bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Hosea 14
Hosea 14
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 13
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
1
اَے اِسرائیل خُداوند اپنے خُدا کی طرف رجُوع لا کیونکہ تُو اپنی بدکرداری کے سبب سے گِر گیا ہے۔
2
کلام لے کر خُداوند کی طرف رجُوع لاؤ اور کہو ہماری تمام بدکرداری کو دُور کر اور فضل سے ہم کو قبُول فرما۔ تب ہم اپنے لبوں سے قُربانِیاں گُذرانیں گے۔
3
اسُور ہم کو نہیں بچائے گا۔ ہم گھوڑوں پر سوار نہیں ہوں گے اور اپنی دست کاری کو خُدا نہ کہیں گے کیونکہ یتِیموں پر رحم کرنے والا تُو ہی ہے۔
4
مَیں اُن کی برگشتگی کا چارہ کرُوں گا۔ مَیں کُشادہ دِلی سے اُن سے مُحبّت رکُھّوں گا کیونکہ میرا قہر اُن پر سے ٹل گیا ہے۔
5
مَیں اِسرائیل کے لِئے اوس کی مانِند ہُوں گا۔ وہ سوسن کی طرح پُھولے گا اور لُبناؔن کی طرح اپنی جڑیں پَھیلائے گا۔
6
اُس کی ڈالِیاں پَھیلیں گی اور اُس میں زَیتُون کے درخت کی خُوب صُورتی اور لُبناؔن کی سی خُوشبُو ہو گی۔
7
اُس کے زیرِ سایہ رہنے والے بحال ہو جائیں گے۔ وہ گیہُوں کی مانِند تر و تازہ اور تاک کی مانِند شگُفتہ ہوں گے۔ اُن کی شُہرت لُبناؔن کی مَے کی سی ہو گی۔
8
اِفرائِیم کہے گا اب مُجھے بُتوں سے کیا کام؟ مَیں خُداوند نے اُس کی سُنی ہے اور اُس پر نِگاہ کرُوں گا۔ مَیں سرسبز سرو کی مانِند ہُوں۔ تُو مُجھ ہی سے برومند ہُؤا۔
9
دانِش مند کَون ہے کہ وہ یہ باتیں سمجھے اور دُور اندیش کَون ہے جو اِن کو جانے؟ کیونکہ خُداوند کی راہیں راست ہیں اور صادِق اُن میں چلیں گے لیکن خطاکار اُن میں گِر پڑیں گے۔
← Chapter 13
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14