bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Song of Solomon 7
Song of Solomon 7
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 6
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 8 →
1
اَے امِیرزادی تیرے پاؤں جُوتِیوں میں کَیسے خُوب صُورت ہیں! تیری رانوں کی گولائی اُن زیوروں کی مانِند ہے جِن کو کِسی اُستاد کارِیگر نے بنایا ہو۔
2
تیری ناف گول پِیالہ ہے جِس میں مِلائی ہُوئی مَے کی کمی نہیں۔ تیرا پیٹ گیہُوں کا انبار ہے جِس کے گِرداگِرد سوسن ہوں۔
3
تیری دونوں چھاتِیاں دو آہُو بچّے ہیں۔ جو تَواَم پَیدا ہُوئے ہوں۔
4
تیری گردن ہاتھی دانت کا بُرج ہے۔ تیری آنکھیں بَیت ربِیم کے پھاٹک کے پاس حسبوؔن کے چشمے ہیں۔ تیری ناک لُبناؔن کے بُرج کی مِثال ہے جو دمشق کے رُخ بنا ہے۔
5
تیرا سر تُجھ پر کرمِل کی مانِند ہے اور تیرے سر کے بال ارغوانی ہیں۔ بادشاہ تیری زُلفوں میں اسِیر ہے۔
6
اَے محبُوبہ! عَیش و عِشرت کے لِئے تُو کَیسی جمِیلہ اور جانفزا ہے!
7
یہ تیری قامت کھجُور کی مانِند ہے اور تیری چھاتِیاں انگُور کے گُچّھے ہیں۔
8
مَیں نے کہا مَیں اِس کھجُور پر چڑھُوں گا اور اِس کی شاخوں کو پکڑُوں گا۔ تیری چھاتِیاں انگُور کے گُچّھے ہوں اور تیرے سانس کی خُوشبُو سیب کی سی ہو
9
اور تیرا مُنہ بِہترِین شراب کی مانِند ہو جو میرے محبُوب کی طرف سِیدھی چلی جاتی ہے اور سونے والوں کے ہونٹوں پر سے آہِستہ آہِستہ بہہ جاتی ہے۔
10
مَیں اپنے محبُوب کی ہُوں اور وہ میرا مُشتاق ہے۔
11
اَے میرے محبُوب! چل ہم کھیتوں میں سَیر کریں اور گاؤں میں رات کاٹیں۔
12
پِھر تڑکے انگُورِستانوں میں چلیں اور دیکھیں کہ آیا تاک شگُفتہ ہے اور اُس میں پُھول نِکلے ہیں اور انار کی کلِیاں کِھلی ہیں یا نہیں۔ وہاں مَیں تُجھے اپنی مُحبّت دِکھاؤُں گی۔
13
مردُم گیاہ کی خُوشبُو پَھیل رہی ہے اور ہمارے دروازوں پر ہر قِسم کے تر و خُشک میوے ہیں جو مَیں نے تیرے لِئے جمع کر رکھّے ہیں اَے میرے محبُوب!
← Chapter 6
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 8 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8