bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
/
1 Chronicles 6
1 Chronicles 6
Urdu Bible (UGV) 2019 (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 7 →
1
لاوی کے بیٹے جیرسون، قہات اور مراری تھے۔
2
قہات کے بیٹے عمرام، اِضہار، حبرون اور عُزی ایل تھے۔
3
عمرام کے بیٹے ہارون اور موسیٰ تھے۔ بیٹی کا نام مریم تھا۔ ہارون کے بیٹے ندب، ابیہو، اِلی عزر اور اِتمر تھے۔
4
اِلی عزر کے ہاں فینحاس پیدا ہوا، فینحاس کے ابی سوع،
5
ابی سوع کے بُقی، بُقی کے عُزّی،
6
عُزّی کے زرحیاہ، زرحیاہ کے مرایوت،
7
مرایوت کے امریاہ، امریاہ کے اخی طوب،
8
اخی طوب کے صدوق، صدوق کے اخی معض،
9
اخی معض کے عزریاہ، عزریاہ کے یوحنان
10
اور یوحنان کے عزریاہ۔ یہی عزریاہ رب کے اُس گھر کا پہلا امامِ اعظم تھا جو سلیمان نے یروشلم میں بنوایا تھا۔
11
اُس کے ہاں امریاہ پیدا ہوا، امریاہ کے اخی طوب،
12
اخی طوب کے صدوق، صدوق کے سلّوم،
13
سلّوم کے خِلقیاہ، خِلقیاہ کے عزریاہ،
14
عزریاہ کے سرایاہ اور سرایاہ کے یہوصدق۔
15
جب رب نے نبوکدنضر کے ہاتھ سے یروشلم اور پورے یہوداہ کے باشندوں کو جلاوطن کر دیا تو یہوصدق بھی اُن میں شامل تھا۔
16
لاوی کے تین بیٹے جیرسوم، قہات اور مراری تھے۔
17
جیرسوم کے دو بیٹے لِبنی اور سِمعی تھے۔
18
قہات کے چار بیٹے عمرام، اِضہار، حبرون اور عُزی ایل تھے۔
19
مراری کے دو بیٹے محلی اور مُوشی تھے۔ ذیل میں لاوی کے خاندانوں کی فہرست اُن کے بانیوں کے مطابق درج ہے۔
20
جیرسوم کے ہاں لِبنی پیدا ہوا، لِبنی کے یحت، یحت کے زِمّہ،
21
زِمّہ کے یوآخ، یوآخ کے عِدّو، عِدّو کے زارح اور زارح کے یتری۔
22
قہات کے ہاں عمی نداب پیدا ہوا، عمی نداب کے قورح، قورح کے اسّیر،
23
اسّیر کے اِلقانہ، اِلقانہ کے ابی آسف، ابی آسف کے اسّیر،
24
اسّیر کے تحت، تحت کے اُوری ایل، اُوری ایل کے عُزیّاہ اور عُزیّاہ کے ساؤل۔
25
اِلقانہ کے بیٹے عماسی، اخی موت
26
اور اِلقانہ تھے۔ اِلقانہ کے ہاں ضوفی پیدا ہوا، ضوفی کے نحت،
27
نحت کے اِلیاب، اِلیاب کے یروحام، یروحام کے اِلقانہ اور اِلقانہ کے سموایل۔
28
سموایل کا پہلا بیٹا یوایل اور دوسرا ابیاہ تھا۔
29
مراری کے ہاں محلی پیدا ہوا، محلی کے لِبنی، لِبنی کے سِمعی، سِمعی کے عُزّہ،
30
عُزّہ کے سِمعا، سِمعا کے حجیاہ اور حجیاہ کے عسایاہ۔
31
جب عہد کا صندوق یروشلم میں لایا گیا تاکہ آئندہ وہاں رہے تو داؤد بادشاہ نے کچھ لاویوں کو رب کے گھر میں گیت گانے کی ذمہ داری دی۔
32
اِس سے پہلے کہ سلیمان نے رب کا گھر بنوایا یہ لوگ اپنی خدمت ملاقات کے خیمے کے سامنے سرانجام دیتے تھے۔ وہ سب کچھ مقررہ ہدایات کے مطابق ادا کرتے تھے۔
33
ذیل میں اُن کے نام اُن کے بیٹوں کے ناموں سمیت درج ہیں۔ قہات کے خاندان کا ہیمان پہلا گلوکار تھا۔ اُس کا پورا نام یہ تھا: ہیمان بن یوایل بن سموایل
34
بن اِلقانہ بن یروحام بن اِلی ایل بن توخ
35
بن صوف بن اِلقانہ بن محت بن عماسی
36
بن اِلقانہ بن یوایل بن عزریاہ بن صفنیاہ
37
بن تحت بن اسّیر بن ابی آسف بن قورح
38
بن اِضہار بن قہات بن لاوی بن اسرائیل۔
39
ہیمان کے دہنے ہاتھ آسف کھڑا ہوتا تھا۔ اُس کا پورا نام یہ تھا: آسف بن برکیاہ بن سِمعا
40
بن میکائیل بن بعسیاہ بن ملکیاہ
41
بن اِتنی بن زارح بن عدایاہ
42
بن ایتان بن زِمّہ بن سِمعی
43
بن یحت بن جیرسوم بن لاوی۔
44
ہیمان کے بائیں ہاتھ ایتان کھڑا ہوتا تھا۔ وہ مراری کے خاندان کا فرد تھا۔ اُس کا پورا نام یہ تھا: ایتان بن قیسی بن عبدی بن ملّوک
45
بن حسبیاہ بن اَمصیاہ بن خِلقیاہ
46
بن امصی بن بانی بن سمر
47
بن محلی بن مُوشی بن مراری بن لاوی۔
48
دوسرے لاویوں کو اللہ کی سکونت گاہ میں باقی ماندہ ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔
