bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Kings 15
1 Kings 15
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 14
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 16 →
1
اور نباط کے بیٹے یرُبعاؔم کی سلطنت کے اٹھارھویں سال سے ابیاؔم یہُوداؔہ پر سلطنت کرنے لگا۔
2
اُس نے یروشلیِم میں تِین سال بادشاہی کی۔ اُس کی ماں کا نام معکہ تھا جو ابی سلوؔم کی بیٹی تھی۔
3
اُس نے اپنے باپ کے سب گُناہوں میں جو اُس نے اُس سے پہلے کِئے تھے اُس کی روِش اِختِیار کی اور اُس کا دِل خُداوند اپنے خُدا کے ساتھ کامِل نہ تھا جَیسا اُس کے باپ داؤُد کا دِل تھا۔
4
باوُجُود اِس کے خُداوند اُس کے خُدا نے داؤُد کی خاطِر یروشلیِم میں اُسے ایک چراغ دِیا یعنی اُس کے بیٹے کو اُس کے بعد ٹھہرایا اور یروشلیِم کو برقرار رکھّا۔
5
اِس لِئے کہ داؤُد نے وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک تھا اور اپنی ساری عُمر خُداوند کے کِسی حُکم سے باہر نہ ہُؤا سِوا حِتّی اُورِؔیّاہ کے مُعاملہ کے۔
6
اور رحُبعاؔم اور یرُبعاؔم کے درمِیان اُس کی ساری عُمر جنگ رہی۔
7
اور ابیاؔم کا باقی حال اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا سو کیا وہ یہُوداؔہ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں لِکھّا نہیں ہے؟ اور ابیاؔم اور یرُبعاؔم میں جنگ ہوتی رہی۔
8
اور ابیاؔم اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے داؤُد کے شہر میں دفن کِیا اور اُس کا بیٹا آسا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
9
اور شاہِ اِسرائیلؔ یرُبعاؔم کے بِیسویں سال سے آسا یہُوداؔہ پر سلطنت کرنے لگا۔
10
اُس نے اِکتالِیس برس یروشلیِم میں سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام معکاہ تھا جو ابی سلوؔم کی بیٹی تھی۔
11
اور آسا نے اپنے باپ داؤُد کی طرح وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک تھا۔
12
اُس نے لُوطِیوں کو مُلک سے نِکال دِیا اور اُن سب بُتوں کو جِن کو اُس کے باپ دادا نے بنایا تھا دُور کر دِیا۔
13
اور اُس نے اپنی ماں معکاہ کو بھی مَلِکہ کے رُتبہ سے اُتار دِیا کیونکہ اُس نے ایک یسِیرت کے لِئے ایک نفرت انگیز بُت بنایا تھا۔ سو آسا نے اُس کے بُت کو کاٹ ڈالا اور وادیِ قدروؔن میں اُسے جلا دِیا۔
14
لیکن اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے تَو بھی آسا کا دِل عُمر بھر خُداوند کے ساتھ کامِل رہا۔
15
اور اُس نے وہ چِیزیں جو اُس کے باپ نے نذر کی تِھیں اور وہ چِیزیں جو اُس نے آپ نذر کی تِھیں یعنی چاندی اور سونا اور ظُرُوف سب کو خُداوند کے گھر میں داخِل کِیا۔
16
اور آسا اور شاہِ اِسرائیلؔ بعشا میں اُن کی عُمر بھر جنگ رہی۔
17
اور شاہِ اِسرائیلؔ بعشاؔ نے یہُوداؔہ پر چڑھائی کی اور رامہ کو بنایا تاکہ شاہِ یہُوداؔہ آسا کے پاس کِسی کی آمد و رفت نہ ہو سکے۔
18
تب آسا نے سب چاندی اور سونے کو جو خُداوند کے گھر کے خزانوں میں باقی رہا تھا اور شاہی محلّ کے خزانوں کو لے کر اُن کو اپنے خادِموں کے سپُرد کِیا اور آسا بادشاہ نے اُن کو شاہِ اراؔم بِن ہدَد کے پاس جو حزیُوؔن کے بیٹے طابرِؔمُّون کا بیٹا تھا اور دمشق میں رہتا تھا روانہ کِیا اور کہلا بھیجا۔
19
کہ میرے اور تیرے درمِیان اور میرے باپ اور تیرے باپ کے درمِیان عہد و پَیمان ہے۔ دیکھ مَیں نے تیرے لِئے چاندی اور سونے کا ہدیہ بھیجا ہے سو تُو آ کر شاہِ اِسرائیلؔ بعشا سے عہد شِکنی کر تاکہ وہ میرے پاس سے چلا جائے۔
