bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Nehemiah 11
Nehemiah 11
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 10
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 12 →
1
اور لوگوں کے سردار یروشلیِم میں رہتے تھے اور باقی لوگوں نے قُرعے ڈالے کہ ہر دس شخصوں میں سے ایک کو شہرِ مُقدّس یروشلیِم میں بسنے کے لِئے لائیں اور نَو باقی شہروں میں رہیں۔
2
اور لوگوں نے اُن سب آدمیوں کو جِنہوں نے خُوشی سے اپنے آپ کو یروشلیِم میں بسنے کے لِئے پیش کِیا دُعا دی۔
3
اُس صُوبہ کے سردار جو یروشلیِم میں آ بسے یہ ہیں (پر یہُوداؔہ کے شہروں میں ہر ایک اپنے شہر میں اپنی ہی مِلکِیّت میں رہتا تھا یعنی اہلِ اِسرائیل اور کاہِن اور لاوی اور نتنیِم اور سُلیماؔن کے مُلازِموں کی اولاد)۔
4
اور یروشلیِم میں کُچھ بنی یہُوداؔہ اور کُچھ بنی بِنیمِین رہتے تھے۔ بنی یہُوداؔہ میں سے عتایاؔہ بِن عُزّیاہ بِن زکریاؔہ بِن امریاؔہ بِن سفطیاؔہ بِن مہلل ایل بنی فارص میں سے۔
5
اور معسیاؔہ بِن بارُوؔک بِن کل حوزؔہ بِن حزایاؔہ بِن عدایاؔہ بِن یُویرِؔیب بِن زکرؔیاہ بِن شِلوؔنی۔
6
سب بنی فارص جو یروشلیِم میں بسے چار سَو اڑسٹھ سُورما تھے۔
7
اور یہ بنی بِنیمِین ہیں سلُّو بِن مُسلاّؔم بِن یوئید بِن فِداؔیاہ بِن قُولایاؔہ بِن معسیاؔہ بِن ایتی ایل بِن یسعیاہ۔
8
پِھر جبّی سلَّی اور نَو سَو اٹّھائِیس آدمی۔
9
اور یُوایل بِن زِکرؔی اُن کا ناظِم تھا اور یہُوداؔہ بِن ہسّنُوؔہ شہر کے حاکِم کا نائِب تھا۔
10
کاہِنوں میں سے یدعیاؔہ بِن یُویرِؔیب اور یاکِین۔
11
شِرایاؔہ بِن خِلقیاہ بِن مُسلاّؔم بِن صدُوؔق بِن مِرایوؔت بِن اخِیطوؔب خُدا کے گھر کا ناظِم۔
12
اور اُن کے بھائی جو ہَیکل میں کام کرتے تھے آٹھ سَو بائِیس اور عدایاؔہ بِن یروحاؔم بِن فِللیاؔہ بِن امضی بِن زکرؔیاہ بِن فشحُور بِن ملکیاہ۔
13
اور اُس کے بھائی آبائی خاندانوں کے رئِیس دو سَو بیالِیس اور امشَی بِن عزرایل بِن اخسَی بِن مسِلّیموؔت بِن اِمّیر۔
14
اور اُن کے بھائی زبردست سُورما ایک سَو اٹّھائِیس اور اُن کا سردار زبدی ایل بِن ہجّدُوؔلیِم تھا۔
15
اور لاویوں میں سے سمعیاؔہ بِن حسُوب بِن عزرِؔیقام بِن حسبیاؔہ بِن بُنّی۔
16
اور سبّتَی اور یُوزؔباد لاویوں کے رئِیسوں میں سے خُدا کے گھر کے باہر کے کام پر مُقرّر تھے۔
17
اور متّنیاہ بِن مِیکا بِن زبدؔی بِن آسف سردار تھا جو دُعا کے وقت شُکرگُذاری شرُوع کرنے میں پیشوا تھا اور بقبُوقیاؔہ اُس کے بھائیوں میں سے دُوسرے درجہ پر تھا اور عبدا بِن سمُّوع بِن جلال بِن یدُوتُوؔن۔
18
مُقدّس شہر میں کُل دو سَو چَوراسی لاوی تھے۔
19
اور دربان عقُّوب اور طلمُوؔن اور اُن کے بھائی جو پھاٹکوں کی نِگہبانی کرتے تھے ایک سَو بہتّر تھے۔
20
اور اِسرائیلِیوں اور کاہِنوں اور لاویوں کے باقی لوگ یہُوداؔہ کے سب شہروں میں اپنی اپنی ملکِیّت میں رہتے تھے۔
21
پر نتنیِم عوفل میں بسے ہُوئے تھے اور ضِیحا اور جِسفا نتنیِم پر مُقرّر تھے۔
22
اور عُزّی بِن بانی بِن حسبیاؔہ بِن متّنیاؔہ بِن مِیکا جو آسف کی اَولاد یعنی گانے والوں میں سے تھا یروشلیِم میں اُن لاویوں کا ناظِم تھا جو خُدا کے گھر کے کام پر مُقرّر تھے۔
23
کیونکہ اُن کی بابت بادشاہ کی طرف سے حُکم ہو چُکا تھا اور گانے والوں کے لِئے ہر روز کی ضرُورت کے مُطابِق مُقرّرہ رسد تھی۔
24
اور فتحیاؔہ بِن مشیزِ بیل جو زارح بِن یہُوداؔہ کی اَولاد میں سے تھا رعیّت کی سب مُعاملات کے لِئے بادشاہ کے حضُور رہتا تھا۔
25
رہے گاؤں اور اُن کے کھیت سو بنی یہُوداؔہ میں سے کُچھ لوگ قریت اربع اور اُس کے قصبوں میں اور دِیبوؔن اور اُس کے قصبوں میں اور یقبضی ایل اور اُس کے گاؤں میں رہتے تھے۔
26
اور یشُوع اور مولاؔدہ اور بَیت فلط میں۔
27
اور حصرسوعال اور بیرسبع اور اُس کے قصبوں میں۔
28
اور صِقلاؔج اور مقُوناہ اور اُس کے قصبوں میں۔
29
اور عَین رِمّون اور صارعاؔہ اور یارموؔت میں۔
30
زانواح عدُلاّؔم اور اُن کے گاؤں میں۔ لکِیس اور اُس کے کھیتوں میں عزیقہ اور اُس کے قصبوں میں یُوں وہ بیرسبع سے ہِنّوؔم کی وادی تک ڈیروں میں رہتے تھے۔
31
اور بنی بِنیمِین بھی جِبع سے لے کر آگے مِکماؔس اور عیّاہ اور بَیت ایل اور اُس کے قصبوں میں۔
32
اور عنتوت اور نُوب اور عننیاؔہ۔
33
اور حاصُور اور رامہ اور جِتّیم۔
34
اور حادِید اور ضبوعیِم اور نبلاّؔط۔
35
اور لُود اور اونو یعنی کاریگروں کی وادی میں رہتے تھے۔
36
اور لاویوں میں سے بعض فرِیق جو یہُوداؔہ میں تھے وہ بِنیمِین سے مِل گئے۔
← Chapter 10
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 12 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13