bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Genesis 34
Genesis 34
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 33
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 35 →
1
اَور لِیاہؔ کی بیٹی دینؔہ جو یعقوب سے اُس کے یہاں پیدا ہوئی تھی اُس مُلک کی لڑکیوں کو دیکھنے نکلی۔
2
تَب اُس مُلک کے حاکم حِوّیؔ حمُورؔ کے بیٹے شِکیمؔ نے اُسے دیکھا اَور اُسے لے جا کر اُس کی عصمت دری کی۔
3
اُس کا دِل یعقوب کی بیٹی دینؔہ پر آ گیا اَور وہ اُس لڑکی سے مَحَبّت کرنے لگا اَور اُس سے میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگا۔
4
اَور شِکیمؔ نے اَپنے باپ حمُورؔ سے کہا، ”میری شادی اِس لڑکی سے کرا دیجئے۔“
5
جَب یعقوب کو یہ بات مَعلُوم ہوئی کہ اُن کی بیٹی دینؔہ کو بےحُرمت کیا گیا ہے، جَب اُن کے بیٹے کھیتوں میں مویشیوں کے پاس تھے۔ لہٰذا وہ اُن کے گھر آنے تک خاموش رہے۔
6
اَور شِکیمؔ کا باپ حمُورؔ یعقوب سے پاس مُلاقات کرنے کے لیٔے آئے۔
7
یعقوب کے بیٹوں نے جوں ہی یہ بات سُنی وہ اَپنے کھیتوں سے لَوٹے اَور سیدھے گھر پہُنچے۔ وہ نہایت رنجیدہ تھے اَور غُصّہ سے آگ بگُولہ ہو رہے تھے کیونکہ شِکیمؔ نے یعقوب کی بیٹی کی عصمت لُوٹ کر بنی اِسرائیل میں اَیسی شرمناک حرکت کی، جو نہ کی جانی چاہیے تھی۔
8
لیکن حمُورؔ نے اُن سے کہا، ”میرا بیٹا شِکیمؔ تمہاری لڑکی کو دِل سے چاہتاہے لہٰذا براہِ کرم اُسے میرے بیٹے کے لئے بطور بیوی دے دیجئے۔
9
ہمارے ساتھ آپَس میں شادی بیاہ کر لو۔ ہمیں اَپنی بیٹیاں دو اَور ہماری بیٹیاں اَپنے لیٔے لے لو۔
10
تُم ہمارے درمیان بس جاؤ۔ یہ مُلک تمہارے لیٔے کھُلا ہے۔ اِس میں رہو تِجارت کرو اَور اُسی میں اَپنے لیٔے جائدادیں بناؤ۔“
11
شِکیمؔ نے بھی دینؔہ کے باپ اَور بھائیوں سے کہا، ”اگر مُجھ پر تمہاری نظرِکرم ہو جائے تو جو کچھ تُم مانگوگے میں تُمہیں دے دُوں گا۔
12
دُلہن کا مَہر اَور جہیز جِس قدر بھی تُم چاہو طے کر لو اَورجو تُم کہو گے میں اَدا کروں گا۔ بس اُس لڑکی کو بطور دُلہن مُجھے دے دیجئے۔“
13
تَب یعقوب کے بیٹوں نے شِکیمؔ اَور اُس کے باپ حمُورؔ سے بات کرتے ہُوئے فریب سے جَواب دیا، چونکہ اُن کی بہن دینؔہ کو بےحُرمت کیا تھا۔
14
اَور اُن سے کہا، ”ہم یہ نہیں کر سکتے ہم اَپنی بہن ایک نامختون آدمی کو نہیں دے سکتے۔ اِس میں ہماری رُسوائی ہے۔
15
ہم صِرف ایک شرط پر راضی ہو سکتے ہیں: اَور وہ یہ ہے کہ تُم سَب مَردوں کا ختنہ کیا جائے، تاکہ تُم ہماری طرح ہو سکو۔
16
تَب ہم اَپنی بیٹیاں تُمہیں دیں گے اَور تمہاری بیٹیاں اَپنے لیٔے لیں گے۔ اَور ہم تمہارے درمیان بسیں گے، اَور تمہارے ساتھ مِل کر ایک قوم بَن جایٔیں گے۔
