bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Hosea 5
Hosea 5
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 4
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 6 →
1
اَے کاہِنو یہ بات سُنو! اَے بنی اِسرائیل کان لگاؤ! اَے بادشاہ کے گھرانے سُنو! اِس لِئے کہ فتویٰ تُم پر ہے کیونکہ تُم مِصفاؔہ میں پھندا اور تبُور پر دام بنے ہو۔
2
باغی خُون ریزی میں غرق ہیں لیکن مَیں اُن سب کی تادِیب کرُوں گا۔
3
مَیں اِفرائِیم کو جانتا ہُوں اور اِسرائیل بھی مُجھ سے چِھپا نہیں کیونکہ اَے اِفرائِیم تُو نے بدکاری کی ہے۔ اِسرائیل نِجس ہُؤا۔
4
اُن کے اعمال اُن کو خُدا کی طرف رجُوع نہیں ہونے دیتے کیونکہ بدکاری کی رُوح اُن میں مَوجُود ہے اور وہ خُداوند کو نہیں جانتے۔
5
اور فخرِ اِسرائیل اُس کے مُنہ پر گواہی دیتا ہے اور اِسرائیل اور اِفرائِیم اپنی بدکرداری میں گِریں گے اور یہُوداؔہ بھی اُن کے ساتھ گِرے گا۔
6
وہ اپنے ریوڑوں اور گلّوں کے وسِیلہ سے خُداوند کے طالِب ہوں گے لیکن اُس کو نہ پائیں گے۔ وہ اُن سے دُور ہو گیا ہے۔
7
اُنہوں نے خُداوند کے ساتھ بیوفائی کی کیونکہ اُن سے اجنبی بچّے پَیدا ہُوئے۔ اب ایک مہِینے کا عرصہ اُن کی جائیداد سمیت اُن کو کھا جائے گا۔
8
جِبِعہ میں قرنا پُھونکو اور رامہ میں تُرہی۔ بَیت آوؔن میں للکارو کہ اَے بِنیمِین خبردار پِیچھے دیکھ!
9
تادِیب کے دِن اِفرائِیم وِیران ہو گا۔ جو کُچھ یقِیناً ہونے والا ہے مَیں نے اِسرائیلی قبائِل کو جتا دِیا ہے۔
10
یہُوداؔہ کے اُمرا سرحدّوں کو سرکانے والوں کی مانِند ہیں۔ مَیں اُن پر اپنا قہر پانی کی طرح اُنڈیلُوں گا۔
11
اِفرائِیم مظلُوم اور فتویٰ سے دبا ہے کیونکہ اُس نے تقلِید پر قناعت کی۔
12
پس مَیں اِفرائِیم کے لِئے کِیڑا ہُوں گا اور یہُوداؔہ کے گھرانے کے لِئے گُھن۔
13
جب اِفرائِیم نے اپنی بِیماری اور یہُوداؔہ نے اپنے زخم کو دیکھا تو اِفرائِیم اسُور کو گیا اور اُس مُخالِف بادشاہ کو دعوت دی لیکن وہ نہ تُم کو شِفا دے سکتا ہے اور نہ تُمہارے زخم کا اِندِمال کر سکتا ہے۔
14
کیونکہ مَیں اِفرائِیم کے لِئے شیرِ بَبر اور بنی یہُوداؔہ کے لِئے جوان شیر کی مانِند ہُوں گا۔ مَیں ہاں مَیں ہی پھاڑُوں گا اور چلا جاؤُں گا۔ مَیں اُٹھا لے جاؤُں گا اور کوئی چُھڑانے والا نہ ہو گا۔
15
مَیں روانہ ہُوں گا اور اپنے مسکن کو چلا جاؤُں گا جب تک کہ وہ اپنے گُناہوں کا اِقرار کر کے میرے چِہرہ کے طالِب نہ ہوں۔ وہ اپنی مُصِیبت میں بڑی سرگرمی سے میرے طالِب ہوں گے۔
← Chapter 4
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 6 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14