bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Jeremiah 21
Jeremiah 21
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 51
Chapter 52
Chapter 22 →
1
یہ کلام یَاہوِہ کی جانِب سے یرمیاہؔ پر اُس وقت نازل ہُوا جَب شاہِ صِدقیاہؔ نے پشحُورؔ بِن ملکیاہؔ اَور کاہِنؔ صفنیاہؔ بِن معسیاہؔ کو اُس کے پاس بھیجا تھا۔ اُنہُوں نے درخواست کی،
2
”ہماری خاطِر یَاہوِہ سے دریافت کرو کیونکہ شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ ہم پر حملہ کر رہاہے۔ شاید یَاہوِہ قدیم وقتوں کی طرح ہماری خاطِر کویٔی اَیسا معجزہ کریں کہ نبوکدنضرؔ ہمارے پاس سے واپس جانے کو مجبُور ہو جائے۔“
3
لیکن یرمیاہؔ نے جَواب دیا، ”تُم صِدقیاہؔ سے یُوں کہنا،
4
’یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: دیکھو، مَیں جنگ کے اُن ہتھیاروں کو جو تمہارے ہاتھ میں ہیں اَور جِن سے تُم شاہِ بابیل اَور اُن کَسدیوں پر حملہ کے لیٔے اِستعمال کرنے والے ہو، جو تمہاری فصیل کا محاصرہ باہر سے کئے ہُوئے ہیں، حقیقتاً میں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے خِلاف اِس شہر کے مرکز میں جمع کروں گا۔
5
میں خُود اَپنے، غضبناک اَور قہر شدید میں ہاتھ بڑھا کر اَپنے قوی بازو سے تمہارے خِلاف جنگ کروں گا۔
6
اَور مَیں اِس شہر کے باشِندوں کو، خواہ وہ اِنسان ہُوں یا جنگلی جانور، مار ڈالوں گا اَور وہ نہایت ہولناک وَبا سے فنا ہو جایٔیں گے۔
7
یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اِس کے بعد، میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کو، اُس کے حاکموں اَور شہر کے باشِندوں کو جو وَبا، تلوار اَور قحط سے بچ جایٔیں گے اُنہیں شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ اَور اُن کے باقی جانی دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔ وہ اُنہیں تلوار سے مار ڈالے گا؛ اَور نہ اُن پر رحم کھائے گا نہ مہربانی کرےگا، نہ اُن سے ہمدردی ہی جتائے گا۔‘
8
”تُم اِن لوگوں سے مزید یہ بھی کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، دیکھو، مَیں تمہارے سامنے راہِ زندگی اَور راہِ موت، دونوں رکھ رہا ہُوں۔
9
جو کویٔی اِس شہر میں رہے گا وہ تلوار، قحط یا وَبا سے مَرے گا۔ لیکن جو کویٔی باہر جا کر اُن کَسدیوں کے سامنے خود کے سُپرد کر دے گا، جو تمہارا محاصرہ کئے ہُوئے ہیں؛ وہ زندہ رہے گا اَور اُس کی جان بچ جائے گی۔
10
کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ مَیں نے اَپنا رُخ اِس شہر کی طرف نیکی کے لئے نہیں بَلکہ نُقصان پہُنچانے کے لئے کیا ہے۔ یہ شہر شاہِ بابیل کے حوالہ کیا جائے گا اَور وہ اُسے آگ سے تباہ کر دے گا۔‘
11
”اَور یہُودیؔہ کے شاہی خاندان سے کہہ، ’یَاہوِہ کا کلام سُنو؛
12
اَے داویؔد کے گھرانے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تُم ہر صُبح اِنصاف کرو؛ اَور مظلوم کو ظالموں کے ہاتھوں سے رِہائی بخشو، ورنہ تمہاری بدی کی وجہ سے، میرے غضب کی آگ بھڑک اُٹھے گی، اَور اَیسی شُعلہ زن ہوگی کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔
13
اَے یروشلیمؔ، تُم جو اِس وادی کے اُوپر ہموار چٹّان پر مَسکن گزیں ہو، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، میں تمہارا مُخالف ہُوں، تُم کہتے ہو کہ، ”ہم پر کون حملہ کر سَکتا ہے؟ اَور ہماری پناہ گاہ میں کون داخل ہو سَکتا ہے؟“
14
مَیں تمہارے اعمال کے مُطابق تُمہیں سزا دُوں گا، یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ مَیں تمہارے جنگل میں آگ لگا دُوں گا، جو تمہارے اِردگرد کی ہر شَے کو بھسم کر ڈالے گی۔‘ “
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 51
Chapter 52
Chapter 22 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
Recommended Reading
Commentary
Jeremiah Commentaries
→
Devotional
Jeremiah Devotional Guide
→
Get This Bible
UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ) Study Bible
→