bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Song of Solomon 6
Song of Solomon 6
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 7 →
1
تیرا محبُوب کہاں گیا؟ اَے عَورتوں میں سب سے جمِیلہ! تیرا محبُوب کِس طرف کو نِکلا کہ ہم تیرے ساتھ اُس کی تلاش میں جائیں؟
2
میرا محبُوب اپنے بُوستان میں بلسان کی کِیارِیوں کی طرف گیا ہے تاکہ باغوں میں چَرائے اور سوسن جمع کرے۔
3
مَیں اپنے محبُوب کی ہُوں اور میرا محبُوب میرا ہے۔ وہ سوسنوں میں چَراتا ہے۔
4
اَے میری پِیاری! تُو تِرضہ کی مانِند خُوب صُورت ہے۔ یروشلِیم کی مانِند خُوش منظر اور علَم دار لشکر کی مانِند مُہِیب ہے۔
5
اپنی آنکھیں میری طرف سے پھیر لے کیونکہ وہ مُجھے گھبرا دیتی ہیں۔ تیرے بال بکریوں کے گلّہ کی مانِند ہیں جو کوہِ جِلعاد پر بَیٹھی ہوں۔
6
تیرے دانت بھیڑوں کے گلّہ کی مانِند ہیں۔ جِن کو غُسل دِیا گیا ہو۔ جِن میں سے ہر ایک نے دو بچّے دِئے ہوں اور اُن میں ایک بھی بانجھ نہ ہو۔
7
تیری کنپٹِیاں تیرے نِقاب کے نِیچے انار کے ٹُکڑوں کی مانِند ہیں۔
8
ساٹھ رانیاں اور اسّی حرمیں اور بے شُمار کُنوارِیاں بھی ہیں
9
پر میری کبُوتری۔ میری پاکِیزہ بے نظِیر ہے۔ وہ اپنی ماں کی اِکلوتی۔ وہ اپنی والِدہ کی لاڈلی ہے۔ بیٹِیوں نے اُسے دیکھا اور اُسے مُبارک کہا۔ رانِیوں اور حرموں نے دیکھ کر اُس کی سِتایش کی۔
10
یہ کَون ہے جِس کا ظہُور صُبح کی مانِند ہے جو حُسن میں ماہتاب اور نُور میں آفتاب اور علَم دار لشکر کی مانِند مُہِیب ہے؟
11
مَیں چلغوزوں کے باغ میں گیا کہ وادی کی نباتات پر نظر کرُوں اور دیکُھوں کہ تاک میں غُنچے اور اناروں میں پُھول نِکلے ہیں کہ نہیں۔
12
مُجھے ابھی خبر بھی نہ تھی کہ میرے دِل نے مُجھے میرے اُمرا کے رتھوں پر چڑھا دِیا۔
13
لَوٹ آ لَوٹ آ اَے شُولِمیت! لَوٹ آ لَوٹ آ کہ ہم تُجھ پر نظر کریں۔ تُم شُولمِیت پر کیوں نظر کرو گے گویا وہ دو لشکروں کا ناچ ہے؟
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 7 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8