bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Zechariah 12
Zechariah 12
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 13 →
1
بنی اِسرائیل کی بابت یَاہوِہ کی نبُوّت۔ یَاہوِہ جو آسمان کو پھیلانے والے اَور زمین کی بُنیاد ڈالنے والے اَورجو اِنسان کے اَندر اُس کی رُوح پیدا کرتے ہیں، وہ یُوں فرماتے ہیں،
2
”مَیں یروشلیمؔ کو اُس کے اِردگرد کے سَب لوگوں کے لیٔے ایک لڑکھڑا دینے والا پیالہ بناؤں گا۔ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کا محاصرہ کیا جائے گا۔
3
اُس روز جَب دُنیا کی ساری قومیں یروشلیمؔ کے مقابل جمع ہوں گی، تو مَیں یروشلیمؔ کو ساری قوموں کے لیٔے جنبش نہ کھانے والی چٹّان بنا دُوں گا۔ وہ سَب جو اُس کو ہٹانے کی کوشش کریں گے، خُود زخمی ہو جایٔیں گے۔
4
یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اُس روز مَیں ہر گھوڑے کو خوفزدہ اَور اُس کے سوار کو پاگل کر دُوں گا۔“ لیکن بنی یہُوداہؔ کے گھرانے پر مہربانی کروں گا اَور غَیر قوموں کے سَب گھوڑوں کو اَندھا کر دُوں گا۔
5
تَب بنی یہُوداہؔ کے سردار اَپنے دِل میں کہیں گے، یروشلیمؔ کے لوگ قُوّت والے ہیں کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ اُن کے خُدا ہیں۔
6
اُس دِن مَیں بنی یہُوداہؔ کے سرداروں کو لکڑی کے ڈھیر میں آگ کے برتن کی مانند بنا دُوں گا جو لکڑیوں کے گٹھّے کو جَلا کر راکھ کردیتی ہے یا اُس مشعل کی مانند بنا دُوں گا جو اناج کے پُولوں کے درمیان جلتی رہتی ہے۔ یعنی وہ اَپنی داہنے اَور بائیں طرف اَور اُن کے گِردونواح کے سَب لوگوں کو جَلا کر راکھ کر دیں گے۔ لیکن یروشلیمؔ کے باشِندے اَپنی جگہ محفوظ رہیں گے۔
7
یَاہوِہ پہلے بنی یہُوداہؔ کی قِیام گاہوں کو بچائیں گے تاکہ داویؔد کے گھرانے کی شوکت اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کی شان یہُودیؔہ کے باشِندوں سے بڑھ کر نہ ہو۔
8
اُس دِن یَاہوِہ خُود یروشلیمؔ کے باشِندوں کی حِفاظت کریں گے تاکہ اُن میں سَب سے کمزور بھی داویؔد کی مانند طاقتور ہوگا اَور داویؔد کا گھرانا خُدا کے مانند اَور یَاہوِہ کے اُس فرشتہ کی مانند ہوں گے جو اُن کے آگے آگے چلتا ہو۔
9
اَور اُس دِن مَیں اُن سَب مُخالف قوموں کو ہلاک کرنے کی قصد سے نکلوں گا جو یروشلیمؔ پر حملہ کریں گی۔
10
اَور مَیں داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں پر فضل اَور مناجات کی رُوح نازل کروں گا، وہ اُس پر جسے اُنہُوں نے چھید ڈالا نظر کریں گے اَور اُس کے لئے اَیسا ماتم کریں گے جَیسے کویٔی اَپنے اِکلوتے بیٹے کے لیٔے کرتا ہے۔ اَور اِس کے لیے اِس طرح غمگین ہوں گے جَیسے کوئی اَپنے پہلوٹھے کے لیے غمگین ہوتاہے۔
11
اَور اُس دِن یروشلیمؔ میں بڑا ماتم ہوگا جَیسا مگِدّوؔ کی وادی میں ہددؔ رِمّونؔ نے کیا تھا۔
12
اَور سارا مُلک ماتم کرےگا۔ یعنی ہر ایک گھرانا اَور اُن کی بیویوں کے ساتھ الگ الگ، داویؔد کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ، ناتنؔ کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ،
13
لیوی کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ، شِمعیؔ کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ
14
اَور باقی بچے ہُوئے سَب گھرانے کے لوگ اَور اُن کی بیویاں الگ الگ ماتم کریں گی۔
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 13 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14