوڑے سے مَل کر نِکالے ہُوئے دانوں کو اور تھوڑے سے تیل کو اور سارے لُبان کو جلا دے۔ یہ خُداوند کے لِئے آتِشِین قُربانی ہو گی۔
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27