bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
2 Samuel 1
2 Samuel 1
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 2 →
1
شاؤل کی موت کے بعد جَب داویؔد عمالیقیوں کو شِکست دے کر لَوٹا اَور صِقلاگ میں دو دِن ٹھہرا
2
تو تیسرے دِن شاؤل کی چھاؤنی سے ایک آدمی آیا جِس کے کپڑے پھٹے ہُوئے تھے اَور اَپنے سَر پر خاک ڈالی ہُوئی تھی۔ جَب وہ داویؔد کے پاس پہُنچا تو اُس کی تعظیم کرنے کے لیٔے زمین پر سَجدہ کیا۔
3
داویؔد نے اُس سے پُوچھا، ”تُم کہاں سے آئے ہو؟“ اُس نے جَواب دیا، ”مَیں اِسرائیلیوں کی چھاؤنی سے بچ کر آیا ہُوں۔“
4
داویؔد نے پُوچھا، ”بتاؤ، کیا بات ہے؟“ اُس نے کہا ”لوگ جنگ میں سے بھاگ گیٔے اَور اُن میں سے بہت سے گِرے اَور مَر گیٔے اَور شاؤل اَور اُس کا بیٹا یُوناتانؔ بھی ہلاک ہو چُکے۔“
5
تَب داویؔد نے اُس جَوان سے جو اُس کے پاس خبر لایاتھا کہا، ”تُجھے کیسے مَعلُوم ہُوا کہ شاؤل اَور اُس کا بیٹا یُوناتانؔ دونوں ہلاک ہو چُکے ہیں؟“
6
اُس جَوان نے کہا، ”میں اِتّفاقاً کوہِ گِلبوعہؔ پر پہُنچ گیا تھا، وہاں شاؤل اَپنے نیزہ پرجھکا ہُوا تھا اَور رتھ اَور سوار اُس کا پیچھا کرتے چلے آ رہے تھے۔
7
اَور جَب اُس نے مُڑ کر مُجھے دیکھا تو آواز دی۔ مَیں نے کہا، ’مَیں کیا کر سَکتا ہُوں؟‘
8
”اُس نے پُوچھا، ’تُم کون ہو؟‘ ”مَیں نے جَواب دیا: ’مَیں ایک عمالیقی ہُوں۔‘
9
”تَب اُس نے مُجھ سے کہا، ’میرے نزدیک آ اَور مُجھے قتل کر دے کیونکہ مَیں موت کے عذاب میں گِرفتار ہُوں لیکن ابھی زندہ ہُوں۔‘
10
”اِس لیٔے مَیں نے اُس کے نزدیک جا کر اُسے قتل کر دیا کیونکہ مُجھے یقین تھا کہ گرنے کے بعد اُس کا بچنا مُشکل ہے۔ میں اُس کے سَر کا تاج اَور بازو کا کنگن یہاں اَپنے آقا کے آپ پاس لایا ہُوں۔“
11
تَب داویؔد اَور اُس کے ساتھ کے سارے لوگوں نے اَپنے کپڑے پھاڑ ڈالے۔
12
اَور اُنہُوں نے شاؤل اَور اُس کے بیٹے یُوناتانؔ کے لیٔے اَور یَاہوِہ کی فَوج اَور اِسرائیل کے گھرانے کے لیٔے ماتم کیا اَور رُوئے اَور شام تک روزہ رکھا، اِس لیٔے کہ وہ تلوار سے مارے گیٔے تھے۔
13
پھر داویؔد نے اُس جَوان سے جو یہ خبر لایاتھا پُوچھا، ”تو کہاں کا ہے؟“ اُس نے جَواب دیا، ”مَیں ایک پردیسی عمالیقی کا بیٹا ہُوں۔“
14
تَب داویؔد نے اُس سے پُوچھا، ”تُم یَاہوِہ کے ممسوح کو ہلاک کرنے کے لیٔے اُس پر وار کرنے سے کیوں نہ ڈرا؟“
15
تَب داویؔد نے اَپنے آدمیوں میں سے ایک کو بُلاکر کہا، ”جاؤ، اَور اُسے مار گراؤ۔“ پس اُس نے اُسے اَیسا مارا کہ وہ مَر گیا۔
16
کیونکہ داویؔد نے اُسے کہاتھا، ”تیرا خُون تیرے ہی سَر ہو کیونکہ جَب تُم نے کہا، ’مَیں نے یَاہوِہ کے ممسوح کو قتل کر دیا تو تُم نے اَپنے ہی مُنہ سے اَپنے خِلاف گواہی دے دی۔‘ “
17
اَور داویؔد نے شاؤل اَور اُس کے بیٹے یُوناتانؔ پر یہ مرثیہ کہا،
18
اَور حُکم دیا کہ یہُوداہؔ کے لوگوں کو کمان کا یہ مرثیہ سِکھایا جائے (یہ یاشار کی کِتاب میں لِکھّا ہے):
19
”اَے اِسرائیل! تیری ہی بُلندیوں پر تیرا فخر دَم توڑ چُکاہے۔ ہائے وہ شہزور کیسے مارے گیٔے!
20
”گاتؔھ میں اِس کا ذِکر نہ کرنا، اشقلونؔ کے کوچوں میں اِس کا اعلان نہ کرنا، کہیں اَیسا نہ ہو کہ فلسطینیوں کی بیٹیاں شادمان ہوں، اَور نامختونوں کی بیٹیاں خُوشیاں منائیں۔
21
”اَے گِلبوعہؔ کی پہاڑیو، تُم پر نہ تو شبنم گِرے، نہ بارش ہو، نہ فصلوں بھرے کھیت ہُوں۔ کیونکہ وہاں شہزوروں کی سِپر خاک آلُودہ پڑی ہے، یعنی شاؤل کی سِپر جِس پر اَب کویٔی تیل نہ ملے گا۔
22
”مقتولوں کے خُون، اَور شہزوروں کی چربی کے بغیر، یُوناتانؔ کی کمان کبھی واپس نہ ہُوئی، اَور شاؤل کی تلوار کبھی خالی نہ لَوٹی۔
23
شاؤل اَور یُوناتانؔ زندگی بھر محبُوب اَور چہیتے بنے رہے، اَور موت کے بعد بھی جُدا نہ ہُوئے۔ وہ عُقابوں سے زِیادہ تیز، اَور شیروں سے زِیادہ طاقتور تھے۔
24
”اَے اِسرائیل کی بیٹیو، شاؤل کے لیٔے آنسُو بہاؤ، جِس نے تُمہیں شاندار اَور اَرغوانی کپڑے پہنائے، اَور جِس نے تمہارے لباس کو سونے کے زیورات سے آراستہ کیا۔
25
”ہائے وہ شہزور جنگ کے دَوران کیسے مارے گیٔے! یُوناتانؔ تیری بُلندیوں پر قتل ہُوا۔
26
مَیں تیرے لیٔے رنجیدہ ہُوں، اَے میرے بھایٔی یُوناتانؔ! تُو مُجھے بہت عزیز تھا۔ میرے لیٔے تیری مَحَبّت عجِیب تھی، عورتوں کی مَحَبّت سے بھی زِیادہ عجِیب۔
27
”وہ شہزور کیسے ڈھیر ہُوئے! اَور جنگ کے ہتھیار کیسے نابود ہو گئے!“
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 2 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24