49
لیکن صرف ہارون اور اُس کی اولاد بھسم ہونے والی قربانیاں پیش کرتے اور بخور کی قربان گاہ پر بخور جلاتے تھے۔ وہی مُقدّس ترین کمرے میں ہر خدمت سرانجام دیتے تھے۔ اسرائیل کا کفارہ دینا اُن ہی کی ذمہ داری تھی۔ وہ سب کچھ عین اُن ہدایات کے مطابق ادا کرتے تھے جو اللہ کے خادم موسیٰ نے اُنہیں دی تھیں۔
50
ہارون کے ہاں اِلی عزر پیدا ہوا، اِلی عزر کے فینحاس، فینحاس کے ابی سوع،
51
ابی سوع کے بُقی، بُقی کے عُزّی، عُزّی کے زرحیاہ،
52
زرحیاہ کے مرایوت، مرایوت کے امریاہ، امریاہ کے اخی طوب،
53
اخی طوب کے صدوق، صدوق کے اخی معض۔
54
ذیل میں وہ آبادیاں اور چراگاہیں درج ہیں جو لاویوں کو قرعہ ڈال کر دی گئیں۔ قرعہ ڈالتے وقت پہلے ہارون کے بیٹے قہات کی اولاد کو جگہیں مل گئیں۔
55
اُسے یہوداہ کے قبیلے سے حبرون شہر اُس کی چراگاہوں سمیت مل گیا۔
56
لیکن گرد و نواح کے کھیت اور دیہات کالب بن یفُنّہ کو دیئے گئے۔
57
حبرون اُن شہروں میں شامل تھا جن میں ہر وہ پناہ لے سکتا تھا جس کے ہاتھوں غیرارادی طور پر کوئی ہلاک ہوا ہو۔ حبرون کے علاوہ ہارون کی اولاد کو ذیل کے مقام اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے گئے: لِبناہ، یتیر، اِستموع،
58
حولون، دبیر،
59
عسن، اور بیت شمس۔
60
بن یمین کے قبیلے سے اُنہیں جِبعون، جِبع، علِمِت اور عنتوت اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے گئے۔ اِس طرح ہارون کے خاندان کو 13 شہر مل گئے۔
61
قہات کے باقی خاندانوں کو منسّی کے مغربی حصے کے دس شہر مل گئے۔
62
جیرسوم کی اولاد کو اِشکار، آشر، نفتالی اور منسّی کے قبیلوں کے 13 شہر دیئے گئے۔ یہ منسّی کا وہ علاقہ تھا جو دریائے یردن کے مشرق میں ملکِ بسن میں تھا۔
63
مراری کی اولاد کو روبن، جد اور زبولون کے قبیلوں کے 12 شہر مل گئے۔
64
یوں اسرائیلیوں نے قرعہ ڈال کر لاویوں کو مذکورہ شہر دے دیئے۔ سب یہوداہ، شمعون اور بن یمین کے قبائلی علاقوں میں تھے۔
65
یوں اسرائیلیوں نے قرعہ ڈال کر لاویوں کو مذکورہ شہر دے دیئے۔ سب یہوداہ، شمعون اور بن یمین کے قبائلی علاقوں میں تھے۔
66
قہات کے چند ایک خاندانوں کو افرائیم کے قبیلے سے شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔
67
اِن میں افرائیم کے پہاڑی علاقے کا شہر سِکم شامل تھا جس میں ہر وہ پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا ہوتا تھا، پھر جزر،
68
یُقمعام، بیت حورون،
69
ایالون اور جات رِمّون۔
70
قہات کے باقی کنبوں کو منسّی کے مغربی حصے کے دو شہر عانیر اور بلعام اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔
71
جیرسوم کی اولاد کو ذیل کے شہر بھی اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے: منسّی کے مشرقی حصے سے جولان جو بسن میں ہے اور عستارات۔
72
اِشکار کے قبیلے سے قادس، دابرت،
73
رامات اور عانیم۔
74
آشر کے قبیلے سے مِسال، عبدون،
75
حقوق اور رحوب۔
76
اور نفتالی کے قبیلے سے گلیل کا قادس، حمون اور قِریَتائم۔
77
مراری کے باقی خاندانوں کو ذیل کے شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے: زبولون کے قبیلے سے رِمّون اور تبور۔
78
روبن کے قبیلے سے ریگستان کا بصر، یہض، قدیمات اور مِفعت (یہ شہر دریائے یردن کے مشرق میں یریحو کے مقابل واقع ہیں)۔
79
روبن کے قبیلے سے ریگستان کا بصر، یہض، قدیمات اور مِفعت (یہ شہر دریائے یردن کے مشرق میں یریحو کے مقابل واقع ہیں)۔
80
جد کے قبیلے سے جِلعاد کا رامات، محنائم،
81
حسبون اور یعزیر۔
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 7 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29