bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Hosea 12
Hosea 12
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 13 →
1
اِفرائیمؔ ہَوا کھا کر پیٹ بھرتاہے؛ وہ دِن بھر بادِ مشرق کا پیچھا کرتا رہتاہے اَور لگاتار دروغ گوئی اَور تشدّد کو فروغ دیتاہے۔ وہ اشُور کے ساتھ عہد کرتا ہے اَور مِصر کو زَیتُون کا تیل بھیجتا ہے۔
2
یَاہوِہ کو یہُودیؔہ کے خِلاف بھی شکایت ہے؛ وہ یعقوب کو اُس کی روِشوں کے مُطابق سزا دیں گے اَور اُن کے اعمال کے مُطابق صِلہ دیں گے۔
3
اُس نے رحم میں اَپنے بھایٔی کی اِیڑی پکڑی؛ اَور بڑا ہوکر خُدا کے ساتھ کُشتی لڑی۔
4
وہ فرشتہ سے بھی لڑا اَور اُس پر غالب آیا؛ وہ رُویا اَور اُن سے مِنّت کی۔ اُس نے خُدا کو بیت ایل میں پایا اَور وہاں اُن سے بات چیت کی۔
5
یعنی قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا سے، جِن کا ممتاز نام یَاہوِہ ہے!
6
لیکن تُو اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ جا؛ مَحَبّت اَور اِنصاف کو قائِم رکھ، اَور ہمیشہ اَپنے خُدا کا منتظر رہ۔
7
سوداگر جھُوٹا ترازو اِستعمال کرتا ہے؛ وہ دھوکا دہی سے مَحَبّت کرتا ہے۔
8
اِفرائیمؔ شیخی مارتا ہے کہ، مَیں بہت بڑا رئیس ہُوں مَیں دولتمند بَن گیا ہُوں۔ میری اِس قدر دولت کے باعث وہ مُجھ میں کویٔی بُرائی یا گُناہ نہ پائیں گے۔
9
مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، جو تُمہیں مِصر میں سے نکال لایا؛ مَیں تُمہیں پھر خیموں میں اَیسا بساؤں گا، جَیسے تمہاری مُقرّرہ عیدوں کے ایّام میں ہُوا کرتا تھا۔
10
مَیں نے نبیوں سے کلام کیا، اُنہیں بہت سِی رُویتیں دِکھائیں اَور اُن کی مَعرفت تمثیلیں بتائیں۔
11
کیا گِلعادؔ بدکار ہے؟ اُس کے لوگ ناکارہ ہیں! کیا گِلگالؔ میں بَیل ذبح کئے جاتے ہیں؟ اُن کے مذبحے جُتے ہُوئے کھیت میں پڑے ہُوئے پتّھروں کے ڈھیر کی مانند ہوں گے۔
12
یعقوب ارام کے مُلک کو فرار ہو گیا؛ اَور اِسرائیل نے بیوی کی خاطِر خدمت کی، اَور اُس کی قیمت چُکانے کے لیٔے گلّہ بانی کی۔
13
یَاہوِہ ایک نبی کے ذریعہ اِسرائیل کو مِصر سے نکال لائے، ایک نبی ہی کے ذریعہ اُنہُوں نے اُن کی خبرگیری کی۔
14
لیکن اِفرائیمؔ نے یَاہوِہ کو شدید غُصّہ دِلایا؛ اِس لیٔے اُس کا خُداوؔند اُس کی خُونریزی کا گُناہ اِسی کی گردن پر رکھیں گے اَور اُسے اَپنی توہین کا صِلہ دیں گے۔
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 13 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14