bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Deuteronomy 25
Deuteronomy 25
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 24
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 26 →
1
اگر لوگوں میں کسی طرح کا جھگڑا ہو، تو وہ اُسے عدالت میں پیش کریں اَور قاضی مُقدّمہ کا فیصلہ کریں جو بے قُصُور کو بَری کر دیں اَور مُجرم کو سزا دیں۔
2
اگر مُلزم پیٹے جانے کا مُستحق ہو تو قاضی اُسے لٹاکر اَپنی آنکھوں کے سامنے اُس کے جُرم کی سنگینی کے مُطابق گِن کر کوڑے لگوائے۔
3
لیکن وہ اُسے چالیس سے زِیادہ کوڑے نہ لگوائے۔ اگر اُسے اُس سے زِیادہ کوڑے لگوائے گیٔے تو تمہارا بھایٔی تمہاری نظروں میں ذلیل ہو جایٔےگا۔
4
تُم فصل گاہتے وقت بَیل کا مُنہ نہ باندھنا۔
5
اگر سَب بھایٔی ایک ہی خاندان میں ساتھ مِل کر رہتے ہُوں اَور اُن میں سے ایک بھایٔی بے اَولاد مَر جائے تو اُس کی بِیوہ کی شادی کسی اجنبی آدمی سے نہ کی جایٔے جو اُس خاندان سے تعلّق نہ رکھتا ہو۔ اُس کے خَاوند کا بھایٔی اُسے اَپنی بیوی کے طور پر قبُول کرکے اُس سے شادی کر لے اَور اُس کے ساتھ دیور کا حق اَدا کرے۔
6
اَور اُس عورت کے جو پہلا بیٹا ہوگا وہ اُس مرحُوم بھایٔی کے نام کا کَہلایٔےگا تاکہ مرحُوم کا نام اِسرائیل سے مِٹ نہ جایٔے۔
7
لیکن اگر وہ آدمی اَپنی بھاوج سے شادی کرنا نہ چاہے تو وہ عورت پھاٹک پر بُزرگوں کے پاس جائے اَور کہے، ”میرا دیور اَپنے بھایٔی کا نام اِسرائیل میں قائِم رکھنے سے اِنکار کر رہاہے اَور میرے ساتھ دیور کا حق اَدا کرنا نہیں چاہتا۔“
8
تَب اُس شہر کے بُزرگ اُس آدمی کو بُلوا کر اُسے سمجھائیں۔ لیکن اگر وہ اَپنی بات پر قائِم رہے اَور کہے، ”میں اِس عورت سے شادی نہیں کرنا چاہتا ہُوں،“
9
تَب اُس کے بھایٔی کی بِیوہ بُزرگوں کے سامنے اُس کے پاس جا کر اُس کی ایک جُوتی اُتار لے اَور اُس کے مُنہ پر تھُوک دے اَور کہے، ”جو آدمی اَپنے بھایٔی کا گھر آباد نہیں کرنا چاہتا اُس کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کیا جاتا ہے۔“
10
تَب اِسرائیلیوں میں اُس کا نام یُوں جانا جائے گا، یہ اُس آدمی کا گھر ہے جِس کی جُوتی اُتاری گئی ہے۔
11
جَب دو آدمی آپَس میں لڑ رہے ہوں اَور اُن میں سے ایک کی بیوی اَپنے خَاوند کو اُس کے حملہ آور کے ہاتھ سے بچانے کے لیٔے آ جائے اَور اَپنا ہاتھ بڑھا کر اُس کی شرم گاہ کو پکڑ لے،
12
تو تُم اُس عورت کا ہاتھ کاٹ ڈالنا اَور اُس پر رحم نہ کھانا۔
13
تُم اَپنی تھیلی میں ایک ہی طرح کے اَیسے دو باٹ نہ رکھنا کہ ایک بھاری اَور دُوسرا وزن میں ہلکا ہو۔
14
تُم اَپنے گھر میں ایک ہی طرح کے دو پیمانے نہ رکھنا کہ ایک کم ناپ کا ہو اَور دُوسرا زِیادہ کا۔
15
تمہارے وزن کرنے کے باٹ اَور پیمانے صحیح اَور دیانتدارانہ ہوں تاکہ اُس مُلک میں جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔
16
کیونکہ اَیسے لوگ جو فریب سے کام لیتے ہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں مکرُوہ ہیں۔
17
یاد رکھو کہ جَب تُم مِصر سے نکل کر آ رہے تھے تَب راستہ میں عمالیقیوں نے تمہارے ساتھ کیا کیا؟
18
جَب تُم تھکے ماندے اَور نڈھال تھے تَب اُنہُوں نے تُم پر حملہ کیا اَورجو سَب سے پیچھے تھے اُنہیں قتل کیا اَور اُن کے اَندر خُدا کا خوف نہ تھا۔
19
اِس لیٔے جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں جسے وہ مِیراث کے طور پر تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں، اَور جَب وہ تمہارے اِردگرد کے سَب دُشمنوں سے راحت بخشیں، تو تُم عمالیقیوں کا نام و نِشان آسمان کے نیچے سے مٹا دینا۔ تُم اِس بات کو ہرگز نہ بھُولنا۔
← Chapter 24
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 26 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34