bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Jonah 2
Jonah 2
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 3 →
1
تَب یُوناہؔ نبی نے مچھلی کے پیٹ کے اَندر سے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے فریاد کی۔
2
اُس نے کہا: ”اَپنی مُصیبت کے دَوران مَیں نے یَاہوِہ سے دعا کی، اَور اُس نے میری سُن لی۔ مَیں نے پاتال کی گہرائی سے مدد کے لیٔے پُکارا، اَور خُدا نے میری فریاد سُنی۔
3
خُدا نے مُجھے سمُندر کی گہرائی میں پھینک دیا تھا اَور لہروں نے مُجھے گھیرلیا تھا؛ تیری تمام موجیں اَور لہریں میرے اُوپر سے گزر گئیں۔
4
مَیں نے کہا، ’مَیں آپ کی نظروں سے دُور کر دیا گیا ہُوں؛ لیکن مَیں پھر سے آپ کے بیت المُقدّس کو دیکھوں گا۔‘
5
ہیبت ناک پانی نے مُجھے خوفزدہ کر دیا، گہرائی میرے چاروں طرف تھی؛ سمُندری نباتات میرے سَر کے چاروں طرف لپٹ گئی تھی۔
6
میں پہاڑوں کی گہرائی تک ڈُوب گیا تھا؛ زمین کے راستے ہمیشہ کے لئے مجھ پر بندہو گئے تھے۔ لیکن آپ نے اَے یَاہوِہ، میرے خُدا، میری جان کو پاتال سے باہر نکالا۔“
7
جَب میری زندگی ختم ہو رہی تھی، تَب اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو یاد کیا، اَور میری دعا آپ کے بیت المُقدّس میں آپ کے حُضُور میں پہُنچی۔
8
جو لوگ جھُوٹے معبُودوں سے لپٹے رہتے ہیں وہ خُود کو خُدا کی شفقت سے محروم رکھتے ہیں۔
9
لیکن مَیں تیری شُکر گزاری کا نغمہ گاتے ہُوئے، آپ کے لئے قُربانی گذرانوں گا۔ مَیں نے جو مَنّت مانگی ہے اُسے پُورا کروں گا۔ میں گواہی دیتا ہُوں، نَجات یَاہوِہ کی طرف سے آتی ہے۔
10
اَور یَاہوِہ نے اُس بڑی مچھلی کو حُکم دیا اَور اُس نے یُوناہؔ کو خشک زمین پر اُگل دیا۔
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4