bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Genesis 46
Genesis 46
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 45
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 47 →
1
تَب اِسرائیل اَپنا سَب کچھ لے کر روانہ ہُوئے اَور جَب وہ بیرشبعؔ پہُنچے تو اُنہُوں نے اَپنے باپ اِصحاقؔ کے خُدا کے لیٔے قُربانیاں گزرانیں۔
2
اَور خُدا نے رات کو رُویا میں اِسرائیل سے باتیں کیں اَور کہا، ”اَے یعقوب! اَے یعقوب!“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”مَیں حاضِر ہُوں۔“
3
اُنہُوں نے کہا، ”میں خُدا تمہارے باپ کا خُدا ہُوں؛ مِصر میں جانے سے نہ ڈر کیونکہ مَیں وہاں تُم سے ایک بڑی قوم پیدا کروں گا۔
4
مَیں تمہارے ساتھ مِصر چلُوں گا اَور پھر وہاں سے میں تُمہیں واقعی واپس بھی لے آؤں گا اَور تمہاری موت پر یُوسیفؔ کے اَپنے ہاتھ تمہاری آنکھیں بند کریں گے۔“
5
تَب اِسرائیل بیرشبعؔ سے روانہ ہُوئے اَور اِسرائیل کے بیٹے اَپنے باپ یعقوب اَور اَپنے بال بچّوں اَور اَپنی بیویوں کو اُن گاڑیوں میں لے کر گیٔے جو فَرعوہؔ نے اُن کی سواری کے لیٔے بھیجی تھیں۔
6
اَور وہ اَپنے مویشیوں اَور سارے مال و اَسباب کو بھی ساتھ لے گیٔے جو اُنہُوں نے مُلکِ کنعانؔ میں جمع کیا تھا اَور یعقوب اَپنی ساری اَولاد سمیت مِصر چلےگئے۔
7
وہ اَپنے بیٹوں، پوتوں اَور اَپنی بیٹیوں اَور پوتیوں غرض اَپنی کُل نَسل کو اَپنے ساتھ مِصر لے آئے۔
8
اِسرائیل کے بیٹے اَور پوتے وغیرہ جو مِصر میں آئے اُن کے نام یہ ہیں: رُوبِنؔ جو یعقوب کا پہلوٹھا۔
9
رُوبِنؔ کے بیٹے: حنوخؔ، پلوّؔ، حِضرونؔ اَور کرمی۔
10
شمعُونؔ کے بیٹے: یموایلؔ، یمینؔ، اُہدؔ، یاکِن، ضُحرؔ اَور شاؤل جو ایک کنعانی عورت سے پیدا ہُوا تھا۔
11
بنی لیوی یہ ہیں: گیرشون قُہات اَور مِراریؔ۔
12
یہُوداہؔ کے بیٹے: عیرؔ، اَونانؔ، شِلحؔ، پیریزؔ اَور زیراحؔ (لیکن عیرؔ اَور اَونانؔ مُلکِ کنعانؔ میں وفات پا چُکے تھے)۔ پیریزؔ کے بیٹے: حِضرونؔ اَور حمُولؔ۔
13
یِسَّکاؔر کے بیٹے: تولعؔ، پُوعہ یا پُوّہؔ، یَعشُوبؔ اَور شِمرون۔
14
زبُولُون کے بیٹے: سرد، ایلون اَور یحلی ایل۔
15
لِیاہؔ کے بیٹے جو یعقوب سے فدّان ارام میں اُس کی بیٹی دینؔہ کے علاوہ پیدا ہویٔے تھے یہی ہیں۔ اُس کے یہ بیٹے اَور بیٹیاں کُل تینتیس تھے۔
16
گادؔ کے بیٹے: ضِفونؔ، حگّیؔ، شُونی، اِضبُنؔ، عیری، اَرودی اَور اَریلی۔
17
آشیر کے بیٹے: یِمنہؔ، اِشواہؔ، اِشویؔ اَور بریعہؔ اَور اُن کی بہن سراحؔ تھی۔ بریعہؔ کے بیٹے: حِبرؔ اَور مَلکی ایل۔
18
یہ سَب یعقوب کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو زِلفہؔ سے پیدا ہویٔے جسے لابنؔ نے اَپنی بیٹی لِیاہؔ کو دیا تھا۔ وہ شُمار میں سولہ تھے۔
