bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
2 Chronicles 19
2 Chronicles 19
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 18
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 20 →
1
جَب شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ یروشلیمؔ میں اَپنے محل میں صحیح سلامت واپس لَوٹ آیا،
2
تو یِہُو بِن حنانیؔ غیب بین اُس سے مُلاقات کرنے آیا اَور یہوشافاطؔ بادشاہ سے کہا، ”کیا آپ کو زیب دیتاہے کہ آپ بدکاروں کی مدد کریں اَور یَاہوِہ سے دُشمنی کرنے والوں سے مَحَبّت رکھّیں؟ اِس سبب سے آپ یَاہوِہ کے قہر کے سزاوار ہیں۔
3
تاہم آپ کے اَندر کچھ خُوبیاں بھی ہیں کیونکہ آپ نے اشیراہؔ کے سُتونوں سے مُلک کو پاک کیا اَور دِل سے خُدا کی جُستُجو کرتے چلے آ رہے ہیں۔“
4
یہوشافاطؔ یروشلیمؔ میں مُقیم رہا۔ پھر ایک دفعہ وہ باہر نکل کر بیرشبعؔ سے لے کر اِفرائیمؔ کے پہاڑی مُلک تک لوگوں کے درمیان گیا اَور اَپنی کوششوں سے اُنہیں پھر سے یَاہوِہ اُن کے آباؤاَجداد کے خُدا کی طرف رُجُوع کیا۔
5
یہوشافاطؔ نے یہُوداہؔ کے ہر قلعہ بند شہر میں قاضیوں کو مُقرّر کیا۔
6
اَور قاضیوں سے اُس نے کہا، ”جو کچھ تُم کرو احتیاط سے سوچ سمجھ کر کرنا کیونکہ تُم آدمیوں کی طرف سے نہیں بَلکہ یَاہوِہ کی طرف سے عدالت کرتے ہو اَور جَب بھی تُم کویٔی فتویٰ سُناتے ہو خُدا تمہارے ساتھ ہوتاہے۔
7
لہٰذا تُمہیں یَاہوِہ کا خوف رہے اِس لیٔے احتیاط سے فیصلہ سُنانا کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا کے ہاں نااِنصافی یا جانِبداری یا رشوت خوری نہیں ہے۔“
8
یہوشافاطؔ نے یروشلیمؔ میں بھی بعض لیویوں، کاہِنوں اَور اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کو یَاہوِہ کے آئین نافذ کرنے اَور جھگڑے طے کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا اَور وہ یروشلیمؔ میں رہنے لگے۔
9
اَور بادشاہ نے اُنہیں یہ حُکم دیا: ”تُم ہمیشہ یَاہوِہ کا خوف کرتے ہُوئے وفاداری سے اَور پُورے دِل سے خدمت کرنا۔
10
جَب تمہارے ہم وطنوں کی طرف سے جو شہروں میں رہتے ہیں کویٔی اَیسا مُقدّمہ آئے جو قتل و غارت یا آئین اَور اَحکام یا قوانین یا فرائض سے تعلّق رکھتا ہو تو، تُم اُنہیں ضروُر آگاہ کرنا تاکہ وہ یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ نہ کریں۔ ورنہ اُس کا غضب تُم پر اَور تمہارے بھائیوں پر نازل ہوگا۔ تُم یہ کروگے تو تُم سے خطا نہ ہوگی۔
11
”اَور امریاہؔ اعلیٰ کاہِن یَاہوِہ سے تعلّق رکھنے والے ہر مُعاملہ میں تمہارا ہادی ہوگا اَور بادشاہ کے سَب مُعاملوں میں زبدیاہؔ بِن اِشمعیل جو یہُوداہؔ کے قبیلہ کا سردار ہے تمہاری رہنمائی کرےگا۔ اَور لیوی عہدہ دار بھی تمہاری خدمت کے لیٔے مَوجُود ہیں۔ پس ہمّت سے کام لو۔ یَاہوِہ ہمیشہ نیک کام کرنے والوں کے ساتھ رہتے ہیں۔“
← Chapter 18
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 20 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36