bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Hosea 10
Hosea 10
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 11 →
1
اِسرائیل لہلہاتی تاک ہے جِس میں پَھل لگا جِس نے اپنے پَھل کی کثرت کے مُطابِق بُہت سی قُربان گاہیں تعمِیر کِیں اور اپنی زمِین کی خُوبی کے مُطابِق اچھّے اچھّے سُتُون بنائے۔
2
اُن کا دِل دغاباز ہے۔ اب وہ مُجرِم ٹھہریں گے۔ وہ اُن کے مذبحوں کو ڈھائے گا اور اُن کے سُتُونوں کو توڑے گا۔
3
یقِیناً اب وہ کہیں گے ہمارا کوئی بادشاہ نہیں کیونکہ جب ہم خُداوند سے نہیں ڈرتے تو بادشاہ ہمارے لِئے کیا کر سکتا ہے؟
4
اُن کی باتیں باطِل ہیں۔ وہ عہد و پَیمان میں جُھوٹی قَسم کھاتے ہیں۔ اِس لِئے بلا اَیسی پُھوٹ نِکلے گی جَیسے کھیت کی ریگھارِیوں میں اِندراین۔
5
بَیت آون کی بچِھیوں کے سبب سے سامرؔیہ کے باشِندے خَوف زدہ ہوں گے کیونکہ وہاں کے لوگ اُس پر ماتم کریں گے اور وہاں کے کاہِن بھی جو اُس کی گُذشتہ شَوکت کے سبب سے شادمان تھے۔
6
اِس کو بھی اسُور میں لے جا کر اُس مُخالِف بادشاہ کی نذر کریں گے۔ اِفرائِیم ندامت اُٹھائے گا اور اِسرائیلؔ اپنی مشورَت سے خجِل ہو گا۔
7
سامرؔیہ کا بادشاہ کٹ گیا ہے۔ وہ پانی پر تَیرتی شاخ کی مانِند ہے۔
8
اور آون کے اُونچے مقام جو اِسرائیل کا گُناہ ہیں برباد کِئے جائیں گے اور اُن کے مذبحوں پر کانٹے اور اُونٹ کٹارے اُگیں گے اور وہ پہاڑوں سے کہیں گے ہم کو چِھپا لو اور ٹِیلوں سے کہیں گے ہم پر آ گِرو۔
9
اَے اِسرائیل! تُو جِبعہ کے ایّام سے گُناہ کرتا آیا ہے۔ وہ وہِیں ٹھہرے رہے تاکہ لڑائی جِبعہ میں بدکرداروں کی نسل تک نہ پُہنچے۔
10
مَیں جب چاہُوں اُن کو سزا دُوں گا اور جب مَیں اُن کے دو گُناہوں کی سزا دُوں گا تو لوگ اُن پر ہجُوم کریں گے۔
11
اِفرائِیم سدھائی ہُوئی بچِھیا ہے جو داؤنا پسند کرتی ہے اور مَیں نے اُس کی خُوش نُما گردن کو دریغ کِیا لیکن مَیں اِفرائِیم پر سوار بِٹھاؤُں گا۔ یہُوداؔہ ہل چلائے گا اور یعقُوبؔ ڈھیلے توڑے گا۔
12
اپنے لِئے صداقت سے تُخم ریزی کرو۔ شفقت سے فصل کاٹو اور اپنی اُفتادہ زمِین میں ہل چلاؤ کیونکہ اب مَوقع ہے کہ تُم خُداوند کے طالِب ہو تاکہ وہ آئے اور راستی کو تُم پر برسائے۔
13
تُم نے شرارت کا ہل چلایا۔ بدکرداری کی فصل کاٹی اور جُھوٹ کا پَھل کھایا کیونکہ تُو نے اپنی روِش میں اپنے بہادُروں کے انبوہ پر تکیہ کِیا۔
14
اِس لِئے تیرے لوگوں کے خِلاف ہنگامہ برپا ہو گا اور تیرے سب قلعے مِسمار کِئے جائیں گے جِس طرح شلمنؔ نے لڑائی کے دِن بَیت اربیلؔ کو مِسمار کِیا تھا جب کہ ماں اپنے بچّوں سمیت ٹُکڑے ٹُکڑے ہو گئی۔
15
تُمہاری بے نِہایت شرارت کے سبب سے بَیت ایل میں تُمہارا یِہی حال ہو گا۔ شاہِ اِسرائیلؔ علیٰ الصَّباح بِالکُل فنا ہو جائے گا۔
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 11 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14