bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Isaiah 10
Isaiah 10
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 51
Chapter 52
Chapter 53
Chapter 54
Chapter 55
Chapter 56
Chapter 57
Chapter 58
Chapter 59
Chapter 60
Chapter 61
Chapter 62
Chapter 63
Chapter 64
Chapter 65
Chapter 66
Chapter 11 →
1
افسوس اُن پرجو غَیر مُنصِفانہ قوانین بناتے ہیں، اَور اُن پر بھی جو ظالمانہ اَحکام جاری کرتے ہیں،
2
تاکہ غریبوں کو اُن کے حُقُوق سے اَور میرے مظلوم خادِموں کو اِنصاف سے محروم رکھیں، بیواؤں کو اَپنے ظُلم کا شِکار بنائیں اَور یتیموں کو لُوٹیں۔
3
تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟
4
قَیدیوں کے درمیان ذِلّت اُٹھانے اَور مقتولوں کے نیچے دبے پڑے رہنے کے سِوا کچھ اَور نہ کر سکوگے۔ اِس کے باوُجُود اُن کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُن کا ہاتھ اَب بھی اُوپر اُٹھا ہُواہے۔
5
”اشُور پر افسوس جو میرے غضب کا عصا ہے، اَور جِس کے ہاتھ میں میرے قہر کی لاٹھی ہے!
6
میں اُسے ایک بے دین قوم کی طرف بھیج رہا ہُوں ایک اَیسی قوم کے خِلاف جِس پر میرا قہر ہے، تاکہ وہ اُنہیں لُوٹے اَور مالِ غنیمت حاصل کرے، اَور اُنہیں گلیوں میں کیچڑ کی طرح روندے۔
7
لیکن وہ یہ نہیں چاہتے، نہ ہی یہ اُن کی منشا ہے؛ اُن کا مقصد محض تباہ کرنا، اَور بہت سِی قوموں کو ختم کردینا ہے۔
8
وہ کہتاہے: ’کیا میرے سبھی سپہ سالار بادشاہ نہیں؟‘
9
’کیا کلنوؔ کا اَنجام کرکمیشؔ کی طرح اَور حماتؔ کا حشر ارفادؔ کی مانند، اَور سامریہؔ کا حال دَمشق کی مانند نہیں ہُوا؟
10
جِس طرح میرے ہاتھ نے وہ بُت پرست سلطنتیں اَپنے قبضہ میں کر لیں، جِن کے بُت یروشلیمؔ اَور سامریہؔ کے بُتوں سے بھی بڑھ کر تھے
11
تو کیا میں یروشلیمؔ اَور اُس کے بُتوں کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک نہ کروں جَیسا کہ سامریہؔ اَور اُس کے بُتوں کے ساتھ کیا تھا؟‘ “
12
جَب یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور یروشلیمؔ میں اَپنا تمام کام کر چُکے گا، ”تَب وہ کہے گا کہ مَیں شاہِ اشُور کو اُس کے دِل کے گھمنڈ اَور اُس کے آنکھوں کے غُرور کی سزا دُوں گا۔
13
کیونکہ وہ کہتاہے: ” ’مَیں نے اَپنے بازو کی قُوّت اَور اَپنی حِکمت سے یہ کیا ہے کیونکہ مُجھ میں اُتنی سمجھ ہے۔ مَیں نے قوموں کی حُدوُد کو سَر کا دیا، اُن کے خزانے لُوٹ لیٔے؛ اَور زورآور بہادر کی طرح اُن کے بادشاہوں کو مطیع کر لیا۔
14
جِس طرح کویٔی اَپنے ہاتھ گھونسلے کی طرف بڑھاتاہے، اُسی طرح میرا ہاتھ قوموں کی دولت کی طرف بڑھا جِس طرح لوگ ترک کئے ہُوئے اَنڈوں کو بٹور لیتے ہیں، اُسی طرح مَیں نے تمام مُلکوں کو سمیٹ لیا؛ اَور کسی نے پر تک نہ ہلایا، اَور نہ چونچ کھول کر چہچہانے کی جُرأت کی۔‘ “
15
کیا کُلہاڑا اَپنے اِستعمال کرنے والے سے زِیادہ طاقتور ہونے کا دعویٰ کر سَکتا ہے یا آرہ کش کے خِلاف شیخی مار سَکتا ہے؟ یا عصا اَپنے اُٹھانے والے کو اُٹھا سَکتا ہے، یا لاٹھی اُسے گھُمائے گی جو لکڑی نہیں، آدمی ہے!