19
یعقوب کی بیوی راخلؔ کے بیٹے: یُوسیفؔ اَور بِنیامین۔
20
یُوسیفؔ سے مُلک مِصر میں اَونؔ کے کاہِنؔ پُطیفرعؔ کی بیٹی آسِناتھؔ کے ہاں منشّہ اَور اِفرائیمؔ پیدا ہویٔے۔
21
بِنیامین کے بیٹے: بَیلعؔ، بِکیؔر، اَشبیلؔ، گیراؔ، نَعمانؔ، اِخیؔ، رَوشؔ، مُپّیم، حُفّیمؔ اَور اردؔ۔
22
یہ سَب یعقوب کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو راخلؔ سے پیدا ہویٔے جو شُمار میں چودہ تھے۔
23
اَور دانؔ کے بیٹے کا نام: حُوشیمؔ تھا۔
24
نفتالی کے بیٹے: یحصیل گُونی، یصرؔ اَور شِلّیمؔ۔
25
یہ سَب یعقوب کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو بِلہاہؔ سے پیدا ہویٔے جسے لابنؔ نے اَپنی بیٹی راخلؔ کو دیا تھا۔ وہ شُمار میں سات تھے۔
26
یعقوب کی اَپنی نَسل کے جو لوگ اُن کے ساتھ مِصر گیٔے جِن میں اُن کی بہوؤں کا شُمار نہیں ہے کُل چھیاسٹھ آدمی تھے۔
27
اُن دو بیٹوں کے ساتھ جو یُوسیفؔ کے مِصر میں پیدا ہویٔے یعقوب کے خاندان کے اُن افراد کی کُل تعداد جو مِصر گیٔے ستّر تھی۔
28
یعقوب نے یہُوداہؔ کو اَپنے آگے یُوسیفؔ کے پاس بھیجا تاکہ وہ مَعلُوم کرے کہ گوشینؔ جانے والا راستہ کون سا ہے۔ جَب وہ گوشینؔ کے علاقہ میں پہُنچے تو
29
یُوسیفؔ نے اَپنا رتھ تیّار کروایا اَور اَپنے باپ اِسرائیل سے مِلنے کے لیٔے گوشینؔ کی طرف روانہ ہُوئے۔ جوں ہی یُوسیفؔ نے اَپنے باپ کو دیکھا وہ اُن سے بغل گیر ہوکر بڑی دیر تک روتے رہے۔
30
اِسرائیل نے یُوسیفؔ سے کہا، ”اَب موت بھی آ جائے تو مُجھے منظُور ہے کیونکہ مَیں نے اَپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ تُم ابھی تک زندہ ہو۔“
31
تَب یُوسیفؔ نے اَپنے بھائیوں اَور اَپنے باپ کے گھرانے کے لوگوں سے کہا، ”میں جا کر فَرعوہؔ سے بات کروں گا اَور کہُوں گا، ’میرے بھایٔی اَور میرے باپ کا خاندان جو مُلکِ کنعانؔ میں رہا کرتے تھے میرے پاس آ گئے ہیں۔
32
وہ لوگ چرواہے ہیں اَور مویشی پالتے ہیں اَور وہ اَپنے ساتھ اَپنی بھیڑ بکریوں کے گلّے اَور مویشیوں کو اَورجو کچھ اُن کی مِلکیّت ہے سَب لے کر آ گئے ہیں۔‘
33
جَب فَرعوہؔ تُمہیں اَندر بُلائے اَور پُوچھے، ’تمہارا پیشہ کیا ہے؟‘
34
تو تُم جَواب دینا، ’تمہارا خادِم اَپنے آباؤاَجداد کی طرح لڑکپن ہی سے گلّہ بان ہیں۔‘ تَب تُمہیں گوشینؔ کے علاقہ میں بس جانے کی اِجازت دے دی جائے گی کیونکہ مِصری تمام گلّے بانوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔“
← Chapter 45
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 47 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50