bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Song of Solomon 1
Song of Solomon 1
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 2 →
1
سُلیماؔن کی غزلُ الغزلات۔
2
وہ اپنے مُنہ کے چُوموں سے مُجھے چُومے کیونکہ تیرا عِشق مَے سے بِہتر ہے۔
3
تیرے عِطر کی خُوشبُو لطِیف ہے۔ تیرا نام عِطر ریختہ ہے۔ اِسی لِئے کُنواریاں تُجھ پر عاشِق ہیں۔
4
مُجھے کھینچ لے۔ ہم تیرے پِیچھے دَوڑیں گی۔ بادشاہ مُجھے اپنے محلّ میں لے آیا۔ ہم تُجھ میں شادمان اور مسرُور ہوں گی۔ ہم تیرے عِشق کا تذکرہ مَے سے زِیادہ کریں گی۔ وہ سچّے دِل سے تُجھ پر عاشِق ہیں۔
5
اَے یروشلِیم کی بیٹیو! مَیں سِیاہ فام لیکن خُوب صُورت ہُوں۔ قِیدار کے خَیموں اور سُلیماؔن کے پردوں کی مانِند۔
6
مُجھے مت تاکو کہ مَیں سِیاہ فام ہُوں کیونکہ مَیں دُھوپ کی جلی ہُوں۔ میری ماں کے بیٹے مُجھ سے ناخُوش تھے۔ اُنہوں نے مُجھ سے تاکِستانوں کی نِگہبانی کرائی لیکن مَیں نے اپنے تاکِستان کی نِگہبانی نہیں کی۔
7
اَے میری جان کے پِیارے! مُجھے بتا۔ تُو اپنے گلّہ کو کہاں چَراتا ہے اور دوپہر کے وقت کہاں بِٹھاتا ہے کیونکہ مَیں تیرے رفِیقوں کے گلّوں کے پاس کیوں ماری ماری پِھرُوں؟
8
اَے عَورتوں میں سب سے جمِیلہ! اگر تُو نہیں جانتی تو گلّہ کے نقشِ قدم پر چلی جا اور اپنے بُزغالوں کو چرواہوں کے خَیموں کے پاس پاس چَرا۔
9
اَے میری پیاری! مَیں نے تُجھے فرِعونؔ کے رتھ کی گھوڑیوں میں سے ایک کے ساتھ تشبِیہ دی ہے۔
10
تیرے گال مُسلسل زُلفوں میں خُوش نُماہیں اور تیری گردن موتِیوں کے ہاروں میں۔
11
ہم تیرے لِئے سونے کے طَوق بنائیں گے۔ اور اُن میں چاندی کے پُھول جڑیں گے۔
12
جب تک بادشاہ تناوُل فرماتا رہا میرے سُنبُل کی مہک اُڑتی رہی۔
13
میرا محبُوب میرے لِئے دستۂِ مُر ہے جو رات بھر میری چھاتِیوں کے درمِیان پڑا رہتا ہے۔
14
میرا محبُوب میرے لِئے عین جدّؔی کے انگُورِستان سے مہندی کے پُھولوں کا گُچھّا ہے۔
15
دیکھ تُو خُوبرُو ہے اَے میری پِیاری! دیکھ تُو خُوب صُورت ہے۔ تیری آنکھیں دو کبُوتر ہیں۔
16
دیکھ تُو ہی خُوب صُورت ہے اَے میرے محبُوب! بلکہ مرغُوبِ خاطِر ہے۔ ہمارا پلنگ بھی سبز ہے۔
17
ہمارے گھر کے شہتِیر دیودار کے اور ہماری کڑِیاں صنوبر کی ہیں۔
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 2 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8