bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
/
1 Chronicles 1
1 Chronicles 1
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 2 →
1
نوح تک آدم کی اولاد سیت، انوس،
2
قینان، مہلل ایل، یارد،
3
حنوک، متوسلح، لمک،
4
اور نوح تھی۔ نوح کے تین بیٹے سِم، حام اور یافت تھے۔
5
یافت کے بیٹے جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مسک اور تیراس تھے۔
6
جُمر کے بیٹے اشکناز، ریفت اور تُجرمہ تھے۔
7
یاوان کے بیٹے اِلیسہ اور ترسیس تھے۔ کِتّی اور رودانی بھی اُس کی اولاد ہیں۔
8
حام کے بیٹے کوش، مصر، فوط اور کنعان تھے۔
9
کوش کے بیٹے سبا، حویلہ، سبتہ، رعماہ اور سبتکہ تھے۔ رعماہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔
10
نمرود بھی کوش کا بیٹا تھا۔ وہ زمین پر پہلا سورما تھا۔
11
مصر ذیل کی قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لہابی، نفتوحی،
12
فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔
13
کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان اِن قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی
14
یبوسی، اموری، جرجاسی،
15
حِوّی، عرقی، سینی،
16
اروادی، صماری اور حماتی۔
17
سِم کے بیٹے عیلام، اسور، ارفکسد، لُود اور اَرام تھے۔ اَرام کے بیٹے عُوض، حول، جتر اور مسک تھے۔
18
ارفکسد کا بیٹا سلح اور سلح کا بیٹا عِبر تھا۔
19
عِبر کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام فلج یعنی تقسیم تھا، کیونکہ اُن ایام میں دنیا تقسیم ہوئی۔ فلج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔
20
یُقطان کے بیٹے الموداد، سلف، حصرماوت، اِراخ،
21
ہدورام، اُوزال، دِقلہ،
22
عیبال، ابی مائیل، سبا،
23
اوفیر، حویلہ اور یوباب تھے۔ یہ سب اُس کے بیٹے تھے۔
24
سِم کا یہ نسب نامہ ہے: سِم، ارفکسد، سلح،
25
عِبر، فلج، رعو،
26
سروج، نحور، تارح
27
اور ابرام یعنی ابراہیم۔
28
ابراہیم کے بیٹے اسحاق اور اسمٰعیل تھے۔
29
اُن کی درجِ ذیل اولاد تھی: اسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایوت تھا۔ اُس کے باقی بیٹے قیدار، ادبئیل، مِبسام،
30
مِشماع، دُومہ، مسنا، حدد، تیما،
31
یطور، نفیس اور قِدمہ تھے۔ سب اسمٰعیل کے ہاں پیدا ہوئے۔
32
ابراہیم کی داشتہ قطورہ کے بیٹے زِمران، یُقسان، مدان، مِدیان، اِسباق اور سوخ تھے۔ یُقسان کے دو بیٹے سبا اور ددان پیدا ہوئے
33
جبکہ مِدیان کے بیٹے عیفہ، عِفر، حنوک، ابیداع اور اِلدعا تھے۔ سب قطورہ کی اولاد تھے۔
34
ابراہیم کے بیٹے اسحاق کے دو بیٹے پیدا ہوئے، عیسَو اور اسرائیل۔
35
عیسَو کے بیٹے اِلی فز، رعوایل، یعوس، یعلام اور قورح تھے۔
36
اِلی فز کے بیٹے تیمان، اومر، صفی، جعتام، قنز اور عمالیق تھے۔ عمالیق کی ماں تِمنع تھی۔
37
رعوایل کے بیٹے نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ تھے۔
38
سعیر کے بیٹے لوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، دیسون، ایصر اور دیسان تھے۔
39
لوطان کے دو بیٹے حوری اور ہومام تھے۔ (تِمنع لوطان کی بہن تھی۔)
40
سوبل کے بیٹے علیان، مانحت، عیبال، سفی اور اونام تھے۔ صِبعون کے بیٹے ایّاہ اور عنہ تھے۔
41
عنہ کے ایک بیٹا دیسون پیدا ہوا۔ دیسون کے چار بیٹے حمران، اِشبان، یِتران اور کران تھے۔
42
ایصر کے تین بیٹے بِلہان، زعوان اور عقان تھے۔ دیسان کے دو بیٹے عُوض اور اران تھے۔
43
اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے: بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا۔
44
اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔
45
اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔
46
اُس کی موت پر ہدد بن بدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت شہر کا تھا۔
47
اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ شہر کا تھا۔
48
اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔
49
اُس کی موت پر بعل حنان بن عکبور۔
50
اُس کی موت پر ہدد جو فاعُو شہر کا تھا۔ (بیوی کا نام مہیطب ایل بنت مطرِد بنت میزاہاب تھا۔)
51
پھر ہدد مر گیا۔ ادومی قبیلوں کے سردار تِمنع، علیاہ، یتیت،
52
اُہلی بامہ، ایلہ، فینون،
53
قنز، تیمان، مِبصار،
54
مجدی ایل اور عِرام تھے۔ یہی ادوم کے سردار تھے۔
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 2 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29