bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Jeremiah 30
Jeremiah 30
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 29
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 51
Chapter 52
Chapter 31 →
1
یہ وہ کلام ہے جو یَاہوِہ کی طرف سے یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا:
2
”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’جو کلام مَیں نے تُم سے کیا وہ سَب ایک کِتاب میں لِکھ لے۔
3
کیونکہ وہ دِن آ رہے ہیں،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’جَب مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کو اسیری میں سے واپس لاؤں گا اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ مَیں اُنہیں اُس مُلک میں آباد کروں گا،‘ جسے مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔“
4
جو باتیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کے متعلّق کہیں، وہ اِس طرح ہیں،
5
”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’بڑی خوفناک چیخیں سُنایٔی دے رہی ہیں، دہشت کی چیخیں، سلامتی کی نہیں۔
6
دریافت کرو اَور دیکھو، کیا مَرد بچّے پیدا کر سکتا ہے؟ پھر کیا وجہ ہے جو میں ہر قوی مَرد کو زچّہ کی مانند اَپنے ہاتھ پیٹ پر رکھے ہُوئے پاتا ہُوں، اَور زچّہ کی مانند ہر چہرہ زرد ہو گیا ہے؟
7
افسوس، وہ دِن کس قدر ہولناک ہوگا! اُس کی مثال ہی نہیں۔ وہ یعقوب کے لیٔے مُصیبت کا وقت ہوگا، لیکن وہ اُس سے رِہائی پایٔےگا۔
8
” ’اُس وقت،‘ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’مَیں اُس کا جُوا تمہاری گردن پر سے توڑ ڈالوں گا اَور تمہارے بندھن کھول دُوں گا؛ اَور پھر پردیسی تُمہیں اَپنا غُلام نہیں بنائیں گے۔
9
بَلکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کی خدمت کریں گے، جسے میں اُن پر حُکومت کرنے کے لیٔے برپا کروں گا۔
10
” ’اِس لیٔے اَے میرے خادِم یعقوب، خوف نہ کر؛ اَے بنی اِسرائیل، گھبرا مت،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ’یقیناً تُم چاہے کتنی بھی دُور کیوں نہ رہو، میں تُمہیں اَور تمہاری اَولاد کو جَلاوطنی کے مُلک سے رِہائی بخشوں گا۔ تَب یعقوب لَوٹ کر پھر چَین اَور آرام سے رہے گا، اَور کویٔی اُسے ڈرانے نہ پایٔےگا۔
11
کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور تُمہیں بچاؤں گا،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ’حالانکہ میں اُن قوموں کا مُکمّل طور پر خاتِمہ کر دُوں گا جِن میں تُمہیں پراگندہ کیا تھا، لیکن مَیں تُمہیں مُکمّل طور پر ختم نہ کروں گا۔ بَلکہ مُناسب تنبیہ کروں گا؛ میں تُمہیں ہرگز بے سزا نہ چھوڑوں گا۔‘
12
”کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تمہارا زخم لاعلاج ہے، اَور تمہاری چوٹ گہری اَور سخت دردناک ہیں۔
13
تمہارا مُقدّمہ لڑنے والا کوئی نہیں، نہ کوئی تمہارے گھاؤ پر مرہم پٹّی باندھے، اَور نہ کوئی شفا بخش دَوا تُمہیں شفایاب کر سکتی ہے۔
14
تمہارے تمام اِتّحادی رفیق تُمہیں بھُول گیٔے؛ اَب اُنہیں تمہاری پروا نہیں۔ حقیقت میں مَیں نے تُمہیں دُشمن کی مانند زخمی کیا اَور ایک ظالِم کی مانند سزا دی، کیونکہ تمہارا جُرم بڑا سنگین تھا اَور تمہارے گُناہ بے شُمار تھے۔
15
تُم اَپنے زخموں کے لیٔے کیوں روتے ہو، کیونکہ تمہارا درد لاعلاج ہے؟ تمہارے سنگین جُرم اَور تمہارے گُناہوں کی کثرت کے باعث مَیں نے تمہارے ساتھ اَیسا سلُوک کیا۔
16
” ’لیکن جتنے تُمہیں نگل رہے ہیں وہ آپ ہی نگلے جایٔیں گے؛ اَور تمہارے سبھی دُشمن جَلاوطن ہوں گے۔ جو تُمہیں لُوٹتے ہیں وہ خُود لُوٹے جایٔیں گے؛ اَورجو تُمہیں غارت کرتے ہیں خُود غارت ہو جایٔیں گے۔
17
لیکن مَیں تُمہیں شفا بخشوں گا، اَور تمہارے زخم بھر دُوں گا،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’کیونکہ تُو اَے صِیّونؔ، ناکارہ کہلاتی ہے،‘ جِس کی کویٔی پرواہ نہیں کرتا۔
18
”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’دیکھو، مَیں یعقوب کی قِیام گاہوں کی اسیری کو بحال کروں گا، اَور اُس کے مَسکنوں پر میری رحمت ہوگی؛ اَور اُس کے کھنڈروں پر دوبارہ شہر کی تعمیر کی جائے گی، اَور محل اَپنے صحیح مقام پر آباد ہوگا۔
19
تَب اُن میں سے شُکر گزاری کے نغمہ اَور خُوشی کی آواز سُنایٔی دیں گے، اَور مَیں اَپنے قوم کی تعداد کم نہیں، بَلکہ اُس میں اِضافہ کروں گا، اَور اُنہیں عزّت بخشوں گا، اَور وہ ذلیل نہ ہوں گے۔
20
اُن کی اَولاد پہلے جَیسی ہوں گی، اَور اُن کی جماعت میرے حُضُور قائِم ہوگی؛ اَور جتنے اُن پر ظُلم کرتے ہیں، میں اُنہیں سزا دُوں گا۔
21
اَور اُن کے اُمرا اُنہیں میں سے ایک ہوں گے؛ اَور اُن کے حاکم بھی اُن ہی میں سے اُٹھ کھڑے ہوں گے۔ میں اُنہیں قربت بخشوں گا اَور وہ میرے نزدیک آئیں گے، اَیسا کون ہے جو خُود بخُود میرے نزدیک آنے کی جُرأت کرے؟‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہیں۔
22
’چنانچہ تُم میری قوم ہوگے، اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔‘ “
23
دیکھو، یَاہوِہ کے قہر کا طُوفان بھڑک اُٹھے گا، جو نہایت تیز آندھی کی شکل میں بدکاروں کے سَروں پر ٹوٹ پڑےگا۔
24
جَب تک یَاہوِہ اَپنے دِل کے منصُوبے کو پُورا نہ کر لیں، تَب تک یَاہوِہ کا قہر شدید نہ ٹلےگا۔ آنے والے دِنوں میں تُم اِسے سمجھوگے۔
← Chapter 29
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 51
Chapter 52
Chapter 31 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
Recommended Reading
Commentary
Jeremiah Commentaries
→
Devotional
Jeremiah Devotional Guide
→
Get This Bible
UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ) Study Bible
→