bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Deuteronomy 23
Deuteronomy 23
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 22
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 24 →
1
کویٔی بھی شخص جو نامرد ہے جِس کے اعضائے تناسل کُچل دئیے یا کاٹ دئیے گیٔے ہُوں، وہ یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے۔
2
کویٔی بھی ناجائز اَولاد اَور نہ اُس کی اَولادیں دسویں پُشت تک، اُس نَسل میں سے کویٔی شخص یَاہوِہ کی جماعت میں داخل ہونے نہ پایٔے۔
3
کویٔی بھی عمُّونی یا مُوآبی یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے، دسویں پُشت تک اُن کی نَسل میں سے کویٔی شخص یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے۔
4
کیونکہ جَب تُم مِصر سے نکل کر آ رہے تھے تو وہ راستہ میں روٹی اَور پانی لے کر تمہارے اِستِقبال کو نہیں آئےتھے اَور اُنہُوں نے مسوپتامیہؔ کے پتھورؔ شہر سے بِلعاؔم بِن بعورؔ کو اُجرت پر بُلایا تاکہ وہ تُم پر لعنت بھیجے۔
5
لیکن یَاہوِہ تمہارے خُدا نے بِلعاؔم کی نہ سُنی بَلکہ اُس لعنت کو تمہارے لیٔے برکت میں تبدیل کر دیا، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تُم سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔
6
تُم زندگی بھر اُن کے ساتھ دوستی کا عہد مت کرنا۔
7
تُم کسی اِدُومی آدمی کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھنا کیونکہ وہ تمہارا بھایٔی ہی ہے۔ کسی مِصری کو بھی حقیر نہ جاننا کیونکہ تُم اُن کے مُلک میں ایک پردیسی کی مانند رہتے تھے۔
8
اُن کی تیسری پُشت کے جو بچّے پیدا ہوں وہ یَاہوِہ کی جماعت میں داخل ہو سکتے ہیں۔
9
جَب تُم اَپنے دُشمنوں کے خِلاف خیمہ زن ہو، تو ہر طرح کی ناپاکی سے بچے رہنا۔
10
اگر تُم میں سے کویٔی آدمی رات کے وقت احتلامِ شبینہ سے پاک نہیں رہتاہے تو وہ چھاؤنی کے باہر جائے اَور وہیں رہے۔
11
لیکن جَب شام ہونے لگے تو وہ غُسل کر لے اَور غروب آفتاب کے وقت چھاؤنی میں ضروُر لَوٹ آئے۔
12
چھاؤنی کے باہر تُم ایک جگہ مُقرّر کر لینا جہاں اَپنی حاجت رفع کرنے کے لیٔے جا سکو۔
13
اَپنے ہتھیاروں میں کھودنے کا کویٔی آلہ بھی رکھنا اَور جَب تُم حاجت رفع کر چُکو تو ایک گڑھا کھود کر اَپنے فُضلہ کو مٹّی سے ڈھانک دینا۔
14
کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری چھاؤنی میں چلتے پھرتے ہیں تاکہ تمہاری حِفاظت کریں اَور تمہارے دُشمنوں کو تمہارے حوالہ کر دیں۔ تمہاری کا پاک ہونا ضروُری ہے۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ تمہارے درمیان کویٔی نَجاست دیکھے اَور تُم سے دُور چلے جائیں۔
15
اگر کسی غُلام نے تمہارے پاس پناہ لی ہو، تو اُسے اُس کے آقا کے حوالہ نہ کرنا۔
16
اُسے اَپنے درمیان جہاں وہ چاہے اَور جِس شہر کو وہ پسند کرے وہیں رہنے دینا۔ اَور تُم اُس پر ظُلم نہ ڈھانا۔
17
کسی معبُود کے واسطے کویٔی اِسرائیلی عورت یا آدمی بدفعلی کا کام نہ کرے۔
18
تُم کسی عورت یا کسی مَرد کی جِسم فروشی کی کمائی کو کسی مَنّت کو پُورا کرنے کے لیٔے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں نہ لانا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کو اُن دونوں سے سخت نفرت ہے۔
19
تُم اَپنے اِسرائیلی بھایٔی سے سُود وصول نہ کرنا خواہ وہ رُوپیَوں پر، اناج پر یا کسی اَیسی شَے پر ہو جِس پر سُود لیا جاتا ہو۔
20
تُم چاہو تو پردیسیوں سے سُود وصول کر سکتے ہو، لیکن کسی اِسرائیلی بھایٔی سے نہیں تاکہ جِس مُلک پر قبضہ کرنے کے لیٔے تُم داخل ہو رہے ہو وہاں جِس جِس کام میں تُم اَپنا ہاتھ ڈالو اُن سَب میں یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں برکت دیں۔
21
اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی خاطِر مَنّت مانو، تو اُسے پُورا کرنے میں تاخیر نہ کرنا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ضروُر اُسے تُم سے طلب کریں گے اَور تَب تُم مُجرم ٹھہروگے۔
22
لیکن اگر تُم مَنّت نہ مانو، تو مُجرم نہ ٹھہروگے۔
23
جو کچھ تمہارے لبوں سے نکلے اُسے ضروُر پُورا کرنا کیونکہ تُم نے خُود اَپنے مُنہ سے رضا کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے مَنّت مانی تھی۔
24
اگر تُم اَپنے ہمسایہ کے انگوری باغ میں داخل ہو، تو جتنے چاہو اُتنے انگور کھا لینا لیکن اَپنی ٹوکری میں کچھ نہ رکھنا۔
25
اگر تُم اَپنے ہمسایہ کے اناج کے کھیت میں داخل ہو، تو تُم اَپنے ہاتھوں سے بالیں توڑ سکتے ہو لیکن اُس کی کھڑی فصل کو درانتی مت لگانا۔
← Chapter 22
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 24 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34