bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu ERV 2007 (Has Missing Verses, Cant be found on Bible.com)
/
1 Corinthians 16
1 Corinthians 16
Urdu ERV 2007 (Has Missing Verses, Cant be found on Bible.com)
← Chapter 15
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
1
اب دیکھو،مقدسوں کے لئے چندہ اکٹھا کر نے کے بارے میں میں نے گلتیہ کی کلیساؤں کو جو حکم دیا ہے تم بھی ویسے ہی کرو ۔
2
ہفتہ کے پہلے دن تم میں سے ہر شخص اپنی آمدنی کے موافق کچھ اپنے پاس رکھ چھو ڑو تا کہ میرے آنے تک کو ئی چندہ جمع نہ کر نا پڑے ۔
3
جب میں آؤنگا تو ایک سفارشی خط کے ساتھ تمہارے منظور کر دہ کچھ آدمیوں کو روانہ کرونگا کہ تمہاری خیرات یروشلم کو پہنچا دیں ۔
4
اور اگر میرا جا نا مناسب معلو م ہوا تو وہ میرے ساتھ جا ئیں گے ۔
5
جب میں مکدنیہ سے گزرونگا تو تمہا رے پاس آؤنگا کیوں کہ مجھے مکدنیہ ہو کر جا نا ہی تو ہے ۔
6
شا ید تمہارے ہی پاس کچھ دنوں کے لئے رہ سکوں یا پو رے جاڑوں تک یا جاڑا بھی تمہارے پاس گزار دوں تا کہ جس طرف میں جا نا چا ہونگا تم مجھے اس طرف سفرکرنے میں مدد کرو ۔
7
کیوں کہ میں اب صرف راہ میں تم سے ملا قات کر نا نہیں چا ہتا بلکہ مجھے امید ہے کہ اگر خدا وند کی مرضی شا مل ہو تو میں طویل عرصہ تک تمہارے پاس رہو ں گا ۔
8
میں پنتکُست کی تقریب تک افسوس میں رہوں گا ۔
9
کیوں کہ میرے لئے ایک وسیع دروازہ مؤثر کام کر نے کے لئے کھلا ہے اور میرے بہت سارے مخالف ہیں ۔
10
اگر تیمتھیس آجا ئے تو خیال رکھنا کہ وہ تمہارے پاس بلا خوف آرام سے رہے کیوں کہ میں جس طرح خدا وند کا کام کر تا ہوں وہ بھی اسی طرح کر تا ہے ۔
11
پس کو ئی اسے حقیر نہ جا نے۔ اسکو میرے پاس سلامتی سے روانہ کرنا تا کہ وہ میرے پاس آجائے کیوں کہ میں منتظر ہوں کہ وہ بھا ئیوں سمیت آئے ۔
12
اب ہمارے بھا ئی اپلُوس کی بات یہ ہے کہ میں نے اسے دوسرے بھا ئیوں کے ساتھ تمہارے پاس جا نے پر زیادہ زور دیا ۔ مگر اس وقت جا نے پر وہ مطلق راضی نہ ہوا ۔ لیکن خدا کی یہ مرضی بالکل نہیں تھی کہ وہ ابھی تمہارے پاس آتا ۔ پس موقع ملتے ہیں وہ تمہارے پاس آئے گا۔
13
ہو شیار رہو، اپنے ایمان پر سختی سے قا ئم رہو ۔ حوصلہ مند رہو ،اور مضبوط رہو ۔
14
تم جو کچھ کرو محبت سے کرو ۔
15
تم جانتے ہو کہ ستفناس کا خاندان اخیہ کا پہلا پھل ہیں اور وہ خدا کے لوگوں کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر دیئے ہیں ۔
16
میں التماس کر تا ہوں بھائیو اور بہنو! تم لوگ بھی اپنے آپ کو ایسے لوگوں کے اور ہران کے ساتھ خدمت کر نے والے ہر ایک کے تم تابع رہو ۔
17
میں ستفناس ، فرتُونانس اور اخیکُس کے آنے سے خوش ہوں ۔ کیوں کہ جو کچھ تم سے رہ گیا تھا انہوں نے پو را کردیا ۔
18
انہوں نہ صرف تمہاری بلکہ میری روح کو بھی تا زہ کر دیا ۔اسی لئے ایسے لوگوں کا احترام کرو ۔
19
ایشیاء کی کلیسائیں تم کو سلام کہتی ہیں ۔ اور اکولہ اور پرسکہ اور اس کلیسا سمیت جو انکے گھر میں جمع ہیں تم کو خدا وند میں سلام کہتی ہیں ۔
20
تمام بھا ئیوں اور بہنوں کی جانب سے تمہیں سلامت مقدس بوسہ کے ساتھ تم آپس میں ایک دوسرے کو سلام کرو ۔
21
میں پو لس خود اپنے ہاتھ سے سلام لکھتا ہوں ۔
22
اگر کو ئی خدا وند سے محبت نہیں رکھتا وہ ملعون ہے ۔ اے خدا وند آؤ !
23
خدا وند یسوع کا فضل و کرم تم پر ہو تا رہے ۔
24
یسوع مسیح میں میری محبت تم سب کے ساتھ رہے ۔
← Chapter 15
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16