bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Deuteronomy 19
Deuteronomy 19
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 18
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 20 →
1
جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن قوموں کو نِیست و نابود کر چُکے، جِن کا مُلک وہ تُمہیں دے رہے ہیں، اَور جَب تُم اُن کو کھدیڑ چُکو اَور اُن کے شہروں اَور مکانوں میں رہنے لگو،
2
تَب تُم اُس مُلک کے درمیان سے اَپنے لیٔے تین شہر الگ کر لینا جِس مُلک کو یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں۔
3
اَور تُم اُن شہروں تک جانے کے لیٔے راستے بنانا اَور اُس پُورے مُلک کو جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں اُسے تین حِصّوں میں تقسیم کرنا تاکہ وہ شخص جِس نے کسی کا خُون کیا ہو وہاں بھاگ کر اَپنی جان بچانے کے واسطے پناہ لے سکے۔
4
جو شخص کسی کا خُون کرکے اَپنی جان بچانے کے لیٔے اُن شہروں میں بھاگ جائے تاکہ وہ زندہ رہ سکے، اُس کا یہ قانُون ہے؛ اگر کسی نے شخص اَپنے پڑوسی کو غَیر اِرادتاً اَور بغیر کسی پُرانی عداوت کے خیال سے مار ڈالا ہو۔
5
مثلاً کویٔی شخص اَپنے پڑوسی کے ساتھ جنگل میں لکڑی کاٹنے گیا ہو، اَور جوں ہی اُس نے درخت کاٹنے کے لیٔے کُلہاڑی سے درخت پر وار کیا ہو اَور کُلہاڑی دستے سے اُچھل کر اُس کے پڑوسی کو جا لگے اَور وہ مَر جایٔے۔ تو اَیسی صورت میں وہ شخص اُن شہروں میں سے کسی بھی شہر کو بھاگ جایٔے اَور اَپنی جان بچائے۔
6
نہیں تو، کہیں اَیسا نہ ہو کہ خُون کا اِنتقام لینے والا اَپنے جوشِ غضب میں اُس کا تعاقب کرے اَور پناہ گاہ کے شہر سے کافی دُور ہونے کے باعث اُسے راستہ ہی میں پکڑکر قتل کر ڈالے، حالانکہ وہ قتل کے لائق نہ تھا کیونکہ اُس کے ذہن میں اَپنے پڑوسی کی بابت کویٔی عداوت تھی ہی نہیں۔
7
اِس لیٔے میں تُمہیں یہ حُکم دیتا ہُوں کہ اَپنے واسطے تین شہر الگ کر لینا۔
8
اگر یَاہوِہ تمہارے خُدا اُس وعدہ کے مُطابق جو اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر کیا تھا، تمہاری سرحد کو بڑھا دیں اَور پُورا مُلک تُمہیں مُہیّا کرائیں جِس کے دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے کیا تھا۔
9
اگر تُم نہایت احتیاط سے اِن سَب آئین پر عَمل کرتے ہو، جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، یعنی یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو اَور ہمیشہ اُن کی راہوں پر چلتے رہو، تو تُم اِن تین شہروں کے علاوہ تین اَور شہر بھی الگ کر لینا۔
10
تُم یہ ضروُر کرنا تاکہ تمہارے مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں، کسی بےگُناہ کا خُون بہایا نہ جائے اَور تُم اُس خُون کے مُجرم نہ ٹھہرو۔
11
لیکن اگر کویٔی شخص اَپنے پڑوسی سے عداوت رکھتا ہو اَور اُس کی گھات میں بیٹھے اَور اُس پر حملہ کرکے اُسے مار ڈالے، اَور پھر اُن شہروں میں سے کسی ایک شہر میں بھاگ جائے،
12
تَب اُس شہر کے بُزرگ اُسے وہاں سے واپس بُلوا لیں اَور اُسے اِنتقام لینے والے کے سُپرد کر دیں تاکہ وہ قتل کیا جائے۔
13
اُس پر رحم مت کھانا۔ بَلکہ تُم اِسرائیل سے بےگُناہ شخص کا خُون بہانے کے جُرم کو ختم کردینا تاکہ تمہاری خیر ہو۔
14
تُم اُس مُلک میں جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں، اَپنے ہمسایہ کی حدّ کا وہ نِشان نہ ہٹانا جسے تمہارے باپ دادوں نے مِیراث کے حِصّہ میں ٹھہرایا ہو۔
15
اگر کسی شخص پر کسی جُرم یا گُناہ کا اِلزام ہو جو اُس سے سرزد ہُوا ہو، تو اُسے گُنہگار قرار دینے کے لیٔے ایک گواہ کافی نہیں ہے۔ بَلکہ دو یا تین گواہوں کی گواہی سے ہی کویٔی بات سچ ثابت ہوگی۔
16
اگر کویٔی جھُوٹا گواہ کسی آدمی پر کسی جُرم کا اِلزام لگانے کے لیٔے کھڑا ہو،
17
تو دونوں فریق جو اُس مُقدّمہ میں اُلجھے ہُوں، یَاہوِہ کے حُضُور کاہِنوں اَور اُن قاضیوں کے آگے کھڑے ہُوں جو اُن دِنوں میں اَپنے دفتر میں بیٹھے ہُوں۔
18
قاضی پُوری باریکی سے تحقیقات کریں اَور اگر گواہ جھُوٹا ثابت ہو، اَور اُس نے اَپنے اِسرائیلی بھایٔی کے خِلاف جھُوٹی گواہی دی ہو،
19
تَب اُس جھُوٹے گواہ کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کرنا جَیسا وہ اَپنے بھایٔی کے ساتھ کرنا چاہتا تھا۔ تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری کو ضروُر ختم کردینا۔
20
تَب باقی لوگ یہ سُن کر ڈریں گے اَور پھر کبھی اَیسی بدکاری تمہارے درمیان نہ ہوگی۔
21
تُم اَیسے مسئلہ میں مُجرم پر کبھی رحم مت کھانا، جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، دانت کے بدلے دانت، ہاتھ کے بدلے ہاتھ، اَور پاؤں کے بدلے پاؤں ہو۔
← Chapter 18
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 20 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34