bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
2 Samuel 8
2 Samuel 8
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 7
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 9 →
1
کچھ عرصہ بعد داویؔد نے فلسطینیوں کو شِکست دی اَور اُنہیں مغلُوب کیا اَور خاص شہر میتھیگ امّہؔ کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے چھین لیا۔
2
اَور داویؔد نے مُوآبیوں کو بھی شِکست دی۔ اُنہُوں نے اُنہیں زمین پر اُلٹا کر جریبی رسّی سے ناپا اَور رسّی کی ہر دو لمبائیوں تک کے لوگ قتل کر دئیے گیٔے اَور ہر تیسری لمبائی تک کے زندہ رہنے دئیے گیٔے۔ پس مُوآبی داویؔد کے محکُوم ہوکر اُسے خراج دینے لگے۔
3
علاوہ ازیں داویؔد نے ضوباہؔ کے بادشاہ رحوبؔ کے بیٹے ہددعزرؔ کو شِکست دی جَب وہ دریائے فراتؔ پر اَپنی یادگار کو بحال کرنے گیا تھا۔
4
اَور داویؔد کے ایک ہزار رتھ، سات ہزار رتھ بان اَور بیس ہزار پیادہ سپاہی پکڑ لئے۔ اُس نے ایک سَو رتھ کے گھوڑوں کے سِوا باقی سَب کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔
5
اَور جَب دَمشق کے ارامی ضوباہؔ کے بادشاہ ہددعزرؔ کی مدد کو آئے تو داویؔد نے اُن میں سے بائیس ہزار کو قتل کیا۔
6
اَور اُس نے دَمشق کی ارامی بادشاہی میں فَوجی چوکیاں قائِم کر دیں اَور ارامی بھی اُس کے تابع ہوکر خراج دینے لگے۔ اَور جہاں کہیں بھی داویؔد گیا یَاہوِہ نے اُسے فتح بخشی۔
7
داویؔد نے ہددعزرؔ کے فَوجی سرداروں کی سونے کی ڈھالیں لے لیں اَور اُنہیں یروشلیمؔ میں لے آیا۔
8
اَور ہددعزرؔ کے قصبوں طیبحؔ یا بیطح اَور بیروتی سے داویؔد بادشاہ نے کانسے کی بڑی مقدار پر قبضہ کر لیا۔
9
جَب حماتؔ کے بادشاہ تُوعیؔ نے سُنا کہ داویؔد نے ہددعزرؔ کے تمام فَوج کو شِکست دے دی۔
10
تو اُس نے اَپنے بیٹے یُورامؔ کو داویؔد بادشاہ کے پاس بھیجا تاکہ وہ داویؔد بادشاہ کو ہددعزرؔ پر فتح پا لینے کے لیٔے سلام کہے اَور اُسے مُبارکباد دے کیونکہ ہددعزرؔ تُوعیؔ کے ساتھ لڑتا رہتا تھا۔ اَور یورامؔ چاندی، سونے اَور کانسے کے ظروف اَپنے ساتھ لایا۔
11
داویؔد بادشاہ نے اُنہیں یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کر دیا جَیسا کہ اُس نے ساری مغلُوب قوموں کے سونے چاندی کو کیا تھا۔
12
اِدُومیوں یعنی ارامیوں، مُوآبیوں، بنی عمُّون، فلسطینیوں اَور عمالیقیوں سے حاصل کیا ہُوا سونا چاندی اَور رحوبؔ کے بیٹے ہددعزرؔ، شاہِ ضوباہؔ کا مالِ غنیمت۔
13
جَب داویؔد اٹھّارہ ہزار ارامیوں کو وادی شور میں مار گرانے کے بعد لَوٹا تو اُس کے نام کو بڑی شہرت مِلی۔
14
اَور اُس نے سارے اِدُوم میں فَوجی چوکیاں قائِم کیں اَور تمام اِدُومی داویؔد کے مطیع ہو گئے اَور یَاہوِہ نے داویؔد کو جہاں کہیں وہ گیا فتح بخشی۔
15
داویؔد نے تمام اِسرائیل پر حُکمرانی کی اَور اَپنی ساری رعایا کے ساتھ نہایت ہی اِنصاف اَور راستی سے پیش آتے رہے۔
16
اَور یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ فَوج کا سپہ سالار تھا اَور یہوشافاطؔ بِن احِیلودؔ مورّخ تھا؛
17
اَور صدُوقؔ بِن احِیطوبؔ اَور احِیملکؔ بِن ابیاترؔ کاہِنؔ تھے؛ اَور سِرایاہؔ میر مُنشی تھا؛
18
اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں کا مُنشی تھا؛ اَور داویؔد کے بیٹے کاہِنؔ تھے۔
← Chapter 7
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 9 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24