bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
/
1 Chronicles 27
1 Chronicles 27
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 28 →
1
درجِ ذیل اُن خاندانی سرپرستوں، ہزار ہزار اور سَو سَو فوجیوں پر مقرر افسروں اور سرکاری افسروں کی فہرست ہے جو بادشاہ کے ملازم تھے۔ فوج 12 گروہوں پر مشتمل تھی، اور ہر گروہ کے 24,000 افراد تھے۔ ہر گروہ کی ڈیوٹی سال میں ایک ماہ کے لئے لگتی تھی۔
2
جو افسر اِن گروہوں پر مقرر تھے وہ یہ تھے: پہلا ماہ: یسوبعام بن زبدی ایل۔
3
وہ فارص کے خاندان کا تھا اور اُس گروہ پر مقرر تھا جس کی ڈیوٹی پہلے مہینے کے لئے لگتی تھی۔
4
دوسرا ماہ: دودی احوخی۔ اُس کے گروہ کے اعلیٰ افسر کا نام مِقلوت تھا۔
5
تیسرا ماہ: یہویدع امام کا بیٹا بنایاہ۔
6
یہ داؤد کے بہترین دستے بنام ’تیس‘ پر مقرر تھا اور خود زبردست فوجی تھا۔ اُس کے گروہ کا اعلیٰ افسر اُس کا بیٹا عمی زبد تھا۔
7
چوتھا ماہ: یوآب کا بھائی عساہیل۔ اُس کی موت کے بعد عساہیل کا بیٹا زبدیاہ اُس کی جگہ مقرر ہوا۔
8
پانچواں ماہ: سمہوت اِزراخی۔
9
چھٹا ماہ: عیرا بن عِقّیس تقوعی۔
10
ساتواں ماہ: خِلِص فلونی اِفرائیمی۔
11
آٹھواں ماہ: زارح کے خاندان کا سِبکی حوساتی۔
12
نواں ماہ: بن یمین کے قبیلے کا ابی عزر عنتوتی۔
13
دسواں ماہ: زارح کے خاندان کا مَہری نطوفاتی۔
14
گیارھواں ماہ: اِفرائیم کے قبیلے کا بنایاہ فِرعاتونی۔
15
بارھواں ماہ: غُتنی ایل کے خاندان کا خِلدی نطوفاتی۔
16
ذیل کے آدمی اسرائیلی قبیلوں کے سرپرست تھے: روبن کا قبیلہ: اِلی عزر بن زِکری۔ شمعون کا قبیلہ: سفطیاہ بن معکہ۔
17
لاوی کا قبیلہ: حسبیاہ بن قموایل۔ ہارون کے خاندان کا سرپرست صدوق تھا۔
18
یہوداہ کا قبیلہ: داؤد کا بھائی اِلیہو۔ اِشکار کا قبیلہ: عُمری بن میکائیل۔
19
زبولون کا قبیلہ: اِسماعیاہ بن عبدیاہ۔ نفتالی کا قبیلہ: یریموت بن عزری ایل۔
20
افرائیم کا قبیلہ: ہوسیع بن عززیاہ۔ مغربی منسّی کا قبیلہ: یوایل بن فدایاہ۔
21
مشرقی منسّی کا قبیلہ جو جِلعاد میں تھا: یِدّو بن زکریاہ۔ بن یمین کا قبیلہ: یعسی ایل بن ابنیر۔
22
دان کا قبیلہ: عزرایل بن یروحام۔ یہ بارہ لوگ اسرائیلی قبیلوں کے سربراہ تھے۔
23
جتنے اسرائیلی مردوں کی عمر 20 سال یا اِس سے کم تھی اُنہیں داؤد نے شمار نہیں کیا، کیونکہ رب نے اُس سے وعدہ کیا تھا کہ مَیں اسرائیلیوں کو آسمان پر کے ستاروں جیسا بےشمار بنا دوں گا۔
24
نیز، یوآب بن ضرویاہ نے مردم شماری کو شروع تو کیا لیکن اُسے اختتام تک نہیں پہنچایا تھا، کیونکہ اللہ کا غضب مردم شماری کے باعث اسرائیل پر نازل ہوا تھا۔ نتیجے میں داؤد بادشاہ کی تاریخی کتاب میں اسرائیلیوں کی کُل تعداد کبھی نہیں درج ہوئی۔
25
عزماوت بن عدی ایل یروشلم کے شاہی گوداموں کا انچارج تھا۔ جو گودام دیہی علاقے، باقی شہروں، گاؤں اور قلعوں میں تھے اُن کو یونتن بن عُزیّاہ سنبھالتا تھا۔
26
عزری بن کلوب شاہی زمینوں کی کاشت کاری کرنے والوں پر مقرر تھا۔
27
سِمعی راماتی انگور کے باغوں کی نگرانی کرتا جبکہ زبدی شِفمی اِن باغوں کی مَے کے گوداموں کا انچارج تھا۔
28
بعل حنان جدری زیتون اور انجیرتوت کے اُن باغوں پر مقرر تھا جو مغرب کے نشیبی پہاڑی علاقے میں تھے۔ یوآس زیتون کے تیل کے گوداموں کی نگرانی کرتا تھا۔
29
شارون کے میدان میں چرنے والے گائےبَیل سطری شارونی کے زیرِ نگرانی تھے جبکہ سافط بن عدلی وادیوں میں چرنے والے گائےبَیلوں کو سنبھالتا تھا۔
30
اوبل اسمٰعیلی اونٹوں پر مقرر تھا، یحدیاہ مرونوتی گدھیوں پر
31
اور یازیز ہاجری بھیڑبکریوں پر۔ یہ سب شاہی ملکیت کے نگران تھے۔
32
داؤد کا سمجھ دار اور عالم چچا یونتن بادشاہ کا مشیر تھا۔ یحی ایل بن حکمونی بادشاہ کے بیٹوں کی تربیت کے لئے ذمہ دار تھا۔
33
اخی تُفل داؤد کا مشیر جبکہ حوسی ارکی داؤد کا دوست تھا۔
34
اخی تُفل کے بعد یہویدع بن بنایاہ اور ابیاتر بادشاہ کے مشیر بن گئے۔ یوآب شاہی فوج کا کمانڈر تھا۔
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 28 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29