20
اور بِن ہدد نے آسا بادشاہ کی بات مانی اور اپنے لشکر کے سرداروں کو اِسرائیلی شہروں پر چڑھائی کرنے کو بھیجا اور عیُّوؔن اور دان اور ابیل بَیت معکہ اور سارے کِنّرت اور نفتالی کے سارے مُلک کو مارا۔
21
جب بعشا نے یہ سُنا تو رامہ کے بنانے سے ہاتھ کھینچا اور تِرضہ میں رہنے لگا۔
22
تب آسا بادشاہ نے سارے یہُوداؔہ میں مُنادی کرائی اور کوئی معذُور نہ رکھّا گیا۔ سو وہ رامہ کے پتّھر کو اور اُس کی لکڑِیوں کو جِن سے بعشا اُسے تعمِیر کر رہا تھا اُٹھا لے گئے اور آسا بادشاہ نے اُن سے بِنیمِین کے جِبع اور مِصفاہ کو بنایا۔
23
اور آسا کا باقی سب حال اور اُس کی ساری قُوّت اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اور جو شہر اُس نے بنائے سو کیا وہ یہُوداؔہ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں ہیں؟ لیکن اُس کے بُڑھاپے کے وقت میں اُسے پاؤں کا روگ لگ گیا۔
24
اور آسا اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اپنے باپ دادا کے ساتھ اپنے باپ داؤُد کے شہر میں دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا یہُوؔسفط اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
25
اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کی سلطنت کے دُوسرے سال سے یرُبعاؔم کا بیٹا ندب اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے اِسرائیلؔ پر دو برس سلطنت کی۔
26
اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور اپنے باپ کی راہ اور اُس کے گُناہ کی روِش اِختیار کی جِس سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا تھا۔
27
اور اخیاہ کے بیٹے بعشا نے جو اِشکار کے گھرانے کا تھا اُس کے خِلاف سازِش کی اور بعشا نے جِبّتُون میں جو فِلستِیوں کا تھا اُسے قتل کِیا کیونکہ ندب اور سارے اِسرائیلؔ نے جِبّتُون کا مُحاصرہ کر رکھّا تھا۔
28
شاہِ یہُوداؔہ آسا کے تِیسرے ہی سال بعشا نے اُسے قتل کِیا اور اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔
29
اور جُوں ہی وہ بادشاہ ہُؤا اُس نے یرُبعاؔم کے سارے گھرانے کو قتل کِیا اور جَیسا خُداوند نے اپنے خادِم اخیاہ سَیلانی کی معرفت فرمایا تھا اُس نے یرُبعاؔم کے لِئے کِسی سانس لینے والے کو بھی جب تک اُسے ہلاک نہ کر ڈالا نہ چھوڑا۔
30
یرُبعاؔم کے اُن گُناہوں کے سبب سے جو اُس نے آپ کِئے اور جِن سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا اور اُس کے اُس غُصّہ دِلانے کے سبب سے جِس سے اُس نے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے غضب کو بھڑکایا۔
31
اور ندب کا باقی حال اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا سو کیا وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کے توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟
32
اور آسا اور شاہِ اِسرائیلؔ بعشا کے درمِیان اُن کی عُمر بھر جنگ رہی۔
33
اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے تِیسرے سال سے اخیاہ کا بیٹا بعشا تِرضہ میں سارے اِسرائیلؔ پر بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے چَوبِیس برس سلطنت کی۔
34
اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور یرُبعاؔم کی راہ اور اُس کے گُناہ کی روِش اِختیار کی جِس سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔
← Chapter 14
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 16 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22