bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu ERV 2007 (Has Missing Verses, Cant be found on Bible.com)
/
1 Timothy 2
1 Timothy 2
Urdu ERV 2007 (Has Missing Verses, Cant be found on Bible.com)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 3 →
1
سب سے پہلے میں کہتا ہوں کہ تم سب لوگوں کے لئے دعا کرو التجائیں اور شکر گذاریاں کرو۔
2
بادشاہوں اور رتبہ والوں کے لئے دعا کر نا ہو گا جنہیں اختیار ہے تاکہ ہم سکون اور سلامتی اور خدا کی پوری آزادی کے ساتھ عبادت کر تے ہو ئے عزت کی زندگی گزاریں ۔
3
یہ اچھا ہے اور خدا ہمارا نجات دہندہ ہے اس سے خوش ہے ۔
4
خدا سب ہی لوگوں کو بچا نا چاہتا ہے اورسچّائی کوجاننا چاہتا ہے ۔
5
خدا ایک ہی ہے اور خدا اور انسان کے بیچ ایک ہی راستہ ہے جس کے ذریعے لوگ خدا تک پہنچ سکتے ہیں اور وہ راستہ ہے یسوع مسیح ،وہ بھی ایک انسان ہی ہے ۔
6
یسوع نے اپنے آپ کی قربانی دیکر تمام لوگوں کے گناہوں کی قیمت ادا کر دی ہے ثبوت ہے کہ خدا تمام لوگوں کو بچا لینا چاہتا ہے اور وہ صحیح وقت پر آیا ہے ۔
7
اسی لئے مجھے چنا گیا ہے کہ خوشخبری کی تعلیم ایک رسُول کی طرح دوں میں تم سے سچ کہتا ہوں جھوٹ نہیں کہتا کہ مجھے غیر یہودیوں کے لئے بحیثیت معلم چنا گیا ہے کہ ان کو سچائی اور ایمان کی تعلیم دوں ۔
8
میں چاہتا ہوں کہ مرد ہر جگہ دعا کریں یہ لوگ جو دعا کے لئے ہاتھ اٹھا ئیں اگر وہ مقدس ہیں تو ان لوگوں کو تکرار اور غصہ میں نہیں آنا چاہئے ۔
9
میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ عورتیں حیا دار لباس سے شرم اور پر ہیز گاری کے ساتھ اپنے آپ کو سنواریں نہ کہ بال گوندھے اور سونے اور موتیوں اور قیمتی پو شاک سے ۔
10
بلکہ عورتیں جو خدا کی عبادت کر تی ہیں ۔ اپنے آپ کو نیک اعمال سے خوبصورت بنانا چاہئے۔
11
عورت کو خاموشی سے پو ری طرح اطا عت گذاری کر نی چاہئے
12
میں کسی عورت کو اجازت نہیں دیتاکہ وہ کسی مرد کو سکھا ئے اور مرد پر اپنا اختیار چلا ئے بلکہ اسے چپ چاپ ہی رہنی چاہئے ۔
13
کیوں کہ آدم کی تخلیق پہلے کی گئی تھی اور حوّا کی بعد میں ۔
14
آدم کو بہکایا نہیں جا سکتا تھا مگر حوّا کو بہکا لیا گیا اور وہ گناہ میں ملوّث ہو گئی ۔
15
عورتیں ماں بننے کے فرض کو نبھا تی ہو ئی اگر ایمان محبت اور پاکیزگی کو اپنا کر اپنے اوپر قابو رکھتے ہوئے سیدھے راستے پر رہے تو مقدس رہیں گی ۔
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6