bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Hosea 11
Hosea 11
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 10
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 12 →
1
جَب اِسرائیل بچّہ ہی تھا کہ مَیں نے اُس سے مَحَبّت کی، اَور اَپنے بیٹے کو مِصر سے بُلایا۔
2
لیکن جِتنا زِیادہ میں اِسرائیل کو بُلاتا گیا، وہ مُجھ سے اَور دُور جاتے رہے۔ اُنہُوں نے بَعل معبُودوں کے لیٔے قُربانیاں پیش کیں اَور بُتوں کے سامنے بخُور جَلایا۔
3
مَیں نے اِفرائیمؔ کو چلنا سِکھایا، اَور اُنہیں گود میں اُٹھایا؛ لیکن اُنہُوں نے یہ نہ جانا کہ مَیں نے ہی اُنہیں شفا بخشی۔
4
مَیں اُنہیں اِنسانی شفقت کی رسّیوں، اَور مَحَبّت کے رشتہ میں جکڑ کر لے گیا؛ مَیں نے اُن کی گردن پر سے جُوا ہٹایا اَور جھُک کر اُنہیں کھانا کھِلایا۔
5
اَب جَب کہ وہ تَوبہ کرنے سے اِنکار کرتے ہیں تو کیا وہ مِصر نہ لَوٹیں گے اَور کیا شاہِ اشُور اُن پر حُکومت نہ کرےگا؟
6
اُن کے شہروں میں تلواریں چلیں گی، اُن کے پھاٹکوں کے اڑبنگوں کو تباہ کر دیا جائے گا اَور اُن کے منصُوبوں کو خاک میں مِلا دیا جائے گا۔
7
میرے لوگ مُجھ سے برگشتہ ہونے پر آمادہ ہیں۔ خواہ وہ خُداتعالیٰ کو پُکاریں، تو بھی وہ اُن کو ہرگز اِعزاز نہ بخشیں گے۔
8
اَے اِفرائیمؔ! مَیں تُجھ سے کیسے دست بردار ہو جاؤں؟ اَور اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیسے ترک کروں؟ مَیں تیرے ساتھ اَدمہؔ کی مانند کیسے سلُوک کروں؟ اَور تُجھے ضبوئیمؔ کی مانند کیسے بناؤں؟ میرے دِل میں تغیُّر آ چُکاہے؛ اَور میری تمام شفقت اُمنڈ آئی ہے۔
9
مَیں اَپنے قہر شدید کو بھڑکنے نہ دُوں گا، نہ مَیں پلٹ کر اِفرائیمؔ کو تباہ کروں گا۔ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں، اِنسان نہیں۔ تمہارے درمیان سکونت کرنے والا قُدُّوس ہُوں۔ مَیں قہر لے کر نہ آؤں گا۔
10
وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے؛ وہ شیرببر کی طرح گرجیں گے۔ اَور جَب وہ گرجیں گے، تَب اُن کے بچّے تھرتھراتے ہُوئے مغرب سے آئیں گے۔
11
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں۔ وہ مِصر کے پرندوں اَور اشُور کے کبُوتروں کی مانند، کانپتے ہُوئے آئیں گے۔ اَور مَیں اُنہیں اُن کے گھروں میں بساؤں گا،
12
اِفرائیمؔ نے دغا سے، اَور اِسرائیل کے گھرانے نے مکّاری سے مُجھے گھیر رکھا ہے۔ اَور یہُوداہؔ خُدا کے خِلاف بے قابو ہے، یہاں تک کہ وفادار قُدُّوس کے خِلاف بے قابُو بنا رہتاہے۔
← Chapter 10
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 12 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14