bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Hosea 6
Hosea 6
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 7 →
1
چلو، ہم یَاہوِہ کی طرف لَوٹ چلیں۔ اُنہُوں نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشیں گے؛ اُنہُوں نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وُہی ہماری چوٹیوں پر پٹّی باندھیں گے۔
2
دو دِنوں کے بعد وہ ہمیں جَلائیں گے؛ اَور تیسرے دِن وہ ہمیں بحال کریں گے، تاکہ ہم اُن کی حُضُوری میں جئیں۔
3
آؤ ہم یَاہوِہ کو قبُول کریں؛ آؤ ہم اُنہیں قبُول کرنے کی کوشش کریں۔ جِس طرح آفتاب کا طُلوع ہونا یقینی اَمر ہے، اِسی طرح وہ ظاہر ہوں گے؛ وہ موسمِ سرما کے مینہ کی مانند ہمارے پاس آئیں گے، گویا موسمِ بہار کی برسات کی مانند جو زمین کو سیراب کرتی ہے۔
4
اَے اِفرائیمؔ، مَیں تیرے ساتھ کیا کروں؟ اَے بنی یہُوداہؔ، مَیں تیرے ساتھ کیا کروں؟ کیونکہ تمہاری مَحَبّت صُبح کے کُہر، اَور علی الصبح کی اوس کی مانند ہے جو غائب ہو جاتی ہے۔
5
اِس لیٔے مَیں نے تُمہیں اَپنے نبیوں کے ذریعہ کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا، اَور اَپنے مُنہ کے کلام سے مار ڈالا؛ میرے فیصلے بجلی کی مانند تُم پر چمکے۔
6
کیونکہ مَیں قُربانی سے زِیادہ رحم دِلی کو پسند کرتا ہُوں، اَور سوختنی نذروں سے بڑھ کر خُدا شناسی چاہتا ہُوں۔
7
اُنہُوں نے آدمؔ کی مانند عہد توڑ دیا۔ اُنہُوں نے وہاں مُجھ سے بےوفائی کی۔
8
گِلعادؔ بدکاروں کی بستی ہے، جہاں کے نقش قدم خُون آلُودہ ہیں۔
9
جِس طرح رَہزنوں کے غول کسی شخص کے گھات میں بیٹھے رہتے ہیں، اُسی طرح کاہِنوں کے گِروہ بھی کرتے ہیں؛ وہ شِکیمؔ کی راہ میں قتل کرتے ہیں اَور بدکاری کے جرائم کرتے ہیں۔
10
مَیں نے اِسرائیل کے گھرانے میں ایک ہولناک شَے دیکھی ہے۔ وہاں اِفرائیمؔ جِسم فروشی کرتا ہے اَور اِسرائیل ناپاک ہوتاہے۔
11
تیرے لیٔے بھی اَے بنی یہُوداہؔ، فصل کا وقت مُقرّر کیا جا چُکاہے۔ جَب بھی مَیں اَپنے لوگوں کے قدیم ایّام کو بحال کروں گا،
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 7 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14