bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Song of Solomon 6
Song of Solomon 6
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 7 →
1
اَے خواتین میں حسین ترین، تمہارا محبُوب کہاں چلا گیا ہے؟ بتاؤ تمہارے محبُوب کا رُخ کس طرف تھا، تاکہ ہم تمہارے ساتھ اُسے تلاشیں؟
2
میرا محبُوب اَپنے باغ میں گیا ہے۔ جہاں بلسان کی کیاریاں ہیں۔ تاکہ وہاں اَپنے ریوڑ کو چَرائے اَور شُوشنؔ کے پھُول جمع کرے۔
3
میں اَپنے محبُوب کی ہو چُکی ہُوں اَور وہ میرا؛ وُہی جو شُوشنؔ کے پھُولوں کے درمیان گلّہ چرا رہاہے۔
4
اَے میری محبُوبہ، تُم تِرضاؔہ شہر کی مانند خُوبصورت ہو، تُم یروشلیمؔ کی مانند دلکش ہو، تُم پرچم اُٹھائے ہویٔے فَوجی دستوں کی مانند رُعب دار ہو۔
5
اَپنی آنکھیں مُجھ سے ہٹا لو؛ کیونکہ وہ مُجھے اَپنے بس میں کر لیتی ہیں۔ تمہارے بال بکریوں کے گلّہ کی مانند ہیں، جو گویا کوہِ گِلعادؔ سے نیچے اُتر رہی ہُوں۔
6
تمہارے دانت بھیڑوں کے ایک اَیسے گلّہ کی مانند ہیں، جِن کے بال ابھی ابھی کترے گیٔے ہُوں جو غُسل کرکے آ رہی ہُوں۔ جِن میں سَب جُڑواں بچّے ہیں، اَور اُن میں کویٔی بھی اکیلا نہیں ہے۔
7
حجاب کے نیچے تمہارے گال گویا انار کے ٹُکڑوں کی مانند ہیں۔
8
گو بادشاہ کی ساٹھ ملِکائیں اَور اسّی داشتاؤں، اَور بے شُمار کنواریاں بھی ہُوں۔
9
مگر میری کبُوتری، میری کامل ساتھی، بے نظیر ہے، اَپنی ماں کی واحد بیٹی، اَور اَپنی والدہ کی لاڈلی ہے۔ خادِماؤں نے اُسے دیکھ کر مُبارک کہا؛ ملِکاؤں اَور داشتاؤں نے اُس کی تعریف کی۔
10
یہ کون ہے جِس کا ظہُور طُلوع صُبح کی مانند ہے، جو پُورے ماہتاب کی طرح حسین، آفتاب کی مانند درخشاں ہے، اَور علم بردار سِتاروں کی مانند رُعب دار ہے؟
11
میں اخروٹ کے باغ میں گیا تاکہ وادی میں تازہ نباتات پر نظر کروں، اَور دیکھوں کہ کیا تاکستان میں غُنچے اَور اناروں میں پھُول نکلے ہیں یا نہیں۔
12
مُجھے مَعلُوم ہی نہ چلا کہ کب، میرے دِل نے مُجھے میرے اُمرا کے شاہی رتھوں پر بِٹھا دیا۔
13
اَے شُولمِیتؔ، لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ؛ لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ، تاکہ ہم تُم پر نظر کر سکیں! تُم شُولمِیتؔ کو کیوں دیکھنا چاہتی ہو کیا وہ محنایمؔ جَیسا دو لشکروں کا رقص ہے؟
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 7 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8