bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
2 Chronicles 12
2 Chronicles 12
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 13 →
1
جَب بحیثیت بادشاہ رحُبعامؔ کے قدم جم گیٔے اَور اُس کی حُکومت مُستحکم ہو گئی تو اُس نے اَور اُس کے ساتھ تمام بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کے آئین کو ترک کر دیا۔
2
کیونکہ وہ یَاہوِہ کی نافرمانی کرنے لگے تھے، اِس لیٔے رحُبعامؔ بادشاہ کی سلطنت کے پانچویں سال میں شیشاقؔ شاہِ مِصر نے یروشلیمؔ پر حملہ کر دیا۔
3
اُس کے ساتھ بَارہ سَو رتھ اَور ساٹھ ہزار گُھڑسوار تھے اَور لیبیا، سُکّیمی اَور کُوشی ممالک کے بے شُمار فَوجی تھے جو اُس کے ساتھ مِصر سے آئےتھے۔
4
اُس نے یہُوداہؔ صُوبہ کے قلعہ بند شہروں پر قبضہ کر لیا اَور یروشلیمؔ تک آ پہُنچا۔
5
تَب شمعیاہؔ نبی، رحُبعامؔ اَور یہُوداہؔ کے سرداروں کے پاس جو شیشاقؔ کے ڈر سے یروشلیمؔ میں جمع ہو گئے تھے آئے اَور اُن سے فرمایا، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”تُم لوگوں نے مُجھے ترک کر دیا، ’لہٰذا مَیں نے بھی تُمہیں شیشاقؔ کے ہاتھ میں ترک کر دیا ہے۔‘ “
6
تَب اِسرائیل کے اُمرا اَور بادشاہ حلیم ہوکر کہنے لگے، ”یَاہوِہ راست ہیں۔“
7
جَب یَاہوِہ نے دیکھا کہ اُنہُوں نے حلیمی اِختیار کی تو یَاہوِہ کا کلام شمعیاہؔ پر نازل ہُوا: ”چونکہ اَب اُنہُوں نے اَپنے کو حلیم بنایا ہے اِس لیٔے میں اُنہیں ہلاک نہیں کروں گا بَلکہ جلد ہی رِہائی بخشوں گا اَور میرا غضب شیشاقؔ کے ذریعہ یروشلیمؔ پر نازل نہ ہوگا۔
8
تاہم وہ شیشاقؔ کے خادِم ہو جایٔیں گے تاکہ میری خدمت اَور دیگر ممالک کے بادشاہوں کی خدمت کرنے میں اِمتیاز کرنا سیکھ سکیں۔“
9
جَب شیشاقؔ، شاہِ مِصر نے یروشلیمؔ پر حملہ کیا تو اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانوں کو اَور شاہی محل کے خزانوں کو لُوٹ لیا اَور وہ سونے کی اُن ڈھالوں سمیت جو شُلومونؔ نے بنوائی تھیں سَب کچھ لے گیا۔
10
لہٰذا رحُبعامؔ بادشاہ نے اُن کے بدلے کانسے کی ڈھالیں بنوائیں اَور اُنہیں شاہی محل کے مُحافظ دستوں کے سرداروں کے سُپرد کر دیا۔
11
جَب بھی بادشاہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو جاتا تھا تو دستے کے مُحافظ سپاہی اُن ڈھالوں کو اُٹھاکر اُس کے ساتھ جاتے تھے اَور بادشاہ کے وہاں سے لوٹنے پر پھر اِنہیں واپس لاکر اسلحہ خانہ میں رکھ دیتے تھے۔
12
چنانچہ رحُبعامؔ نے خُود کو حلیم بنا لیا، اِس لئے یَاہوِہ کا غُصّہ اُس پر سے ٹل گیا اَور وہ مُکمّل طور پر تباہ نہ کیا گیا۔ اَور اِس وقت یہُوداہؔ کے حالات کُچھ بہتر تھیں۔
13
رحُبعامؔ بادشاہ نے دارُالحکومت یروشلیمؔ میں خُود کو پھر سے مضبُوط کیا، اَور یہُوداہؔ پر حُکمرانی کرنے لگا۔ وہ اکتالیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ شہر میں سترہ سال تک جسے یَاہوِہ نے اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے مُنتخب کر لیا تھا کہ اَپنا نام وہاں قائِم کرے، حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام نعمہؔ تھا جو عمُّونی قوم کی عورت تھی۔
14
رحُبعامؔ نے بدی کی کیونکہ اُس کا دِل یَاہوِہ کا طالب نہیں تھا۔
15
اَور رحُبعامؔ کے دَورِ حُکومت کے شروع سے لے کر آخِر تک کے کارنامے شمعیاہؔ نبی اَور عِدّوؔ غیب بین کے رُویتوں میں جو نَسب ناموں سے متعلّق ہیں قلم بند ہیں۔ اَور رحُبعامؔ اَور یرُبعامؔ کے درمیان مُتواتر جنگ جاری رہی۔
16
اَور رحُبعامؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور داویؔد کے شہر میں دفن کیا گیا۔ اَور اُس کی جگہ پر اُس کا بیٹا ابیّاہؔ بطور بادشاہ تخت نشین ہُوا۔
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 13 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36