bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Song of Solomon 1
Song of Solomon 1
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 2 →
1
شُلومونؔ کی غزل الغزلات۔
2
وہ مُجھے اَپنے مُنہ کے بوسوں سے چُومے کیونکہ تمہاری مَحَبّت مَے سے زِیادہ راحت بخش ہے۔
3
تمہارے عِطر کی خُوشبو لطیف ہے؛ تمہارا نام عِطرِ ریختہ کی مانند ہے۔ اِس لیٔے کوئی تعجُّب نہیں کہ نوجوان خواتین تُم پر فدا ہیں۔
4
مُجھے اَپنے ساتھ لے چلو۔ آؤ ہم کہیں دُور چلیں! کاش! بادشاہ مُجھے اَپنی خواب گاہ میں لے جائے۔ ہم تُم میں شادمان اَور مسرُور ہوں گے؛ ہم مَے سے زِیادہ تمہاری مَحَبّت کی تعریف کریں گے۔ تمہاری تعریف وہ بالکُل مُناسب ہی کرتی ہیں!
5
اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، میں اگرچہ سیاہ فام ہُوں لیکن پھر بھی خُوبصورت ہُوں، قیدارؔ کے خیموں کی مانند سیاہ فام، اَور شُلومونؔ کے خیموں کے پردوں کی مانند خُوبصورت ہُوں۔
6
اِس لیٔے مُجھے گھُور کر مت دیکھو کیونکہ مَیں سیاہ فام ہُوں، کیونکہ مَیں دھوپ سے جھُلس گئی ہُوں۔ میرے سگے بھایٔی مُجھ سے ناراض تھے؛ اِس لیٔے اُنہُوں نے مُجھ سے تاکستانوں کی نگہبانی کروائی، لیکن مَیں نے اَپنے تاکستان کی نگہبانی کو نظرانداز کر دیا۔
7
اَے میرے محبُوب، مُجھے بتاؤ کہ تُم اَپنے گلّہ کہاں چراتے ہو، اَور دوپہر کو اَپنی بھیڑوں کو آرام کرنے کو کہاں بِٹھاتے ہو۔ میں ایک نقاب پوش عورت کی مانند تمہارے دوستوں کے بھیڑ بکریوں کے گلّوں کے پاس کیوں گھُومتی پھروں؟
8
اَے عورتوں میں حسین ترین، اگر تُم نہیں جانتی ہو، تو بھیڑوں کے نقش قدم پر چلی جاؤ اَور اَپنے بُزغالوں کو چرواہوں کے خیموں کے پاس چراؤ۔
9
اَے میری محبُوبہ، تُم میرے لیٔے اُس گھوڑی کی مانند ہو، جو فَرعوہؔ کے رتھ کے گھوڑوں سے بھی زِیادہ خُوبصورت ہے۔
10
تمہارے رُخسار بالیوں سے، اَور تمہاری گردن موتیوں کے ہار سے کتنی خُوبصورت لگتی ہیں۔
11
ہم تمہارے لیٔے سونے کا اَیسا ہار بنوائیں گے، جِس میں چاندی کے موتی لگے ہوں گے۔
12
جَب تک بادشاہ اَپنی کھانے کی میز پر تھے، میرے جٹاماسی کی مہک چاروں طرف اُڑتی رہی۔
13
میرا محبُوب میرے لیٔے مُر کی ڈبیا کی مانند ہے، جو رات بھر میری چھاتِیوں کے درمیان پڑی رہتی ہے۔
14
میرا محبُوب میرے لیٔے حِنا کے پھُولوں کا گلدستہ ہے جو عینؔ گیدیؔ کے تاکستانوں سے لایا گیا ہے۔
15
اَے میری محبُوبہ، تُم کتنی خُوبصورت ہو! تُم حقیقت میں کتنی حسین ہو! تمہاری آنکھیں کبُوتروں کی مانند خُوبصورت ہیں۔
16
اَے میرے محبُوب! تُم کتنے خُوبصورت ہو، دیکھو، تُم کس قدر دلکش ہو! اَور ہمارا بِستر کتنا عظیم شان والا ہے۔
17
ہمارے گھر کے شہتیر دیودار کے ہیں؛ اَور ہماری چھت کی کڑیاں صنوبر کی ہیں۔
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 2 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8