bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Hosea 2
Hosea 2
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 3 →
1
”اَپنے بھائیوں کے لیٔے، ’میرے لوگو اَور اَپنی بہنوں کے لیٔے میری پیاریو کہا کرو۔‘
2
”اَپنی ماں کی تادیب کرو، اُس کو تنبیہ دو، کیونکہ وہ میری بیوی نہیں ہے، اَور نہ مَیں اُس کا خَاوند ہُوں۔ وہ اَپنے چہرہ پر سے بدکاری کا عکس اَور اَپنی چھاتِیوں کے بیچ سے بےوفائی دُور کرے۔
3
ورنہ میں اُسے بے پردہ کر دُوں گا اَور اُسے اَیسی برہنہ کر دُوں گا جَیسی وہ اَپنی پیدائش کے دِن تھی؛ مَیں اُسے بیابان کے مانند کر دُوں گا، اَور اُسے خشک زمین بنا کر، پیاس سے مار ڈالُوں گا۔
4
مَیں اُس کے بچّوں سے مَحَبّت نہ رکھوں گا، کیونکہ وہ زنا کی اَولاد ہیں۔
5
اُن کی ماں نے بےوفائی کی اَور ذِلّت کے ساتھ حاملہ ہُوئی۔ اُس نے کہا، ’مَیں اَپنے عاشقوں کے پیچھے چلی جاؤں گی، جو مُجھے اَپنی روٹی اَور اَپنا پانی، اَور اَپنے اُونی اَور کتانی کپڑے اَور اَپنا روغن اَور اَپنی مَے دیتے ہیں۔
6
اِس لیٔے میں کانٹے دار جھاڑیوں سے اُس کی راہ روک دُوں گا؛ اَور اَیسی دیوار کھڑی کروں گا کہ وہ اَپنی راہ نہ پا سکے۔‘
7
اَور اَپنے عاشقوں کا تعاقب کرےگی لیکن اُن سے جا نہ ملے گی؛ وہ اُنہیں ڈھونڈے گی لیکن نہ پایٔے گی۔ تَب وہ کہےگی، مَیں اَپنے خَاوند کے پاس واپس چلی جاؤں گی جَیسے پہلے اُس کے پاس تھی، کیونکہ تَب مَیں آج سے بہتر حالت میں تھی۔
8
وہ نہیں جانتی کہ مَیں نے ہی اُس کے لیٔے اناج، نئی مَے اَور روغن مہیا کیا، اَور اُس پر چاندی اَور سونا نذر کیا، جسے اُنہُوں نے بَعل کے لیٔے اِستعمال کیا۔
9
”اِس لیٔے مَیں اَپنا اناج فصل کے وقت، اَور اَپنی نئی مَے جَب وہ تیّار ہو، اُس سے چھین لُوں گا۔ مَیں اَپنا اُون اَور کتان بھی واپس لُوں گا، جو اُس کی برہنگی پر پردہ ڈالنے کے لیٔے تھے۔
10
چنانچہ اَب مَیں اُس کی برہنگی اُس کے عاشقوں کے سامنے بے پردہ کر دُوں گا؛ اَور کویٔی اُسے میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا۔
11
مَیں اُس کے تمام جَشن؛ اُس کی سالانہ عیدیں، اُس کے نئے چاند، اُس کی سَبتیں، الغرض اُس کی تمام مُقرّرہ عیدوں کو موقُوف کر دُوں گا۔
12
مَیں اُس کے انگور اَور اَنجیر کے درختوں کو تباہ کر دُوں گا، جسے وہ اَپنے عاشقوں کی طرف سے مِلی ہُوئی اُجرت بتاتی ہے؛ مَیں اُنہیں جنگل بنا دُوں گا، اَور جنگلی جانور اُنہیں کھا جایٔیں گے۔
13
جتنے دِنوں تک اُس نے بَعل معبُودوں کے لیٔے بخُور جَلایا؛ اِتنے دِنوں کے لیٔے مَیں اُسے سزا دُوں گا؛ وہ انگُوٹھیوں اَور زیوروں سے آراستہ ہوکر، اَپنے عاشقوں کے پیچھے گئی، لیکن مُجھے بھُول گئی،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
14
اِس لیٔے اَب مَیں اُسے پھُسلا کر؛ بیابان میں لے جاؤں گا اَور اُس سے نرم دِلی سے باتیں کروں گا۔
15
وہاں مَیں اُسے اُس کے تاکستان لَوٹا دُوں گا، اَور وادیِ عکورؔ کو درِ اُمّید بنا دُوں گا۔ وہاں وہ اَپنے ایّام جَوانی کی مانند نغمہ سِرا ہوگی، اُس دِن کی طرح جَب وہ مِصر سے نکل آئی تھی۔
16
”اُس دِن،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”تُو مُجھے اَپنا خَاوند کہہ کر پُکارے گی؛ اَور پھر کبھی مُجھے اَپنا آقا نہ کہےگی۔
17
مَیں اُس کے لبوں پر سے بَعل معبُودوں کے نام ہٹا دُوں گا؛ اَور پھر کبھی اُن کے نام نہ لیٔے جایٔیں گے۔
18
اُس وقت مَیں اُن کے لیٔے زمین کے جانوروں اَور ہَوا کے پرندوں اَور زمین پر رینگنے والے جانداروں کے ساتھ عہد باندھوں گا۔ مَیں مُلک میں سے کمان، تلوار اَور جنگ کو الگ کر دُوں گا، تاکہ سَب لوگ سکون اَور اِطمینان سے آرام کر سکیں۔
19
اَور مَیں ہمیشہ کے لیٔے تُجھے اَپنا بنا لُوں گا؛ اَور تُجھ سے راستبازی اَور اِنصاف اَور مَحَبّت اَور شفقت کے ساتھ رشتہ جوڑوں گا۔
20
مَیں تُجھے وفاداری سے اَپنے ساتھ نامزد کروں گا، اَور تُو یَاہوِہ کو قبُول کر لے گی۔
21
”اَور اُس دِن مَیں سُنوں گا،“ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں آسمانوں کی سُن کر اُسے جَواب دوں گا، اَور وہ زمین کو جَواب دیں گے؛
22
اَور زمین اناج نئی مَے اَور روغن کی سُنے گی، اَور وہ یزرعیلؔ کو جَواب دیں گے۔
23
مَیں خُود اُسے اَپنے لیٔے مُلک میں لگاؤں گا؛ جسے مَیں نے لورُحامہؔ (جو رحم سے نامحروم رہی) اُس پر رحم کروں گا۔ اَور جنہیں لُو عمّی (میری اُمّت نہیں) کہا گیا اُنہیں تُم میرے اُمّت ہو کہُوں گا؛ اَور وہ کہیں گے، آپ میرے خُدا ہیں۔
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14