17
لیکن اگر تُم ختنہ کرانے پر راضی نہیں ہوتے، تو ہم اَپنی بہن کو لے کر چلے جایٔیں گے۔“
18
اُن کی تجویز حمُورؔ اَور اُس کے بیٹے شِکیمؔ کو پسند آئی۔
19
اُس نوجوان نے، جو اَپنے باپ کے خاندان میں نہایت باعزّت سمجھا جاتا تھا اُن کے کہنے پر عَمل کرنے میں بالکُل تاخیر نہ کی، کیونکہ وہ یعقوب کی بیٹی کا بےحد مُشتاق تھا۔
20
تَب حمُورؔ اَور اُس کا بیٹا شِکیمؔ اَپنے شہر کے پھاٹک پر اَپنے شہر والوں سے بات چیت کرنے گیٔے۔
21
اَور اُن سے کہنے لگے، ”یہ لوگ ہم سے دوستانہ تعلّقات رکھتے ہیں۔ اُنہیں اِس مُلک میں رہ کر تِجارت کرنے دو، اِس مُلک میں اُن کے لیٔے کافی جگہ ہے۔ ہم اُن کی بیٹیوں سے اَور وہ ہماری بیٹیوں سے بیاہ کر سکتے ہیں۔
22
لیکن وہ لوگ صِرف اِس شرط پر ہم لوگوں کے ساتھ ایک قوم ہوکر رہنے پر راضی ہیں، ہمارے مَرد اَپنا ختنہ کروائیں، جَیسا اُن کا ہُواہے۔
23
کیا اُن کے مویشی، مال و اَسباب اَور سارے جانور ہمارے نہ ہو جایٔیں گے؟ اگر، ہم اَپنی رضامندی اُن پر ظاہر کر دیں تو وہ ہمارے درمیان بس جایٔیں گے۔“
24
تَب سَب مَردوں نے جو شہر کے پھاٹک سے گزرا کرتے تھے، حمُورؔ اَور اُس کے بیٹے شِکیمؔ کی بات مان لی۔ اَور شہر کے پھاٹک سے گزرنے والے ہر مَرد کا ختنہ کیا گیا۔
25
تین دِن کے بعد، جَب وہ سَب ابھی درد میں مُبتلا تھے، یعقوب کے بیٹوں میں سے دینؔہ کے دو بھایٔی شمعُونؔ اَور لیوی اَپنی اَپنی تلوار لے کر، ناگہاں شہر پر ٹوٹ پڑے اَور ہر مَرد کو مار ڈالا۔
26
اُنہُوں نے حمُورؔ اَور اُس کے بیٹے شِکیمؔ کو بھی تلوار سے قتل کر ڈالا اَور دینؔہ کو شِکیمؔ کے گھر سے نکال لے گیٔے۔
27
پھر یعقوب کے بیٹے مقتولوں پر جھپٹے اَور شہر کو لُوٹ لیا، کیونکہ اُنہُوں نے اُن کی بہن کو بےحُرمت کیا تھا۔
28
اُنہُوں نے اُن کی بھیڑ بکریاں، مویشی، گدھے اَورجو کچھ شہر اَور کھیتوں میں تھا، لے لیا۔
29
وہ اُن کی ساری دولت اَور اُن کے بچّوں اَور بیویوں کو، اَور اُن کے گھروں میں کی سَب چیزوں کو مالِ غنیمت کی طرح لے کر چلتے بنے۔
30
تَب یعقوب نے شمعُونؔ اَور لیوی سے کہا، ”تُم نے اِس مُلک کے کنعانی اَور پَرزّی باشِندوں کے دِلوں میں میرے خِلاف نفرت پیدا کرکے، مُجھے مُصیبت میں ڈال دیا۔ ہم تو تعداد میں بہت کم ہیں اَور اگر وہ میرے خِلاف اِکٹھّے ہوکر مُجھ پر حملہ کر دیں تو میں اَور میرا خاندان تباہ ہو جایٔیں گے۔“
31
لیکن اُنہُوں نے جَواب دیا، ”کیا اُسے ہماری ہی بہن کے ساتھ فاحِشہ کا سا سلُوک کرنا تھا؟“
← Chapter 33
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 35 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50