bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Zechariah 2
Zechariah 2
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 3 →
1
تَب مَیں نے نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ ایک شخص ہاتھ میں پیمائشی جریب لیٔے کھڑا ہے۔
2
مَیں نے اُس سے پُوچھا، ”تُم کہاں جا رہے ہو؟“ اُس نے مُجھے جَواب دیا، ”مَیں یروشلیمؔ کی پیمائش کرنے جا رہا ہُوں تاکہ مَعلُوم ہو کہ اُس کی چوڑائی اَور لمبائی کتنی ہے۔“
3
تَب وہ فرشتہ جو میرے ساتھ گُفتگو کر رہاتھا، اُس دُوسرے فرشتہ سے ملنے کو آگے بڑھا جو اُس کی طرف آ رہاتھا۔
4
اَور دُوسرے فرشتہ نے پہلے فرشتے سے کہا، ”فوراً اِس جَوان سے کہہ، ’یروشلیمؔ اِنسان اَور حَیوان کی کثرت کے باعث بے فصیل شہروں کی مانند ہوگا۔
5
مَیں خُود اُس کے چاروں طرف آگ کی دیوار بَن جاؤں گا‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَور ’اُس کے اَندر اُس کا جلال بنُوں گا۔‘
6
”آؤ! آؤ! سُنو، شمالی سرزمین سے نکل بھاگو،“ یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، ”کیونکہ جہاں تُم آسمان کی چاروں ہواؤں کی مانند مُنتشر کئےگئے تھے،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے۔
7
”اَے صِیّونؔ، آؤ! تُمہیں جو بابیل کی بیٹی کے ساتھ رہتی ہے، نکل بھاگ!“
8
کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جِس نے مُجھے اَپنے جلال کی خاطِر اُن قوموں کے خِلاف بھیجا ہے جنہوں نے تُمہیں لُوٹ لیا ہے، کیونکہ جو کویٔی تُمہیں چھُوتا ہے، وہ میری آنکھوں کی پُتلی کو چھُوتا ہے۔
9
یقیناً مَیں اُن کے خِلاف اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا تاکہ اُن کے غُلام اُنہیں لُوٹ لیں۔ تَب تُم جانوگے کہ یَاہوِہ قادرمُطلق نے مُجھے بھیجا ہے۔
10
”یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَے میری بیٹی صِیّونؔ، بُلند آواز میں گاؤ اَور شادمان ہو، کیونکہ مَیں آکر تمہارے درمیان سکونت کروں گا۔“
11
”اُس دِن بہت سِی قومیں یَاہوِہ کے ساتھ مِل جایٔیں گی اَور وہ میری اُمّت بَن جایٔیں گی۔ اَور مَیں تمہارے درمیان سکونت کروں گا، اُس دِن تُم جان لوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔
12
اَور یَاہوِہ مُقدّس مُلک میں یہُودیؔہ کو اَپنی مِیراث کا حِصّہ ٹھہرائیں گے اَور یروشلیمؔ کو پھر سے مُنتخب کریں گے۔
13
اَے بنی آدمؔ یَاہوِہ کے حُضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اَپنے مُقدّس قِیام سے کچھ خاص کام کرنے کو فوراً اُٹھے ہیں۔“
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14