bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Song of Solomon 2
Song of Solomon 2
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 3 →
1
مَیں شاروؔن کی نرگِس اور وادِیوں کی سوسن ہُوں۔
2
جَیسی سوسن جھاڑِیوں میں وَیسی ہی میری محبُوبہ کُنوارِیوں میں ہے۔
3
جَیسا سیب کا درخت بَن کے درختوں میں وَیسا ہی میرا محبُوب نَوجوانوں میں ہے۔ مَیں نِہایت شادمانی سے اُس کے سایہ میں بَیٹھی اور اُس کا پَھل میرے مُنہ میں مِیٹھا لگا۔
4
وہ مُجھے مَے خانہ کے اندر لایا اور اُس کی مُحبّت کا جھنڈا میرے اُوپر تھا۔
5
کِشمِش سے مُجھے قرار دو۔ سیبوں سے مُجھے تازہ دَم کرو کیونکہ مَیں عِشق کی بِیمار ہُوں۔
6
اُس کا بایاں ہاتھ میرے سر کے نِیچے ہے اور اُس کا دہنا ہاتھ مُجھے گلے سے لگاتا ہے۔
7
اَے یروشلِیم کی بیٹیو! مَیں تُم کو غزالوں اور مَیدان کی ہرنِیوں کی قَسم دیتی ہُوں کہ تُم میرے پِیارے کو نہ جگاؤ نہ اُٹھاؤ جب تک کہ وہ اُٹھنا نہ چاہے۔
8
میرے محبُوب کی آواز! دیکھ وہ آ رہا ہے! پہاڑوں پر سے کُودتا اور ٹِیلوں پر سے پھاندتا ہُؤا چلا آتا ہے۔
9
میرا محبُوب آہُو یا جوان ہرن کی مانِند ہے۔ دیکھ وہ ہماری دِیوار کے پِیچھے کھڑا ہے۔ وہ کِھڑکِیوں سے جھانکتا ہے۔ وہ جھنجریوں سے تاکتا ہے۔
10
میرے محبُوب نے مُجھ سے باتیں کِیں اور کہا اُٹھ میری پِیاری! میری نازنِین! چلی آ۔
11
کیونکہ دیکھ جاڑا گُذر گیا۔ مِینہ برس چُکا اور نِکل گیا۔
12
زمِین پر پُھولوں کی بہار ہے۔ پرِندوں کے چہچہانے کا وقت آ پُہنچا۔ اور ہماری سرزمِین میں قُمریوں کی آواز سُنائی دینے لگی۔
13
انجِیر کے درختوں میں ہرے انجِیر پکنے لگے۔ اور تاکیں پُھولنے لگِیں۔ اُن کی مہک پَھیل رہی ہے۔ سو اُٹھ میری پِیاری! میری جمِیلہ! چلی آ۔
14
اَے میری کبُوتری جو چٹانوں کے دراڑوں میں اور کڑاڑوں کی آڑ میں چِھپی ہے! مُجھے اپنا چِہرہ دِکھا۔ مُجھے اپنی آواز سُنا کیونکہ تُو ماہ جبِین اور تیری آواز شِیرِین ہے۔
15
ہمارے لِئے لَومڑیوں کو پکڑو۔ اُن لَومڑی بچّوں کو جو تاکِستان خراب کرتے ہیں کیونکہ ہماری تاکوں میں پُھول لگے ہیں۔
16
میرا محبُوب میرا ہے اور مَیں اُس کی ہُوں۔ وہ سوسنوں کے درمِیان چَراتا ہے۔
17
جب تک دِن ڈھلے اور سایہ بڑھے تُو پِھر آ اَے میرے محبُوب! تُو غزال یا جوان ہرن کی طرح ہو کر آ جو باتر کے پہاڑوں پر ہے۔
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8