bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Jonah 4
Jonah 4
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 3
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
1
لیکن یُوناہؔ کو خُدا کا یہ فیصلہ بہت بُرا لگا اَور وہ سخت ناراض ہُوا۔
2
اُس نے یَاہوِہ سے دعا مانگی، ”اَے یَاہوِہ، جَب مَیں اَپنے گھر میں تھا، تو کیا مَیں نے یہی بات نہیں کہی تھی کہ آپ اُنہیں مُعاف کر دیں گے؟ اِس لیٔے مَیں نے ترشیشؔ کو بھاگنے میں جلدی کی تھی۔ کیونکہ مَیں جانتا تھا کہ آپ رحیم و کریم خُدا ہیں۔ جو قہر کرنے میں دھیما اَور شفقت میں غنی ہیں۔ آپ اَیسے خُدا ہیں جو عذاب نازل کرنے سے باز رہتاہے۔
3
اَب، اَے یَاہوِہ آپ میری جان لے لیں کیونکہ میرے اِس جینے سے مَرجانا بہتر ہے۔“
4
تَب یَاہوِہ نے جَواب دیا، کیا، ”تمہارا غُصّہ کرنا جائز ہے؟“
5
تَب یُوناہؔ شہر سے باہر جا کر مشرق کی طرف ایک جگہ جا بیٹھا۔ وہاں اُس نے اَپنے لیٔے ایک چھپّر بنا کر اُس کے سایہ میں بیٹھ گیا اَور اِنتظار کرنے لگاکہ شہر کا کیا حال ہوتاہے۔
6
تَب یَاہوِہ خُدا نے ایک پتّوں والی بیل اُگائی اَور اُسے یُوناہؔ کے اُوپر پھیلایا تاکہ اُس کے سَر پر سایہ ہو اَور وہ تیز دھوپ سے بچے اَور آرام پایٔے۔ یُوناہؔ اُس سائے دار درخت سے بہت خُوش ہُوا۔
7
لیکن دُوسرے دِن صُبح سویرے خُدا نے ایک کیڑا بھیجا جِس نے پتّوں والی بیل کی جڑ کو کاٹ ڈالا اَور وہ سُوکھ گیا۔
8
جَب آفتاب نِکلا تو خُدا نے مشرق سے ایک جھُلسانے والی لُو چلائی اَور آفتاب کی تپش نے یُوناہؔ کے سَر میں اسر کیا جِس سے وہ بے ہوش ہو گیا اَور مرنے کی آرزُومند ہوکر کہنے لگا، ”میرے اِس جینے سے مَرجانا بہتر ہے۔“
9
تَب خُدا نے یُوناہؔ سے پُوچھا، ”کیا اِس پتّوں والی بیل کی بابت تمہارا غُصّہ جائز ہے؟“ یُوناہؔ نے کہا، ”ہاں، میں اِتنا ناراض ہُوں کہ مَرنا چاہتا ہُوں۔“
10
تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”تُمہیں اِس پتّوں والی بیل کااِتنا خیال ہے، جسے نہ تُم نے لگایا نہ اُس کی دیکھ بھال کی اَور نہ ہی تُم نے اُسے بڑھایا۔ جو ایک ہی رات میں اُگا اَور دُوسری رات میں سُوکھ گیا۔
11
تو پھر کیا میں اِس بڑے شہر نینوہؔ کا فکر نہ کروں؟ جِس میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زِیادہ لوگ رہتے ہیں، جو اَپنے داہنے اَور بائیں ہاتھ میں فرق نہیں کر سکتے، اَور اِسی طرح بے شُمار مویشی بھی رہتے ہیں۔“
← Chapter 3
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
All chapters:
1
2
3
4