bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
2 Chronicles 21
2 Chronicles 21
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 22 →
1
تَب یہوشافاطؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اُسے داویؔد کے شہر میں اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ دفن کیا گیا اَور اُن کا بیٹا یہُورامؔ بطور بادشاہ اُن کا جانشین ہُوا۔
2
اَور اُس کے بھایٔی جو یہوشافاطؔ کی اَولاد تھے یہ تھے: عزریاہؔ، یحی ایل، زکریاؔہ، عزریاہؔ، مِیکاایلؔ اَور شفطیاہؔ۔ یہ تمام شاہِ اِسرائیل یہوشافاطؔ کے بیٹے تھے۔
3
اُن کے باپ نے اُنہیں چاندی اَور سونے کے بہت سے تحفے اَور قیمتی اَشیا اَور یہُودیؔہ میں فصیلدار شہر بھی دے رکھے تھے۔ لیکن بادشاہی اُس نے یہُورامؔ کو دی کیونکہ وہ اُس کا پہلوٹھا بیٹا تھا۔
4
جَب یہُورامؔ اَپنے باپ کی سلطنت پر پُوری طرح مُستحکم ہو گیا تو اُس نے اَپنے تمام بھائیوں کو اِسرائیل کے بعض اُمرا سمیت تلوار سے ہلاک کر دیا۔
5
یہُورامؔ بتّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں آٹھ سال حُکمرانی کی۔
6
اَور وہ شاہانِ بنی اِسرائیل کے نقش قدم پر چلا، اُس نے وُہی کیا جَیسا احابؔ کے خاندان نے کیا تھا؛ کیونکہ اُس نے احابؔ کی بیٹی سے شادی کی تھی۔ چنانچہ یہُورامؔ نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا۔
7
تاہم یَاہوِہ نے اَپنے اُس عہد کی وجہ سے جو اُنہُوں نے داویؔد سے باندھا تھا داویؔد کے گھرانے کو ہلاک کرنا نہ چاہا۔ وہ عہد یہ تھا کہ میں داویؔد اَور اُس کی نَسل کو ایک اَیسا چراغ بخشوں گا جو اَبد تک رَوشن رہے گا۔
8
یہُورامؔ کے زمانہ میں اِدُوم نے یہُوداہؔ کے خِلاف بغاوت کی اَور اَپنے اُوپر ایک بادشاہ مُقرّر کیا۔
9
اِس لیٔے یہُورامؔ اَپنے منصبداروں اَور اَپنے تمام رتھوں کے ساتھ وہاں گیا۔ اَور اِدُومیوں نے اُسے اَور اُس کے رتھوں کے سرداروں کو گھیرلیا لیکن وہ اُٹھا اَور رات کے وقت اُن کا گھیرا توڑ کر نکل گیا۔
10
اَور اِدُوم آج کے دِن تک یہُوداہؔ کی اِطاعت سے منحرف ہے۔ عَین اُسی وقت لِبناہؔ نے بھی بغاوت کر دی تھی کیونکہ یہُورامؔ نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کو ترک کر دیا تھا۔
11
اَور یہُودیؔہ کی پہاڑیوں پر زیارت گاہیں تعمیر کیں اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو زناکار بنایا اَور بنی یہُوداہؔ کو گُمراہ کیا۔
12
اَور یہُورامؔ کو ایلیّاہ نبی کی جانِب سے ایک خط مِلا جِس میں یہ پیشن گوئی کی گئی تھی: ”تمہارے آباؤاَجداد داویؔد کے خُدا یَاہوِہ کا یہ پیغام ہے: ’کیونکہ تُم نہ تو اَپنے باپ یہوشافاطؔ کی راہوں اَور نہ اَپنے دادا شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کی راہوں پر چلے،
13
بَلکہ تُم اِسرائیل کے بادشاہوں کی راہوں پر چلے ہو، اَور تُم نے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کو زناکاری پر مائل کیا جَیسے احابؔ کے گھرانے نے کیا تھا۔ اَور تُم نے خُود اَپنے ہی بھائیوں کو یعنی اَپنے ہی باپ کے گھرانے کے لوگوں کو قتل کیا جو کہ تُم سے کہیں بہتر تھے۔
14
اِس لیٔے یَاہوِہ اَب آپ کے لوگوں، تمہارے بیٹوں، تمہاری بیویوں اَور ہر ایک چیز کو جو تمہاری ہے بڑی وَباؤں کا نِشانہ بنا دیں گے۔
15
اَور تُم خُود بھی آنتوں کی ایک بڑی بُری بیماری میں مُبتلا ہو جاؤگے چنانچہ اِس بیماری سے تمہاری انتڑیاں روزانہ باہر نکلتی جائیں گی۔‘ “
16
تَب یَاہوِہ نے فلسطینیوں اَور عربوں کو جو کُوشیوں کی سرحد کے پاس مُقیم تھے، یہُورامؔ کے خِلاف جنگ کے لئے اُکسایا۔
17
اُنہُوں نے یہُودیؔہ پر حملہ کیا اَور اُس کے اَندر گھُس آئے اَور سارے مال کو جو بادشاہ کے شاہی محل میں تھا اَور اُس کے بیٹوں اَور بیویوں کو بھی لے گیٔے۔ اَور اُس کے سَب سے چُھوٹے بیٹے یہُوآحازؔ یا احزیاہؔ کے سِوا اُس کے پاس کویٔی بیٹا باقی نہ رہا۔
18
اِن سَب کے بعد یَاہوِہ نے یہُورامؔ کو آنتوں کے لاعلاج مرض میں مُبتلا کر دیا۔
19
مرض روزانہ بڑھتا ہی گیا اَور دو سال کے اِختتام پر بیماری کے باعث اُس کی انتڑیاں باہر نکل آئیں اَور شدید درد میں اُس کی موت ہو گئی۔ لوگوں نے اُس کے اِحترام میں کویٔی بڑی آگ اَور بخُور نہیں جَلائی جَیسا کہ اُنہُوں نے اُس کے باپ دادوں کے لیٔے جَلائی تھی۔
20
یہُورامؔ بتّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے آٹھ سال یروشلیمؔ میں حُکمرانی کی۔ اُس کی وفات پر کسی نے ماتم نہ کیا اَور وہ داویؔد کے شہر میں دفن کیا گیا لیکن شاہی قبروں میں نہیں۔
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 22 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36