16
چنانچہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، اُس کے قوی ہیکل سپاہیوں پر اَیسی وَبا نازل کریں گے جو اُنہیں لاغر کر دے گی؛ اَور اُس کی شان و شوکت ایک بھڑکتے ہُوئے شُعلے کی مانند جَلا دی جائے گی۔
17
اِسرائیل کا نُور ہی آگ بَن جائے گا، اَور اُس کا قُدُّوس ایک شُعلہ؛ جو ایک ہی دِن میں اُس کے گھاس پھُوس کو جَلا کر بھسم کر دے گا۔
18
اَور جِس طرح ایک مریض ختم ہو جاتا ہے اُسی طرح یہ آگ اُس کے جنگلوں اَور زرخیز کھیتوں کی رونق کو بالکُل نِیست و نابود کر دے گی۔
19
اَور اُس کے جنگل میں اِتنے تھوڑے درخت باقی بچیں گے جنہیں ایک بچّہ بھی گِن کر لِکھ سکےگا۔
20
اُس وقت اِسرائیل کے باقی بچے لوگ، یعنی یعقوب کے گھرانے کے بچے ہُوئے لوگ، یَاہوِہ، اِسرائیل کے قُدُّوس پر سچّے دِل سے توکّل کریں گے اَور اُس پر جِس نے اُن کو مارا تھا پھر تکیہ نہ کریں گے۔
21
باقی بچے لوگ لَوٹیں گے یعنی یعقوب کے گھرانے کے بچے ہُوئے لوگ قادر خُدا کی طرف لَوٹیں گے۔
22
اَے اِسرائیل، اگرچہ تیرے لوگ سمُندر کی ریت کے ذرّوں کے برابر ہوگی، اُن میں سے صِرف ایک ہی باقی رہے گا۔ کیونکہ ایک زبردست بربادی، راستباز طور پر مُقرّر کی جا چُکی ہے۔
23
کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، مُقرّرہ بربادی تمام اِس زمین پر ظاہر کریں گے۔
24
چنانچہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اَے میرے لوگو جو صِیّونؔ میں بستے ہو، اشُور سے نہ ڈرو، خواہ وہ تُمہیں ڈنڈے سے مارے اَور تمہارے خِلاف لٹھ اُٹھائے جَیسا کہ مِصریوں نے کیا تھا۔
25
تمہارے خِلاف میرا غُصّہ جلدی ہی ٹھنڈا ہو جائے گا اَور میرا غضب اُن کی بربادی کا باعث ہوگا۔“
26
قادرمُطلق یَاہوِہ اُسے کوڑے سے مارے گا، ٹھیک اُسی طرح جَیسے حوریبؔ کی چٹّان پر مِدیان کو مارا تھا؛ اَور وہ اَپنا عصا سمُندر پر بڑھائے گا، جَیسا کہ اُس نے مِصر میں کیا تھا۔
27
اُس دِن تیرے کندھوں پر سے اُس کا بوجھ اَور تیری گردن پر سے اُن کا جُوا اُٹھالیا جائے گا؛ اَور تیرے موٹاپے کے باعث جُوا توڑ دیا جائے گا۔
28
وہ عیّاتؔ میں داخل ہو رہاہے؛ اَور مِگرُونؔ سے ہوکر گزر رہاہے؛ اُس نے مِکماشؔ میں اَپنا اَسباب جمع کر رہاہے۔
29
وہ گھاٹی کو عبور کر رہے ہیں اَور کہتے ہیں، ”ہم گِبعہؔ میں رات کاٹیں گے۔“ رامہؔ ہِراساں ہے؛ اَور شاؤل کو گِبعؔ بھاگ نِکلا ہے۔
30
اَے گلّیمؔ کی بیٹی، چِلّا! اَے لیشاہ کی قوم سُنو! بے چارہ عناتوت!
31
مَدمینہؔ بھاگ نِکلا؛ اَور گیبیمؔ کے رہنے والے جا چھُپے۔
32
آج کے دِن وہ نوبؔ میں قِیام کریں گے؛ اَور صِیّونؔ کی بیٹی کے پہاڑ یعنی یروشلیمؔ کی پہاڑی کی طرف اَپنی مُٹّھی دِکھا کر دھمکائے گا۔
33
دیکھو خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، اَپنی پُوری قُوّت سے ڈالیاں چھانٹ ڈالے گا، اُونچے اُونچے درخت کاٹ ڈالے جایٔیں گے، اَور بُلند پست کئے جایٔیں گے۔
34
وہ جنگل کی گنُجان جھاڑیاں کُلہاڑی سے کاٹ ڈالے گا؛ اَور لبانونؔ قادر خُدا کے سامنے سَر تسلیم خم کریں گے۔
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 51
Chapter 52
Chapter 53
Chapter 54
Chapter 55
Chapter 56
Chapter 57
Chapter 58
Chapter 59
Chapter 60
Chapter 61
Chapter 62
Chapter 63
Chapter 64
Chapter 65
Chapter 66
Chapter 11 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66